جماعت اسلامی کی تاریخ

ٹائم لائنفہرست
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۱ از ۸۵
۱۹۴۱

جماعت اسلامی کا قیام

  1. 26اگست لاہور میں جماعت اسلامی قائم ہوئی۔
  2. 75افراد نے حلف رکنیت اٹھایا۔
  3. 38 سالہ سید ابوالاعلیٰ مودودی امیر منتخب ہوئے۔
  4. عبوری دستور اتفاق رائے سے منظور ہوا۔
  5. 5 شعبے تشکیل دیے گئے۔
  6. بیت المال قائم ہوا۔ کل 74روپے 14آنے جمع ہو سکے۔
۱۹۴۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۲ از ۸۵
۱۹۴۲

مرکز لاہور سے دارالسلام پٹھان کوٹ منتقل ہوا

  1. مرکز لاہور سے دارالسلام پٹھان کوٹ مشرقی پنجاب منتقل ہوا۔
  2. پنجاب، یوپی، بہار، دکن اور مدراس میں حلقے قائم ہو گئے۔
  3. انگریزی، ترکی، ہندی، تامل، تلنگی اور ملیالم میں لٹریچر کی تیاری شروع ہوئی۔
  4. دارالعروبہ، کا قیام عمل میں آیا۔ مولانا مسعود عالم ندویؒ پہلے سربراہ بنے۔
۱۹۴۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۳ از ۸۵
۱۹۴۳

شمالی ہند میں اجتماعات

  1. مولانا مودودی نے 'تفہیم القرآن' لکھنا شروع کی۔
  2. دربھنگہ میں مشرقی یوپی اور بہار ارکان جماعت کا اجتماع ہوا۔
  3. مرکز کے سالانہ اخراجات صرف 5,673روپے ہوئے۔
۱۹۴۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۴ از ۸۵
۱۹۴۴

میاں طفیل محمد صاحب قیم جماعت مقرر ہوئے

  1. 17اپریل: میاں طفیل محمد صاحب کو قیم جماعت مقرر کیا گیا۔
  2. شمالی ہند، پنجاب، سرحد، سندھ، کشمیر، بلوچستان کے ارکان کا اجتماع ہوا کل 50 شرکاء تھے۔
  3. مقامی جماعتوں کی تعداد 53ہو گئی۔ ارکان کی تعداد750 تک جا پہنچی۔
  4. ترجمان القرآن کی اشاعت میں معقول اضافہ ہوا۔
۱۹۴۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۵ از ۸۵
۱۹۴۵

پہلا کل ہند اجتماع ارکان

  1. 19تا 21اپریل پہلا کل ہند اجتماع ارکان 800افراد شریک ہوئے۔ لائوڈ اسپیکر پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا۔
  2. ہندوستان کے مختلف صوبوں میں قیم مقرر ہوئے۔
  3. مصری رسائل میں بھی جماعت کی دعوت پر مضامین شائع ہوئے۔
  4. تطہیر کا عمل ہوا۔ 300ارکان کا اخراج کیا گیا۔
۱۹۴۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۶ از ۸۵
۱۹۴۶

ارکان کی کل تعداد 625

  1. ارکان کی کل تعداد 625 ہوگئی۔
۱۹۴۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۷ از ۸۵
۱۹۴۷

تقسیم ہند اور جماعت کی تقسیم

  1. 14اگست تقسیم ہند کے ساتھ ہی جماعت اسلامی کا نظام بھی دو حصوں میں بٹ گیا۔
  2. یکم ستمبر: بحالی مہاجرین کے کام کا آغاز کیا گیا۔
  3. مولانا مودودی کی ریڈیو پاکستان سے پہلی تقریر نشر ہوئی۔
  4. جماعت نے وزیراعلیٰ پنجاب، نواب ممدوٹ کو نظریہ پاکستان، دفاع پاکستان، مہاجرین کی امداد اور آزادی، کشمیر کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
  5. 23دسمبر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان قائم ہوئی۔ ظفر اللہ خان پہلے ناظم اعلیٰ بنے۔
۱۹۴۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۸ از ۸۵
۱۹۴۸

اسلامی نظام کے لیے چار نکاتی مطالبہ

  1. پاکستان میں پہلی مرتبہ 4نکاتی مطالبہ ’نظامی اسلامی‘ اٹھایا گیا۔
  2. 4اکتوبر امیر جماعت اور رفقا کی پہلی گرفتاری عمل میں آئی۔ مطالبہ ’نظام اسلامی‘ کی مہم زور پکڑ گئی۔
  3. حکومت نے مولانا پر جہادِ کشمیر کو حرام قرار دینے کا جھوٹا الزام لگایا۔ وضاحتی بیان بھی نشر نہ ہونے دیا۔
۱۹۴۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۴۰ کی دہائیسال ۹ از ۸۵
۱۹۴۹

قرارداد مقاصد اور اسلامی معاشیات

  1. قرارداد مقاصد دستور ساز اسمبلی کو پاس کرنی پڑی۔
  2. جماعت نے پاکستان کی سامراجی بلاکوں یا دولت مشترکہ سے وابستگی کی مخالف کی۔ اسلامی باک کے قیام کی تجویز پیش کی۔ سرمایہ داری اورجاگیرداری کی مخالفت کی۔ اسلامی معیشت کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔
  3. کل پاکستان اجتماع لاہور میں منعقد ہوا۔
  4. مولانا سعد الدین، مولانا غلام نبی قاسمی، سید علی گیلانی کشمیر میں قائدین ٹھہرے۔
۱۹۴۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۰ از ۸۵
۱۹۵۰

20 ماہ قید کے بعد امیر جماعت کی رہائی

  1. جون میں امیر جماعت 20ماہ کی قید سے رہا ہوئے۔
  2. مولانا نے حکومت کی پیش کردہ دستوری سفارشات پر تنقید کی اور اسلامی دستور کا خاکہ بیان کیا۔
  3. مولانا کی تقریر کی اشاعت پر پابندی لگا دی گئی۔ حکومت نے جماعت کے تمام ہم خیال پرچے بند کر دیے۔
  4. اخوان المسلمون سے تعلق و تعارف پیدا ہوا۔
۱۹۵۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۱ از ۸۵
۱۹۵۱

22 نکاتی دستوری مسودہ اور پنجاب انتخابات

  1. علماء نے 22 نکاتی دستوری خاکہ بالاتفاق حکومت کو پیش کیا۔
  2. جماعت نے اینگلو امریکی بلاک اور اشتراکی بلاک کو فاسد و مفسد قرار دیا۔
  3. ککری گرائونڈ کراچی میں دوسرا کل پاکستان اجتماع منعقد ہوا۔
  4. جماعت اسلامی نے انتخابات پنجاب میں حصہ لیا۔ حکومت نے جماعت کا اخبار بند کر دیا۔ پریس نے جماعت کا عملاً بائیکاٹ کیا۔ حکومتی ایماء پر جھوٹے پراپیگنڈے کی مہم چلائی۔ ایک نمائندہ منتخب ہوا۔
  5. اس وقت کل کارکن 3,500تھے۔ 1700نئے کارکن بنے۔ سوا دو لاکھ ووٹ ملے۔ ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے خرچ آئے۔
۱۹۵۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۲ از ۸۵
۱۹۵۲

اسلامی نظام کے لیے علماء کی متفقہ دستوری سفارشات

  1. جماعت نے 9نکاتی مطالبہ دستور اسلامی پیش کیا۔
  2. حکومت نے اپنی دستوری سفارشات واپس لے لیں۔
  3. علماء نے دوبارہ متفقہ دستوری سفارشات پر ترامیم و تجاویز حکومت کے سامنے رکھیں۔
  4. مولانا مسعود عالم ندویؒ نے عرب ممالک کا دورہ کیا۔
۱۹۵۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۳ از ۸۵
۱۹۵۳

مولانا مودودی کو سزائے موت

  1. تحفظ ختم نبوت کے نام پر ڈائریکٹ ایکشن کمیٹی کا قیام ہوا۔ جماعت نے حصہ نہ لیا۔
  2. ناحق مولاناؒ اور رفقاء گرفتار کر لیے گئے۔ امیر جماعت کو موت کی سزا سنائی گئی۔ مولانا نے رحم کی اپیل سے انکار کر دیا۔
  3. بیت المال اور ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔
  4. آئی جی پولیس کو کہنا پڑا کہ بیرونی امداد کا کوئی ثبوت نہ ملا۔
  5. عالمی تحریک کے دبائو کے تحت سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔
  6. اخوان المسلمون نے مولاناؒ نے کتابچے عربی میں شائع کیے۔
۱۹۵۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۴ از ۸۵
۱۹۵۴

جماعت کا مولوی تمیز الدین سے تعاون

  1. گورنر جنرل کے دستور یہ توڑنے کے فیصلہ کے خلاف اسپیکر اسمبلی مولوی تمیز الدین نے مقدمہ دائر کیا۔ جماعت نے اخلاقی اور مالی تعاون کیا۔
  2. حکومت پاکستان نے امریکہ کے ساتھ فوجی معاہدہ پر دستخط کر دیے۔ صرف اور صرف جماعت اسلامی نے تنقید کی۔
  3. مولانا مسعود عالم ندویؒ انتقال کر گئے۔ مولانا عاصم الحداد دارلعروبہ کے نگران بنے۔
۱۹۵۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۵ از ۸۵
۱۹۵۵

مولانا کی رہائی

  1. 25ماہ کی جیل کے بعد ہائی کورٹ کے حکم پر مولانا رہا ہوئے۔
  2. تیسرا کل پاکستان کراچی میں منعقد ہوا۔
  3. ریاست سوات صوبہ سرحد کے بزرگ رہنما تاج الملوک صاحب ایک حادثہ میں جابحق ہو گئے۔
۱۹۵۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۶ از ۸۵
۱۹۵۶

56کے نئے دستور کی جماعت نے حمایت کی۔

  1. 56کے نئے دستور کی جماعت نے حمایت کی۔ البتہ چند اختلافی نوٹس بھی دیے۔
  2. مولانا محترم نے 56کے دستور کی تیاری میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔
۱۹۵۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۷ از ۸۵
۱۹۵۷

اجتماع ارکان ماچھی گوٹھ

  1. ہالہ ضلع حیدرآباد سندھ میں دارالعلوم قائم ہوا۔ ڈائریکٹر مولانا امین احسن اصلاحی اور صدر مدرس مولانا عبدالغفار حسن مقرر ہوئے۔
  2. ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی پاکستان کا تاریخی اجتماع ارکان منعقد ہوا۔ انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے فیصلہ کی توثیق کی گئی۔
  3. مذکورہ بالا دونوں بزرگ اور چند دوسرے بلند مرتبہ لوگ جماعت سے الگ ہو گئے۔
۱۹۵۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۸ از ۸۵
۱۹۵۸

جماعت اسلامی پر پابندی

  1. جنرل محمد ایوب خان کی کمانڈر انچیف افواج پاکستان نے صدر اسکندر مرزا سے استعفیٰ لکھوا لیا۔
  2. ایوب خان خود چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بنے۔ تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی۔
  3. جماعت اسلامی کے تمام دفاتر بند، بیت المال منجمد اور ریکارڈ قبضے میں کر لیے گئے۔
۱۹۵۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۵۰ کی دہائیسال ۱۹ از ۸۵
۱۹۵۹

منصورہ, ڈیلپر کا قیام

  1. شاہ ولی اللہ اورنٹیل کالج ڈیلپر تحصیل ضلع حیدرآباد سندھ قائم ہوا۔
  2. 6طلبہ، درخت کے سائے تلے کلاس پروفیسر سید سلیم پہلے پرنسپل (62ء میں اس بستی کا نام ’منصورہ‘ رکھا گیا)
۱۹۵۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۰ از ۸۵
۱۹۶۰

ارض القرآن سفر

  1. مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے قرآن پاک میں مذکورہ مقامات کا سفر کیا۔ اس دوران مختلف ممالک میں دروس دیے۔ نومبر 1959 سے فروری 1960 تک چار ماہ پر محیط سفر رہا۔
  2. مولانا عاصم الحداد اس سفر میں ہمراہ تھے انھوں نے اس سفر کی روداد ’’سفرنامہ ارض القرآن‘‘ میں بیان کی۔
  3. مشرق وسطیٰ میں بہت سی دینی اور سیاسی شخصیات سے بھی تعارف و تعلق پیدا ہوا۔
۱۹۶۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۱ از ۸۵
۱۹۶۱

پابندی قائم رہی

  1. پابندی کے دنوں میں جماعت اسلامی کے تمام دفاتر بند رہتے اور کام معطل رہتا تھا۔ کیوںکہ مولاناؒ غیر قانونی اور زیر رمین کارروائیوں کے حق میں نہ تھے اور جماعت کا دستور بھی ان کی اجازت نہ دیتا تھا۔ دینی تعلیم کے ادارے اور طلبہ کے حلقے بنے تربیتی قسم کے پروگرام مختلف ناموں سے یا بغیر نام کے جاری رہے۔
  2. مارشل لاء کے خلاف بے چینی میںاضافہ ہوتا گیا۔
۱۹۶۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۲ از ۸۵
۱۹۶۲

جمعیت کی فتح

  1. سیاسی جماعتیں بحال کر دی گئیں۔
  2. طلبہ یونینوں کو انتخابات کی اجازت ہو گئی۔
  3. اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے جامعات کے انتخابات میں بحیثیت تنظیم حصہ لیا۔
  4. عثمان غنی جمعیت کی طرف سے پہلے صدر جامہ پنجاب منتخب ہوئے۔
  5. مولانا خلیل احمد حامدی دارالعروبہ کے ناظم مقرر ہوئے۔
۱۹۶۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۳ از ۸۵
۱۹۶۳

اللہ بخش شہید ہوگئے

  1. ادارہ معارف اسلامی کراچی کی بنیاد رکھی گئی۔ مولانا مودودی پہلے صدر منتخب ہوئے۔
  2. بیرون بھاٹی گیٹ کل پاکستان اجتماع منعقد ہوا۔ 10ہزار لوگ شریک ہوئے۔ حکومتی غنڈوں نے حملہ کیا۔ آگ لگائی، خیمے اکھاڑے، اللہ بخش شہید ہوئے۔
  3. بنیادی حقوق اور بالغ رائے دہی کے حق میں تحریک چلائی گئی، میلوں لمبا محضر نامہ لاکھوں شہریوں کے دستخطوں کے ساتھ حکومت کو پیش کیا گیا۔
۱۹۶۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۴ از ۸۵
۱۹۶۴

جماعت خلاف قانون قرار

  1. جماعت کو خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔ تمام ارکان شوریٰ جیل میں دفاتر سر بہ مہر
  2. سرکاری ذرائع ابلاغ نے جھوٹے پراپیگنڈے کی مہم چلائی۔
  3. سپریم کورٹ نے جماعت بحال کر دی۔
  4. صدر ایوب مرحوم کو بنیادی حقوق کے ترمیمی بل پر دستخط کرنے پڑے۔
  5. متحدہ حزبِ اختلاف بنی، جماعت شامل ہوئی۔ محترمہ فاطمہ جناح کوامیدوار نامزد کیا۔
  6. جماعت کو مشرقی ا ور مغربی پاکستان کی صوبائی اسمبلیوں میں صرف ایک ایک نشست مل سکی۔
  7. جماعت نے ایوب خان کے دھن، دھونس، دھاندلی کی بنیاد پر صدر منتخب ہونے کے خلاف اسمبلیوں کےانتخاب کے بائیکاٹ کی تجویز دی جو متحدہ حزب اختلاف کی ہائی کمان نے منظور نہیں کی۔
۱۹۶۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۵ از ۸۵
۱۹۶۵

بھارت سے جنگ

  1. 6ستمبر پاک بھارت جنگ میں جماعت نے حکمت کو بھرپور تعاون پیش کیا۔
  2. متاثرین علاقے میں طبی کیمپ قائم کیے۔ ایک لاکھ 14ہزار 747مریضوں کو طبی امداد دی۔
  3. مجاہدین کشمیر کے لیے جماعت کا کام تمام اداروں کے مجموعی کام سے بھی زیادہ تھا۔
  4. ’’مسئلہ کشمیر‘‘ پانچ زبانوں میں شائع کرا کر دنیا کے ملکوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک لاکھ تین ہزار کشمیریوں کو طبی امداد دی گئی۔ تین لاکھ 94ہزار602روپے جمع کیے گئے۔
۱۹۶۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۶ از ۸۵
۱۹۶۶

میاں طفیل محمد امیر صوبہ مغربی پاکستان نامزد

  1. مولانا مودودیؒ کو امارت جماعت کے لیے 98.74فیصد ووٹ ملے۔ ارکان کی تعداد 2125تھی۔
  2. میاں طفیل محمد امیر صوبہ مغربی پاکستان نامزد ہوئے۔
  3. جماعت نے ایوبی آمریت کے خلاف کل پاکستان مندوبین کانفرنس چودھری محمد علی گھر پر منعقد کرائی۔
  4. 28کروڑ روپے کی سرکاری رقم سے چلنے والے منصوبے ’’ضبط ولادت‘‘ کے خلاف جماعت اسلامی نے مہم چلائی۔
۱۹۶۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۷ از ۸۵
۱۹۶۷

ایوبی آمریت کے خلاف تحریک جمہوریت

  1. 31جنوری بوجہ علالت مولاناؒ مجلس عاملہ نے جناب میاں طفیل محمدؒ کو قائم مقام امیر منتخب کیا۔
  2. عمان کانفرنس اور موتم عالم اسلام میں چودھری غلام محمد مرحوم نے مولانا مودودیؒ کی نمائندگی کی۔
  3. ایوبی آمریت کے خلاف تحریک جمہوریت میں جماعت بھی پیش پیش تھی۔
  4. شوال کا چاند دیکھے بغیر سکاری عید کے اعلان کی مخالفت کے جرم میں مولانا کو گرفتار کر لیا گیا۔
  5. عرب اسرائیل جنگ میں بے گھر ہونے والے فلسطینی اورعرب بھائیوں کی امداد کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے کا سامان جمع کیا گیا،مگر حکومت نے پہنچانے نہ دیا بالآخر سرکاری فنڈ میں جمع کرا دیا گیا۔
  6. پروفیسر خورشید احمد کی ادارت میں ماہنامہ چراغ راہ کراچی نے سوشلزم نمبرشائع کیا۔
  7. کسان بورڈ بنا محمد اشرف باجوہ پہلے صدر نامزد ہوئے۔
۱۹۶۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۸ از ۸۵
۱۹۶۸

دائرۃ الفکر قائم

  1. جماعت اسلامی نے سوشلزم کے خلاف کام کرنے کے لیے دائرۃ الفکر قائم کیا۔ 50کتابچے سوشلزم اور کمیونزم کے خلاف شائع کیے گئے۔
  2. بائیں بازو کو فکری میدان میں شکست دے دی گئی۔
۱۹۶۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۶۰ کی دہائیسال ۲۹ از ۸۵
۱۹۶۹

جمہوریت مجلس عمل

  1. جمہوریت مجلس عمل DACبنی۔ ملک گیر ہڑتالیں ہوئیں۔ ایوب خان کو بالغ رائے دہی اور پارلیمانی طرزِ حکومت کو تسلیم کرنا پڑا۔
  2. جنرل یحییٰ سے 56ء کے آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
  3. ون یونٹ کا نظام توڑ دیا گیا۔جماعت نے مخالف کی۔
  4. تنظیم اساتذہ پاکستان بنی۔ ڈاکٹر اسلم قریشی پہلے صدر بنے۔
۱۹۶۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۰ از ۸۵
۱۹۷۰

یوم شوکت اسلام

  1. یوم شوکت اسلام منایا گیا، نہایت کامیاب رہا۔
  2. سٹوڈنٹس یونین بحال ہوئیں۔ حافظ ادریس، تسنیم عالم منظر شہید، اعجاز شفیع گیلانی اپنی جامعات کے صدر منتخب ہوئے۔
  3. ڈھاکہ یونیورسٹی کے ناظم جمعیت عبدالمالک کو شہید کر دیا گیا۔
  4. گوجرانوالہ جماعت کے کارکن محمد اسماعیل شہید ہوئے۔ پلٹن میدان ڈھاکہ میں جماعت کے جلسہ پر مسلح عوامی لیگی حملہ 3کارکن شہید، ایک ہزار زخمی ہوئے۔ انتخابات میں جماعت نے حصہ لیا۔
  5. مغربی پاکستان میں قومی اسمبلی کی 79نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے گئے۔ 20لاکھ ووٹ ملے، 4حضرات منتخب ہوئے۔
  6. صوبائی نظام قائم ہوا۔ سید اسعد گیلانی پہلے امیر صوبہ خان سردار علی خاں، امیر صوبہ سرحد، مولانا جان محمد بھٹو امیر صوبہ سندھ، مولانا عبدالعزیز امیر صوبہ بلوچستان مقرر کیے گئے۔
۱۹۷۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۱ از ۸۵
۱۹۷۱

سقوط ڈھاکہ

  1. امیر جماعت، قیم اور ناظم ادارالعروبہ مولانا خلیل احمد حامدی نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا۔
  2. البدر نے دفاع وطن کی جنگ لڑی، حکام نے ہار دی۔
  3. مکتی باہنی اور بھارتی مداخلت کاروں کے مقابل جماعت نے حکومت پاکستان کا ساتھ دیا۔
  4. انڈیا مشرقی بازو پر حملہ آور ہوا۔ سقوط ڈھاکہ کا صدمہ ہوا۔ مسٹر ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے بطور سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر حکومت سنبھالی۔
۱۹۷۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۲ از ۸۵· ۲ سنگِ میل
۱۹۷۲

میاں طفیل گرفتار بجرم بغاوت

  1. متحدہ جمہوری محاذ بنا، پیر صاحب پگارا صدر اور غفور احمد سیکرٹری جنرل بنے۔
  2. جماعت نے بلوچستان میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی اور سیاسی حل پر زور دیا۔
  3. میاں طفیل محمد کو موچی دروازہ میں بھٹو حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا، بجرم بغاوت مقدمہ چلا۔
  4. متفق سازی کی مہم چلائی گئی۔ ایک لاکھ فارم بھروائے گئے۔
  5. سیلاب زدگان کے لیے بے پناہ کام کیا گیا۔
  6. خان سردار علی خان، مولانا عبدالعزیز، آپا حمیدہ بیگم اور صدیق الحسن گیلانی انتقال کر گئے۔
  7. محترمہ ام زبیر صاحبہ کو قیم حلقہ خواتین مقرر کیا گیا۔

تفہیم القرآن مکمل

  1. بنگلہ نامنظور مہم چلائی گئی۔
  2. بھارت میں نوے ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے 250سربراہان مملکت اور مقتدر شخصیتوں کو مولانا کا مراسلہ بھیجا گیا۔
  3. 7جون کو تفہیم القرآن مکمل ہوئی۔
  4. میاں طفیل محمد پہلی مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔
  5. ڈاکٹر نذیر احمد ایم این اے کو شہید کر دیا گیا۔
  6. سندھی اور اردو بولنے والوں کے درمیان پہلا فساد ہوا۔ 55آدمی ہلاک ہوئے۔ پروفیسر غفور احمد نے سمجھوتہ کرانے میں اہم کردار کیا۔ میاں طفیل محمد نے دو مرتبہ سندھ کا تفصیلی دورہ کیا۔
  7. چودھری غلام جیلانی امیر صوبہ پنجاب بنے۔
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۳ از ۸۵
۱۹۷۴

منصورہ کی مسجد کا سنگ بنیاد

  1. مولانا مودودی نے منصورہ کی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ کل پاکستان اجتماع ارکان منصورہ میں منعقد ہوا۔
  2. تحریک تحفظ ختم نبوت چلائی گئی۔ بالآخر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا۔
  3. مولاناؒ نے MSAکے اجتماع سے نیویارک میں خطاب کیا۔
  4. میاں طفیل محمد رابطہ عالم اسلامی کی مکہ کانفرنس اور سپریم کونسل برائے مساجد کی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
  5. آزاد جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے کام کو ’’جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر‘‘ کا نام دیا گیا۔ مولانا عبدالباری پہلے امیر چنے گئے۔
  6. کراچی، پشاور اور پنجاب یونیورسٹی میں سینیٹ کے رجسٹرڈ گریجوایٹس کی تمام نشستوں پر جماعت کے حامی کامیاب ہوئے۔
۱۹۷۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۴ از ۸۵
۱۹۷۵

ہفتہ نفاذ شریعت

  1. ہزارہ اورسوات کے زلزلہ زدگان کی بھرپور مدد کی گئی۔
  2. یوم آزادی صحافت منایا، بند روزناموں اور رسائل کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
  3. شیخوپورہ میں پروفیسر غفور احمد کے جلسہ پر بم پھینکا گیا جو بفضلہ تعالی پھٹ نہ سکا۔
  4. حکومت کی طرف سے روزنامہ جسارت بند کر دیا گیا۔
  5. متحدہ جمہوری محاذ کے قومی کنونشن لاہور میں دو ہزار مندوبین شریک ہوئے۔
  6. ہفتہ نفاذ شریعت منایا گیا۔
۱۹۷۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۵ از ۸۵
۱۹۷۶

مولانا جان محمد عباسی پہلے نائب امیر مقرر

  1. مولانا جان محمد عباسی پہلے نائب امیر مقرر ہوئے۔
  2. چترال میں سرکاری جشن سے رقص کا پروگرام ختم کرایا گیا۔
  3. سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کی گئی۔
  4. صادق آباد کے ڈاکٹر سلیم باجوہ شہید کر دیے گئے۔
  5. ملک نصراللہ خان عزیز، چودھری نذیر احمد اور مصباح الاسلام فاروقی انتقال کر گئے۔
  6. وکلاء کنونشن منصورہ میں منعقد ہوا۔
  7. دیر میں کیے گئے فوجی آپریشن کی جماعت نے مذمت کی۔
۱۹۷۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۶ از ۸۵
۱۹۷۷

جماعت پاکستان قومی اتحاد میں شامل ہوئی

  1. جماعت پاکستان قومی اتحاد میں شامل ہوئی۔ پروفیسر غفور احمد سیکرٹری جنرل رہے۔
  2. انتخابات میں 31 قومی اسمبلی کی نشستوں پر نمائندے کھڑے کیے گئے۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی گئی۔ 9 سیٹیں جیتیں۔ کل سوا بارہ لاکھ ووٹ ملے۔ ہل کا انتخابی نشان میاں طفیل محمد کا تجویز کردہ تھا۔
  3. دیر کے قبائل اور پاک فوج میں صلح کرانے میں جماعت نے اہم رول ادا کیا۔
۱۹۷۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۷ از ۸۵
۱۹۷۸

جماعت 9 ماہ کے لیے حکومت میں

  1. ’پاکستان قومی اتحاد‘ حکومت میں شامل ہوا جماعت کو چار وزارتیں ملیں۔
  2. اسلامی حدود آرڈیننس کا نفاذ ہوا۔
  3. ’عشرہ اصلاح معاشرہ‘ منایا گیا۔
  4. پروفیسر عبدالحمید صدیقی انتقال کر گئے۔
۱۹۷۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۷۰ کی دہائیسال ۳۸ از ۸۵
۱۹۷۹

سید مودودی کی وفات

  1. ادارہ معارف اسلامی لاہور کا قیام عمل میں آیا۔
  2. انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز پروفیسر خورشید احمد کی قیادت میں قائم کیا گیا تھا، جس سے 40 محققین وابستہ تھے۔
  3. دارالعلوم، مرکز العلوم اسلامیہ، منصورہ میں قائم کیا گیا تھا۔
  4. سوویت افواج افغانستان میں داخل ہوئیں۔ جماعت نے پہلے دن سے ہی افغان جہاد کی حمایت کی۔ پناہ گزین کیمپ قائم کیے گئے۔
  5. PREM نے ریلوے ریفرنڈم جیت لیا۔
  6. علم اور روحانی بصیرت کا سورج جو مشرق میں طلوع ہوا تھا مغرب میں غروب ہوگیا۔ مولانا مودودی امریکہ کے شہر بافیلو میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ تین براعظموں میں دس بار ادا کی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کی امامت قطری عالم ڈاکٹر شیخ یوسف عبداللہ القرضاوی نے کی۔ 5-A زیلدار پارک میں دفن کیا گیا۔
۱۹۷۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۳۹ از ۸۵
۱۹۸۰

تفہیم القرآن کا روسی زبان میں ترجمہ

  1. انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز پشاور قائم کیا گیا۔ ڈاکٹر سعد سربراہ ہوئے۔
  2. تفہیم القرآن کا روسی زبان میں ترجمہ شروع ہوا۔ روسی زبان میں 18کتب ورسائل کا ترجمہ ہو چکا ہے۔
  3. ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے PIPO کی بنیاد رکھی۔
  4. منصورہ میں دائمی تربیت گاہ کا پہلا دس روزہ پروگرام منعقد ہوا۔
  5. قیم جماعت قاضی حسین احمد نے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا۔
۱۹۸۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۰ از ۸۵
۱۹۸۱

تحریکی لٹریچر کا فارسی ترجمہ

  1. دارالعروبہ نے تحریکی لٹریچر کو فارسی زبان میں منتقل کرانے کا کام شروع کیا۔
  2. امیر صوبہ سرحد ارباب محمد سعید خان انتقال کر گئے۔
۱۹۸۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۱ از ۸۵
۱۹۸۲

میاں طفیل محمد نے سعودی عرب، مصر، کینیا کا دورہ کیا

  1. حجاج کی رہنمائی اور ان سے تعاون کے لیے ادارہ خدمات حج قائم کیا گیا۔
  2. امیر جماعت میاں طفیل محمد نے سعودی عرب، مصر، کینیا کا دورہ کیا۔
  3. کرنل محمد رشید عباسی امیر جموں و کشمیر منتخب ہوئے۔
  4. تحریک اصلاح معیشت کی بنیاد رکھی گئی۔
  5. میثاق ملی کے 7نکات کی وسیع پیمانے پر تشریح کی گئی۔
  6. مولانا جان محمد بھٹو، مولانا معین الدین خٹک، سید نقی علی علوی انتقال کر گئے۔
۱۹۸۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۲ از ۸۵
۱۹۸۳

شعبہ استفسارات کا قیام

  1. ادارہ حلقات قرآنیہ قائم ہوا۔
  2. مولانامحمد شریف اور مولانا محمد امین حلیم ذمہ دار ٹھہرے۔
  3. رابطۃ المدارس الاسلامیہ کا قیام عمل میں آیا۔
  4. شعبہ استفسارات کا قیام عمل میں آیا۔ مولانا عبدالمالک، ملک غلام علی، جناب نعیم صدیقی پر مشتمل کمیٹی قائم ہوئی۔
  5. شیخ فقیر حسین انتقال کر گئے۔
  6. بین الاقوامی پیغام قرآن کانفرنس منصورہ میں منعقد ہوئی۔
۱۹۸۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۳ از ۸۵
۱۹۸۴

سہ روزہ تعلیم القرآن کانفرنس

  1. رابطۃ المدارس الاسلامیہ کے ساتھ 118اداروں کا الحاق ہوا۔
  2. سہ روزہ تعلیم القرآن کانفرنس ہوئی۔
  3. مرد ارکان کی تعداد 5003اور خواتین ارکان کی تعداد 230ہو گئی۔
۱۹۸۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۴ از ۸۵
۱۹۸۵

حافظ محمد ادریس نائب قیم مقرر

  1. غیر جماعتی انتخابات میں جماعت کے نمائندوں کو 10قومی اور 17صوبائی نشستوں پر کامیابی ہوئی۔ ایک خاتون ممبر ہوئیں۔ سینیٹ میں تین لوگوں کو نمائندگی ملی۔ کل 10,91,188ووٹ ملے۔
  2. بلوچستان میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر مولانا عبدالحق بلوچ کامیاب ہوئے۔
  3. حافظ محمد ادریس نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان مقرر ہوئے۔
۱۹۸۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۵ از ۸۵
۱۹۸۶

متحدہ شریعت محاذ

  1. متحدہ شریعت محاذ بنا۔ قاضی حسین احمد جنرل سیکرٹری بنے۔
  2. اہل خانہ کے ہفتہ وار اجتماع منعقد کرنے کی تلقین شروع ہوئی۔
  3. متفقین کی تعداد 4لاکھ اور حلقوں کی تعداد 5ہزار کے لگ بھگ ہو گئی۔
۱۹۸۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۶ از ۸۵
۱۹۸۷

قاضی حسین احمد تیسرے امیر منتخب

  1. 6نومبر کو 47 سالہ قاضی حسین احمد نے امارت کا حلف اٹھایا۔
  2. چودھری محمد اسلم سلیمی ایڈووکیٹ قیم جماعت بنے۔
  3. افغانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یوم عزم منایا گیا۔
  4. آڈیو وژیول پروڈکشن کا قیام عمل میں آیا۔ انجینئر منصور صدیقی ڈائریکٹر بنے۔
۱۹۸۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۷ از ۸۵
۱۹۸۸

شعبہ کمپیوٹر قائم

  1. فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے دن منایا گیا۔
  2. شعبہ کمپیوٹر قائم ہوا۔
  3. امیر جماعت کاروانِ دعوت و محبت لے کر چلے۔ 225کارکنان مستقل ہمرکاب تھے 25لاکھ لوگوں سے خطاب کیا گیا۔ 6,753 کلومیٹر طویل سفر طے کیا گیا۔
  4. اسلامی جمہوری اتحاد بنا، جماعت نے 26امیدوار قومی نشستوں پر کھڑے کیے۔ 8کامیاب ہوئے۔
  5. عامرہ احسان صاحبہ رکن قومی اسمبلی بنیں۔
  6. اوجڑی کیمپ کا حادثہ ہوا۔ 12لاکھ روپے جمع اور تقسیم کیے گئے۔
  7. بموں کے دھماکوں کے خلاف دو ہزار شاعروں، ادیبوں، صحافیوں، کے دستخطوں والی یادداشت روسی سفارت خانے میں پیش کی گئی۔
۱۹۸۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۸۰ کی دہائیسال ۴۸ از ۸۵
۱۹۸۹

مرکزی شعبہ تعلقات عامہ قائم

  1. مرکزی شعبہ تعلقات عامہ قائم ہوا۔ صفدر چودھری سربراہ ہوئے۔
  2. شعبہ نشرواشاعت کے ناظم امیر العظیم مقرر ہوئے۔
  3. کل پاکستان اجتماع عام مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوا ایک لاکھ افراد شریک ہوئے۔
  4. امیر جماعت سال کے 365میں سے 200دن دورے پر رہے، اگلے افغان مورچوں تک گئے۔
  5. روسی پسپائی کی خوشی میں ہفتہ فتحٔ مبین منایا گیا۔
  6. کرنل محمد رشید عباسی انتقال کر گئے۔
  7. کشمیر سنٹر قائم کیا گیا۔
  8. قافلۂ امن و اخوت، قاضی صاحب کی قیادت میں سندھ کے گوٹھ گوٹھ میں گیا۔
  9. چودھری غلام جیلانی مرحوم کا انتقال ہو گیا۔
۱۹۸۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۴۹ از ۸۵
۱۹۹۰

کشمیر میں تحریک جہاد اور یوم یکجہتی کشمیر

  1. مجاہدین کشمیر کی آمد پر ان کے قیام، طعام اور تربیت کا بندوبست کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ کشمیر میں تحریک جہاد کا نقشہ تیار کرنے میں تعاون کیا گیا۔
  2. ملک بھر میں پانچ فروری کو پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا، جہاد کشمیر ریلیاں ،کشمیر کانفرنسز۔بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ۔علماء کا متفقہ فتویٰ کہ جہاد کشمیر تمام مسلمانوں پر فرض ہے ۔
  3. عبدالرشید ترابی امیرجماعت اسلامی جموں و کشمیر منتخب ہوئے۔
  4. کشمیر کی جماعت نے اتنخابات میں حصہ نہ لیا اور جہاد کی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
  5. لاہور میں کسان ریلی کسان بورڈ کے تحت ہوئی۔ 25ہزار کسان شریک ہوئے۔
  6. آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا گیا۔ قومی اسمبلی کی 8اور صوبائی اسمبلی کی 19نشستوں پر جماعت کے نمائندے کامیاب ہوئے۔ جماعت نے وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
  7. ملک بھر میں 11تا18 جولائی ہفتہ انسداد منکرات منایا گیا ۔
  8. قصاص و دیت کے قانون کی منسوخی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک
  9. حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جس میں اسلامی جمہوری اتحاد کو منظم ،متحرک اور فعال بنانے شریعت بل کو بلاتاخیر پارلیمنٹ سے منظور کرانے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو جلد ازجلد روبعمل لانے فیڈرل شریعت کورٹ کو موثر بنانے کیلئے دستور میں ترمیم کرنے پر زور دیا گیا ۔
۱۹۹۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۰ از ۸۵
۱۹۹۱

حکومت اور فوج کے درمیان مفاہمت کے لیے سوڈان کا دورہ

  1. عراق پر امریکی حملے پر عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ موقف دینے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر منصورہ مرکز میں عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کا نمائندہ اجتماع
  2. جماعت اسلامی کے قیام کی یاد میں یوم تاسیس پر موچی دروازہ لاہور میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد جس میں ایک لاکھ سے زائد کارکنوں نے شرکت کی ۔
  3. وزیر اعظم پاکستان نواز شریف منصورہ آئے اور امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ؒکے ساتھ چارگھنٹے طویل مذاکرات کئے۔بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے جماعت اسلامی کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اقرار کیا۔
  4. یکم فروری کوصوبہ سرحدکے شمالی علاقوںمیں آنے والے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں
  5. جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع عام منصورہ میں منعقد ہوا جس سے جماعت اسلامی سمیت ملک کی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
  6. فتح خوست پر قاضی حسین احمد کادورہ خوست و کابل
  7. سوڈان حکومت اور فوج میں جاری کشمکش کے خاتمہ کیلئے امیر جماعت اسلامی کا مصالحتی مشن پر دورہ ٔسوڈان
  8. جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے پاس کردہ شریعت ایکٹ کی حمایت کردی اور اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
۱۹۹۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۱ از ۸۵
۱۹۹۲

آئی جے آئی سے لاتعلقی کا اعلان

  1. جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے منشور پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 2مئی کو آئی جے آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
  2. 26اپریل 1992کو فتح افغانستان پر ملک گیر یوم تشکر منایا گیا۔
  3. 7فروری کو جماعت اسلامی پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے الحمراء ہال میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں جماعت اسلامی اور سید مودودیؒ کا کردار کے موضوع پر تین روزہ سیمینار سے قومی اور عالمی اسلامی تحریکوں کے سربراہان کا خطاب۔چار براعظموں کے 28ممالک کی 40تنظیموں کے 75مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی ۔
  4. جماعت اسلامی کی اپیل پر پورے ملک میں یوم القدس منایا گیا ۔
  5. ستمبر میں تحریک محنت کا کل پاکستان سہ روزہ اجتماع واہ کینٹ میں ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں محنت کشوں اور مزدوروں نے شرکت کی ۔
  6. جماعت اسلامی نے ملک گیر انسداد رشو ت ستانی مہم چلائی اور رشوت کے خاتمہ کیلئے 20نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔
  7. امیر جماعت کے انتخابات میںقاضی حسین احمد دوسری بار امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے۔
۱۹۹۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۲ از ۸۵
۱۹۹۳

بابری مسجد کی شہادت کے خلاف ملک گیر احتجاج

  1. امیر جماعت اسلامی سینیٹر قاضی حسین احمد کا دورہ سوڈان و افریقی ممالک
  2. بھارت میں انتہاپسند ہندوئوں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کے خلاف ملک گیر احتجاج ۔مسجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ
  3. 24مئی کو پاکستان اسلامک فرنٹ کے نام سے انتخابی محاذ کا قیام عمل میں آیا ۔جماعت اسلامی نے ملک بھر سے آئے ہوئے پانچ سو جید علماء کے کنونشن کی تجاویز کی روشنی میں اسلامک فرنٹ قائم کیا۔
  4. 15تا28فروری امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر قاضی حسین احمد نے کابل کا دورہ کیا۔امیر جماعت نے برہان الدین ربانی،احمد شاہ مسعود ،گلبدین حکمتیار اور عبدالرب رسول سیاف سمیت افغان قیادت سے ملاقات کی ۔
  5. امیر جماعت قاضی حسین احمد نے سوڈان ،ابوظہبی ،برطانیہ ،بوسنیا ،سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کے دورے کئے ۔
  6. ستمبر میں امیرجماعت کی اپیل پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  7. امریکہ ،برطانیہ ،فرانس، ایران کے سفیروں اور سیکریٹریز خارجہ نے منصورہ کا دورہ کیا۔
۱۹۹۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۳ از ۸۵
۱۹۹۴

اتحاد امت کانفرنس

  1. جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام مینار پاکستان گرائونڈ میں شہدائے کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس میں شہداء کے خاندانوں ،والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
  2. جمعیت اتحاد العلماء کے تحت منصورہ میں اتحاد امت کانفرنس ہوئی جس میں اندرون اور بیرون ملک سے زعمائے امت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
  3. اکتوبر 93کے انتخابات میں منفی نتائج پر شدید تنقید کے بعد امیر جماعت نے 19جنوری کو استعفیٰ دے دیا
  4. 22جنوری کو ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں استعفیٰ قبول کرکے چوہدری رحمت الہٰی کو عارضی امیر منتخب کرلیا گیا
  5. 27فروری کو امیر جماعت کے انتخاب میں قاضی حسین احمد صاحب دوبارہ بھاری اکثریت سے امیر جماعت منتخب ہوئے
  6. امیر جماعت نے 28مئی تا 2جون ترکی کا دورہ کیا اور رفاہ پارٹی کے زیر اہتمام جشن فتح استنبول میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
  7. امیر جماعت نے 18تا26جون برطانیہ کے شہروں لندن ،برمنگھم ،لیسٹر ،نیلسن ،بریڈ ہوم ،اولڈہم ،مانچسٹر اور گلاسگو میں بڑے بڑے اجتماعات اور کشمیر کانفرنسوں میں خطاب کیا۔
۱۹۹۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۴ از ۸۵
۱۹۹۵

ملی یکجہتی کونسل کا قیام

  1. امیر جماعت سینیٹر قاضی حسین احمد کی کوششوں سے شیعہ سنی سمیت تمام مسالک کو متحد کرکے 24مارچ 1995 کو ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھی گئی۔ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر ملک گیر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کادن منایا گیا۔
  2. اس سال حکومت نےest Ban Treaty Coprehensive T(CTBT)پر دستخط کی ناپاک جسارت کی ۔جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام ہوا ۔
  3. ترجمان القرآن کی اشاعت اور ڈسٹری بیوشن بڑھانے کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی
  4. جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس منصورہ میں ہوئی۔دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی
  5. کراچی میں دہشت گردی کے خلاف اور کراچی کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن منائے گئے
  6. نفاذ شریعت کے لئے ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے اور مالاکنڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
  7. بزنس فورم کے زیر اہتمام انٹر نیشنل بزنس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی
  8. 8,9,10نومبر مینار پاکستان پر سہ روزہ اجتماع عام ہوا۔
  9. الحمراء ہال میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس ہوئی جس میں اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔
  10. کل پاکستان امرائے اضلاع کا اجتماع منعقد ہوا
۱۹۹۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۵ از ۸۵
۱۹۹۶

بے نظیر حکومت اور کرپشن کے خلاف راولپنڈی دھرنا

  1. سوڈان میں نئے پارلیمانی نظام حکومت پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا اور ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
  2. 24جون کو بے نظیر حکومت کی کرپشن کے خلاف راولپنڈی میں دھرنا دیا گیا ۔پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے 3کارکن شہید ،70زخمی ہوگئے ۔شہداء کی یاد میں 25جون اور 3جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  3. 4جولائی کو حلقہ خواتین کا تین روزہ اجتماع ارکان منعقد ہوا۔
  4. 6اگست کو امیر جماعت کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی ۔
  5. 24اگست کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر قاضی حسین احمد نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
  6. امیر جماعت نے 168دنوں میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہرو ں کے 229دورے کئے اور جلسوں سے خطاب کیا جس سے پوری قوم کی زبان پر احتساب کا مطالبہ جاری ہوگیا۔
  7. 27,28اکتوبر کو بے نظیر حکومت کے خلاف دھرنا ،5نومبر کو صدر پاکستان فاروق لغاری نے اسمبلی توڑ دی
  8. 20دسمبر کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد صاحب لندن میں رحلت فرما گئے ۔
  9. ترکی میں نجم الدین اربکان کی رفاہ پارٹی کی کامیابی پر امیر جماعت اسلامی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ترکی گئے جہاں انہوں نے عالمی اسلامی تحریکوں کے زعماء کی کانفرنس سے خطاب کیا اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں
۱۹۹۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۶ از ۸۵
۱۹۹۷

امیر جماعت قاضی حسین احمد کی گرفتاری

  1. قیام پاکستان کے 50سال مکمل ہونے پر منصورہ آڈیٹوریم میں ’’کیا کھویا کیا پایا‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار
  2. نواز شریف حکومت کی طرف سے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے پر 28فروری کوملک گیر یوم احتجاج منایا گیا
  3. ملک بھر کی تمام ڈویژنز کے اجلاس اور اجتماعات ہوئے ۔برادرتنظیمات کے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران کا اجتماع
  4. ملک میں احتساب کے نظام کو موثر بنانے کیلئے جنرل محمد حسین انصاری کی سربراہی میں احتساب سیل کا قیام عمل میں آیا
  5. 20اگست کو امیر جماعت قاضی حسین احمد کی گرفتاری اور کنڈ ریسٹ ہائوس میں نظر بندی
  6. 22اگست کو امیر جماعت کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  7. ترکی ،ایران ،بنگلا دیش ،سوڈان اور تاجکستان کے وفود کو استقبالیے دیئے گئے ۔
  8. پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی میں چیف جسٹس آف پاکستان کی شرکت ۔
  9. امیر جماعت نے ’’تحریک احتساب‘‘اور ’’تحریک نفاذ شریعت‘‘دو ران ملک بھر کے دورے کرکے عوام کو منظم کیا
  10. امیر جماعت نے برطانوی حکومت کی دعوت پر لندن میں کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب فرمایا
  11. امیر جماعت نے بنگلادیش جماعت اسلامی کے اجتماع عام اور اسلامی چھاترو سنگھو کے اجتماع عام میں شرکت کی اورخطاب فرمایا
۱۹۹۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۷ از ۸۵
۱۹۹۸

سی ٹی بی ٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  1. 6جنوری کو جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے پورے ملک میں یوم احتجاج
  2. 3اپریل کو محترم امیر جماعت کی قیادت میں کہوٹہ بچائو ریلی اسلام آباد میں منعقد ہوئی
  3. 21مئی کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے جماعت کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں ہوئی
  4. 9اگست اڈہ پلاٹ رائیونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف احتجاجی جلسہ عام ہوا
  5. یکم ستمبر کو پورے ملک میں نفاذ شریعت کیلئے
  6. 14ستمبر محترم امیر جماعت کی زیر قیادت پارلیمنٹ کے سامنے سی ٹی بی ٹی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ
  7. 23.24.25اکتوبر کو فیصل مسجد اسلام آباد میں جماعت کا تاریخی اجتماع عام منعقد ہوا۔
  8. 6دسمبر نواز حکومت نے 97ء میں CWCپر دستخط کرنے کے بعد سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرنے کا عندیہ دیا تو جماعت نے پورے ملک میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے
  9. 18دسمبر عراق پر امریکی حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔
  10. 21دسمبر کو کو سووا کے مظوم مسلمانوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی منایا گیا۔
۱۹۹۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۱۹۹۰ کی دہائیسال ۵۸ از ۸۵
۱۹۹۹

بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

  1. 15جنوری یوم القدس کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
  2. 30جنوری تا5فروری ملک بھر میں ہفتہ جہاد کشمیر منایا گیا۔
  3. 20فروری کو بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے،مال روڈ لاہور پر بہت بڑے مظاہرے کی قیادت امیر جماعت نے کی ۔حکومت نے واہگہ بارڈر سے مینار پاکستان تک ریڈ کارپٹ بچھا رکھا تھالیکن جماعت کے شدید احتجاج کی وجہ سے واجپائی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہائوس تک لایا گیا
  4. 21فروری کو لاہور میں جلسہ کے دوران پولیس نے سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کو گھیر ا ڈال کر گرفتار کرلیا اوربدترین تشدد کے بعد قیدیوں کی گاڑیوں میں بھر کر ملک کی مختلف جیلوں میں بند کردیا۔
  5. 26فروری کو اسیران کی رہائی کیلئے یوم احتجاج منایا گیا۔
  6. 4تا 6مارچ کو امیر جماعت نے لاہور تا راولپنڈی تک احتساب کاروان کی قیادت کی ۔
  7. 11تا 16اپریل احتساب کاروان ’’ٹرین مارچ‘‘ قائم مقام امیر سید منورحسن کی قیادت میں پشاور سے کراچی تک چلایا گیا۔ہر بڑے اسٹیشن پر بڑے بڑے جلسہ ہائے عام ہوئے ۔
  8. 23مارچ کو مینار پاکستان پر تحفظ نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی
  9. 8مارچ ۔محترم امیر جماعت خرابی صحت اور آپریشن کیلئے رخصت پر چلے گئے ۔
  10. 28مئی کو ایٹمی پروگرام کے تحفظ کیلئے پورے ملک میں جلسے اور احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے ۔
  11. خواتین کا سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام ہوا،شباب ملی کا دوروزہ کنونشن ہوا
  12. 6جولائی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نواز کلنٹن اعلامیہ پر یوم احتجاج منایا گیا۔
  13. راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ ،لاہور میں کارگل ریلیاں اور بڑے بڑے جلسہ عام منعقد ہوئے ۔
  14. 22اگست کو جہاد کشمیر کی پشیبانی اسلام آباد خواتین کی فقید المثال ریلی منعقد ہوئی ۔
  15. اسلامی جمعیت طالبات کا سہ روزہ اجتماع عام ہوا۔
  16. پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور صوبہ سرحد کے تنظیمی اجتماعات اور ذمہ داران کے کنونشن منعقد ہوئے
  17. ملک میں بدترین خشک سالی پر منصورہ میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور امیر جماعت نے خطاب کیا۔
  18. چیچنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔
۱۹۹۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۵۹ از ۸۵
۲۰۰۰

کل پاکستان اجتماع عام

  1. 31 جنوری تا 5 فروری ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔5فروری کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔
  2. 14فروری کو چیچنیا کے سابق صدر ذیلم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔
  3. 21فروری کو ملک بھر میں نواز حکومت کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  4. 23مارچ کو ملک میں CTBT ریفرنڈم کروایا گیا۔
  5. 27مارچ کو امیر جماعت کی صدارت میں منصورہ میںدینی جماعتوں کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔
  6. 19مئی کو دینی جماعتوں کی اپیل پر سی ٹی بی ٹی کے خلاف ملک بھر میں کامیاب ہڑتال کی گئی۔
  7. 13جون دینی جماعتوںکے سربراہان کا اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا۔
  8. محترم امیر جماعت نے سعودی عرب ،برطانیہ ،سوڈان ،امارات ،قطر ،ایران ،اٹلی ،سوئٹزر لینڈ اور ڈنمارک سمیت 18ممالک کا دورہ کیا۔ عالمی کانفرنسوں میں شرکت کی اور جماعت کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کیا۔
  9. 27.28.29اکتوبر سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام منعقدہ ہوا۔
  10. بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا ء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
  11. 17دسمبر پورے ملک میں حکومت اور نواز شریف ڈیل کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  12. ملک بھر میں یوم القدس بھرپورطریقے سے منایاگیا۔
۲۰۰۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۰ از ۸۵
۲۰۰۱

متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس

  1. 23جنوری کو قومی مشاورت کا اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا۔
  2. 5فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
  3. 29قومی کنونشن ایوان اقبال، لاہور میں منعقد ہوا۔
  4. 13.14.15مئی کو ملک بھر کے ضلعی امراء کی تین روزہ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ منصورہ میں منعقد ہوئی۔
  5. قرطبہ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
  6. 20اگست کو یوم تجدید عہد کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔
  7. 16ستمبرکو منصورہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی ۔
  8. 21ستمبر کو پورے ملک میں امریکہ دہشت گردی اور جنرل پرویز مشرف کے فیصلے کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا
  9. 28ستمبر کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا گیا۔
  10. 7اکتوبر کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر حملہ کیا۔
  11. امیر جماعت کے سندھ اور بلوچستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
  12. 28اکتوبر پورے ملک میں افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملہ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا
  13. 29اکتوبر کو متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا ۔
  14. 5نومبر محترم امیر جماعت کو پشاور میں نظر بند کردیا گیا۔
  15. 9نومبر کو افغانستان پر امریکی حملے کے خلاف پورے ملک میںکامیاب پہیہ جام ہڑتال ہوئی ۔
  16. 14دسمبر مینار پاکستان پر احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا ۔
  17. 17دسمبر پشاور ریسٹ ہائوس کے باہر نماز عید کے بعد دھرنا دیا گیا۔
۲۰۰۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۱ از ۸۵
۲۰۰۲

امیر جماعت کی رہائی

  1. 28جنوری ۔محترم امیر جماعت کو پشاور سے لاہور منتقل کردیا گیا۔
  2. 3فروری ۔جامع مسجد منصورہ میں علماء کنونشن منعقد ہوا۔
  3. 28فروری محترم امیر جماعت کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
  4. 8بھارت میں مسلمانوں پر ہندوئوں کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  5. لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔
  6. 29مارچ ۔پورے ملک مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  7. 21اپریل ۔کاروان تحفظ پاکستان لاہور تا راولپنڈی چلایا گیا۔محترم امیر جماعت کو حراست میں لے لیا گیا ۔جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود کاروان راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہوا
  8. 30اپریل ۔جنرل مشرف نے صدارتی ریفرنڈم کروایا ۔جماعت اور متحدہ مجلس عمل نے بائیکاٹ کیا۔
  9. مینار پاکستان پر عظیم الشان کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی ۔
  10. 22جولائی ۔متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سربراہان نے صدر پاکستان سے ملاقات کی ۔
  11. 28اگست ۔راولپنڈی تا لاہور ٹرین مارچ کیا گیا۔متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین نے جگہ جگہ خطاب فرمایا
  12. 7ستمبر ۔متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ٹرین مارچ شروع ہونے سے قبل ہی سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کولاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ملک محمد اشرف اور اظہر اقبال حسن ٹرین میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے ہر سٹیشن پر عوام سے خطاب کیا۔ملتان پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لیکررات کی ٹرین سے لاہور واپس بھیج دیا۔
  13. 4۔اکتوبر ۔مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد ہوا۔
  14. 10۔اکتوبر ۔قومی و صوبائی انتخابات ہوئے ۔جس میں متحدہ مجلس عمل نے قومی کی 60اور صوبائی اسمبلیوں کی 100سیٹیں جیت لیں۔
۲۰۰۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۲ از ۸۵
۲۰۰۳

ملین مارچ

  1. 3جنوری ۔امریکی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  2. 5۔فروری ۔ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اور پورے ملک میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔
  3. کراچی ،راولپنڈی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ،حید رآباد ،مظفر آبا د میںملین مارچ کئے گئے ۔عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔
  4. سندھ اور سرحد کے سہ روزہ اجتماع اراکین ہوئے ۔
  5. 28۔جون ۔ایم ایم اے ممبران قومی اسمبلی نے راولپنڈی میں احتجاجی مارچ کیا۔
  6. 2۔جولائی ۔ایم ایم اے کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی
  7. 14۔اگست ۔راولپنڈی لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا۔
  8. امیر جماعت محترم نے ایران ،مراکش،قطر،سوڈان ،لبنان ،بیروت ،ترکی ،ناروے ،برطانیہ ،سعودی عرب ،تشریف لے گئے اور مختلف عالمی کانفرنسوں میں شرکت کی ،خطاب فرمایا اور عالمی راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔
  9. بلجیم اور ہالینڈ سے بھی عوامی اجتماعات میں شرکت کی دعوت ملی مگر دونوں ممالک کی حکومتوں نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
  10. 12۔اکتوبر ۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی کتاب تفہیم الاحادیث کی تعارفی تقریب
  11. 31۔اکتوبر ۔ایم ایم اے اور اپوزیشن کا اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا ۔
  12. 4نومبر ۔سفراء ،سیاسی و حکومتی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر
  13. 6.7دسمبر ۔مولا نا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس
  14. 8۔بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں محترم امیر جماعت کا عشائیہ ۔مختلف اسلامی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ۔
  15. 18تا 20دسمبر ۔متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام مظفر گڑھ سے احتجاجی کاروان کا آغاز پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی جلسے ۔
  16. 24.دسمبر۔حکومت اور ایم ایم اے کے درمیان ایل ایف او پر سمجھوتہ طے پاگیا۔
۲۰۰۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۳ از ۸۵
۲۰۰۴

امریکی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج

  1. 5فروری ۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
  2. 5فروری ۔محترم امیر جماعت نے جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی ۔
  3. 6۔فروری ۔ڈاکٹر قدیر اور دوسرے سائنسدانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے یوم احتجاج منایا گیا۔
  4. 13فروری ۔محترم امیر جماعت نے منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ملک بھر میں جماعت کے کارکنوں نے لاکھوں درخت لگائے ۔
  5. 22مارچ ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر حماس کے راہنما جناب احمد یاسین کی شہادت کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا
  6. 26مارچ۔وانا آپریشن کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  7. 31مارچ ۔ناظم انتخاب نے امیر جماعت کے انتخاب کے نتیجہ کا اعلان کی ۔قاضی حسین احمد پانچ سال کیلئے امیر منتخب ہوگئے ۔
  8. 5اپریل تا 8اپریل سندھ میں ،سکھر ،جیکب آباد ،شکار پور،حیدر آباد ،کراچی میں ایم ایم اے کے بڑے بڑے جلسہ ہائے عام منعقد ہوئے ۔
  9. 14۔مئی ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر ایم کیو ایم کے ظلم کے خلاف ہڑتال کی گئی ۔
  10. 27جون ۔کراچی میں حکومتی رکاوٹوں کے باوجودکامیاب امن مارچ ہوا۔
  11. 30جولائی ۔عراق کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  12. 11ستمبر۔پورے ملک میں امریکی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  13. 18ستمبر ۔منصورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
  14. یکم تا تین اکتوبر کل پاکستان اجتماع عام اضا خیل نوشہرہ
  15. 4۔اکتوبر ۔عالمی کشمیر کانفرنس ۔اسلام آباد
  16. 28۔نومبر ۔ایم ایم اے کا عظیم الشان جلسہ عام کراچی
  17. 5تا 19دسمبر ایم ایم اے کے زیر اہتمام ملتان ،لاہور ،کوئٹہ ،راولپنڈی میں عظیم الشان جلسے منعقد کئے گئے
  18. حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم احتجاج /مظاہرے
۲۰۰۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۴ از ۸۵
۲۰۰۵

حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ

  1. یکم جنوری حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔
  2. 28جنوری ۔ایم ایم اے کی اپیل پر ملک گیر باوردی صدر کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  3. 18تا 20مارچ ۔صوبہ سندھ میں کاروان جمہوریت سکھر تا کراچی تک چلایا گیا ۔کراچی میں ملین مارچ کیا گیا
  4. 22تا 23مارچ ۔صوبہ پنجاب میں راولپنڈی تا لاہور کاروان جمہوریت ۔لاہور میں ملین مارچ کیا گیا۔
  5. 25مارچ ۔کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام
  6. 28مارچ ۔ترنول تا پشاور کاروان جمہوریت چلایا گیا۔پشاور میں ملین مارچ کیا گیا۔
  7. 2اپریل ۔حکومتی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کی گئی ۔
  8. 11مئی ۔ایم ایم اے کا کاروان جمہوریت ۔لاہور تا ساہیوال
  9. 22مئی ۔امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اور امریکی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی کنونشن
  10. 27مئی۔امریکی فوجیوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  11. 10جون ۔کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  12. 22جولائی ۔کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  13. 2ستمبر ۔وزیر خارجہ کی اسرائیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا۔
  14. 4سمبر ۔قومی لیڈر کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔
  15. 9ستمبر ۔اسرائیل ،مہنگائی ،بے روز گاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجا ج منایا گیا۔
  16. 28۔اکتوبر ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر پورے ملک میں یوم استغفار منایا گیا۔
۲۰۰۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۵ از ۸۵
۲۰۰۶

حفظ ناموس رسالتﷺ کنونشن

  1. مشرف حکومت کی طرف سے پاس کردہ حقوق نسواں بل جس کے ذریعے ملک میں بے حیائی ،عریانی اور فحاشی کا ایک سیلاب لانے کی کوشش کی گئی ،اس بل کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ۔خواتین کے بڑے بڑے اجتماعات اور مظاہرے کئے گئے ۔
  2. 15جنوری ،3فروری ۔باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملہ کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔
  3. 5فروری ،کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا ۔
  4. 11۔فروری ۔اسلام آباد میں تحفظ ناموس رسالتﷺ کنونشن
  5. ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے بڑی بڑی ریلیاں اور جلسے منعقد ہوئے ۔
  6. 22مار چ ۔ملتان میں ایم ایم اے کی شان مصطفی ﷺ ریلی۔
  7. 24تا 26مارچ ۔پشاور میں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کا سہ روزہ اجتماع عام ۔لاکھوں افراد کی شرکت
  8. 22۔اپریل ۔مینار پاکستان لاہور محفل حمد و نعت و قرآن
  9. 23مئی ۔بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے سات مجاہدین کشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ
  10. 24جون ۔کراچی میں آل پارٹیز امن کانفرنس کا انعقاد
  11. 29.30جولائی کو صوبہ بلوچستان کا اجتماع عام
  12. 14 اگست ۔منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب ۔صوبہ پنجاب کے دفاتر کی افتتاحی تقریب ۔مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ
  13. 27اگست ۔کراچی میں ایم ایم اے کا جلسہ عام
  14. 6ستمبر ۔راولپنڈی میں ایم ایم اے کا جلسہ عام
  15. یکم اکتوبر ۔اسلام آباد میں سفیر وں ،سیاست دانوں اور دانشوروں کے اعزاز میں افطار ڈنر
  16. پورے ملک میں باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملہ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
  17. نومبر میں حقوق نسواں بل کے خلاف ملک کے بڑے بڑے شہروں میں جلسے اور روڈ کاروان کئے گئے
۲۰۰۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۶ از ۸۵
۲۰۰۷

وکلاء تحریک

  1. مشرف کی غیر آئینی حکومت کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے جدوجہد
  2. فوجی آمریت کے خاتمے ، ملک کی آزادی ، خودمختاری اور اسلامی تشخص کے تحفظ ، پاکستان کو امریکی استعمار کے استبدادی پنجے سے نجات دلانے کے لئے متحدہ اپوزیشن تشکیل دینے کی کوششیں
  3. آئین کی مکمل بحالی ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومت اور بااختیار الیکشن کمیشن کے قیام کے لئے عملی جدوجہد اور تحریک پر اتفاق رائے پیدا کیاگیا ۔
  4. سٹیل ملز ،ریلوے ،پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے ملک بھر میں عوامی تحریک
  5. طلبا یونینز اور ٹریڈ یونینز کی بحالی کی جدوجہد
  6. ۔باجوڑ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے یوم سیاہ منایا گیا۔
  7. معطل چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم احتجاج ۔مظاہرے کئے گئے ۔
  8. 7۔مارچ کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس ۔
  9. 25مئی۔قومی مجلس مشاورت کا اجلاس
  10. 27.29مئی ۔کاروان تحفظ پاکستان ۔(راولپنڈی ،گوجرانوالا ،فیصل آباد اور لاہور )
  11. 30مئی ۔امام کعبہ کے اعزاز میں استقبالیہ
  12. 22جون کو ملک بھر میں برطانوی حکومت کی طرف سے گستاخ رسول سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
  13. 21جولائی ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کئے جانے پر یوم تشکر منایا گیا
  14. 14اگست ۔جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی
  15. 30اگست ۔معیشت کے حوالے سے قومی سیمینار
  16. 2تا 4نومبر سہ روزہ کل پاکستان اجتماع ارکان و امیدواران منعقد ہوا۔
  17. پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔
  18. اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے کئے گئے۔
۲۰۰۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۷ از ۸۵
۲۰۰۸

انتخابات کا بائیکاٹ

  1. 18فروری ۔ملک میں صوبائی اور قومی انتخابات ہوئے ۔جماعت اسلامی نے اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر بائیکاٹ کیا۔
  2. 16۔اپریل ۔ایرانی رہنماآیت اللہ محمد علی تسخیری صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ
  3. 12مئی۔کراچی واقعہ کے حوالہ سے سیمینار ز اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔
  4. یکم جون ۔ملک میں لاپتہ افراد کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔
  5. 9.12جون ۔عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلا کا پورے ملک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ
  6. 18تا19جون ۔اسلام آباد میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام دو روزہ کنونشن
  7. 27 جون ۔محترم امیر جماعت کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
  8. 28۔جولائی ۔اے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ۔
  9. ملک گیر گو امریکہ گو ریلیاں ،جلسے ،جلوس اور احتجاجی مظاہرے
  10. اسلام آباد میں قومی امن جرگہ
  11. دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج
  12. ذمہ داران کا دورہ چین سے واپسی پر بڑا پروگرام
  13. پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف یوم احتجاج
  14. قومی سیمینار ۔دینی و سیاسی قیادت کی شرکت
  15. 10رمضان ۔پورے ملک میں یوم باب الاسلام منایا گیا ۔
  16. مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںا ضافے کے خلا ف یوم احتجاج
  17. فتح بدر اور فتح مکہ کے ایام شان و شوکت سے منائے گئے
  18. کراچی کے واقعات کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا۔
۲۰۰۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۰۰ کی دہائیسال ۶۸ از ۸۵
۲۰۰۹

سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب۔

  1. 25جنوری کو میاں طفیل محمد رحلت فرما گئے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
  2. سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب۔
  3. حکومت کی پیش کردہ تعلیمی پالیسی کے خلاف جدوجہد ۔مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے مطالبات پیش کئے گئے۔
  4. قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کو پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کیا جائے اور اسے ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم کی نگرانی میں انتہائی جامع اور مستحکم بنیادوں پر تیار کیا جائے ۔
  5. اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل نمبر31کے مطابق پاکستان کے نظام تعلیم کی اسلامی تشکیل کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
  6. ایجوکیشن ایکٹ 1976ء کو تعلیمی پالیسی کا حصہ بنایا جائے جس کی روسے نصابات و درسی کتب میں اسلام کے
  7. خلاف کوئی مواد شامل نہیں کیاجاسکتا ۔
  8. صاب تعلیم اور پورے عمل تعلیم کے ذریعے پاکستان کے اساسی نظریے ، قومی تشخص ،قومی سوچ اور اسلامی تہذیب وتمدن کو پروان چڑھایا جائے ۔
  9. اردو زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے اور ساتھ ہی انگریزی اورعربی زبان کی معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جائے ۔
  10. عربی زبان کی بطور لازمی مضمون حیثیت جاری رکھی جائے اور جنسی تعلیم کے مضمون کو ختم کیا جائے ۔
  11. قومی آمدنی کا کم ازکم 5فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا جائے ۔
  12. کالجز اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے طلباء کو اجتماعی سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور طلباء کے جمہوری حقوق بحال کئے جائیں ۔
۲۰۰۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۶۹ از ۸۵
۲۰۱۰

گو امریکہ گو تحریک

  1. کیری لوگر بل کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج اور کیری لوگر بل نا منظور قومی ریفرنڈم
  2. ملک بھر کے مختلف شہروں میں گو امریکہ گو ریلیاں
  3. ملک بھر میں رجوع الی اللہ مہم
  4. ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ملک بھر میں مظاہرے
  5. توہین آمیز خاکوں ،توہین رسالت ﷺکے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج ۔مظاہرے
  6. کشمیر یوں کے ساتھ یوم یکجہتی ،قومی کشمیر کانفرنس
  7. مہنگائی،لوڈ شیڈنگ ،ڈارون حملوں اور امریکی مداخلت کے خلاف روڈ کاروان ۔۔۔کراچی
  8. مہنگائی اور بدامنی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج
  9. دینی جماعتوں کے غیر رسمی اجلاس
  10. اکتوبر میںکشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں ۔سیمینارز
  11. 11نومبر ۔اتحاد امت کانفرنس منصورہ
  12. 5۔دسمبر ۔مہنگائی ،بے روز گاری اور امریکی مداخلت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا
  13. تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کیلئے ملک بھر میں ریلیاں ،جلسے ،جلوس ،سیمینارز
  14. 26دسمبر ۔جاگیر داری اور سرمایہ داری کے نقصانات ۔۔۔پر منصورہ میں قومی سیمینار
  15. 31دسمبر ۔دینی جماعتوں کی اپیل پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال
۲۰۱۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۰ از ۸۵
۲۰۱۱

تحریک ناموس رسالت ﷺ

  1. 8جنوری ۔دینی جماعتوں کا کراچی میں سربراہی اجلاس۔
  2. 9جنوری ۔کراچی میں تمام دینی جماعتوں کی تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی ۔ملک بھر میں ریلیاں ،جلسے ،جلوس
  3. 21۔جنوری ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ ۔یوم احتجاج
  4. 23جنوری ۔امریکی مداخلت کے خلاف پشاور میں دھرنا
  5. 28جنوری ۔امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے یوم احتجاج
  6. 29جنوری ۔تحریک ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے دینی جماعتوں کا منصورہ میں سربراہی اجلاس
  7. 30جنوری.۔لاہور میں تحریک ناموس رسالت ﷺ کا عظیم الشان جلسہ عام ۔ریلی
  8. 13فروری۔منصورہ میں ۔ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور امریکی مداخلت کے خلاف قبائلی جرگہ
  9. 15فروری ۔ریمنڈ ڈیمنڈ کی قتل و غارت گری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  10. 23فروری ۔چین کی حکمران کیمونسٹ پارٹی کے وفد کا منصورہ کا دورہ
  11. امریکی مداخلت اور ڈارون حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاج
  12. بلوچستان کے عوام کے ساتھ ملک گیر یوم یکجہتی ۔کوئٹہ میں دھرنا
  13. 26اگست ۔کراچی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ،مظاہرے ،دھرنے ۔
  14. 11ستمبر ۔امریکی مداخلت ،جارحیت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔
  15. 16ستمبر ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اظہار یکجہتی ،رہائی کیلئے امریکہ کے خلاف مظاہرے ۔
  16. 7اکتوبر۔امیر جماعت اسلامی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی قیادت کی اپیل پر ممتاز قادری کی سزا کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج ۔مظاہرے ۔
  17. 15.16.17اکتوبر ۔اسلامی جمعیت طلبہ کا اجتماع عام
  18. 18نومبر ۔بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج ۔احتجاجی مظاہرے ۔
  19. 2دسمبر ۔نیٹو حملے کے خلاف یوم احتجاج
  20. دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام راولپنڈی ،پشاور ،لاہور ،کراچی ،کوئٹہ کو دیگر بڑے شہروں میں جلسے کئے گئے اور بھارت کو پسندیدہ ملک قراردیئے جانے کے خلاف تحریک چلائی گئی۔
۲۰۱۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۱ از ۸۵
۲۰۱۲

دفاع پاکستان کونسل

  1. 6جنوری ۔مہنگائی ،بدامنی اور بے حیائی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج
  2. 7۔جنوری ۔سرمایہ دارانہ نظام کا زوال ۔قومی سیمینار اسلام آباد
  3. 13جنوری ۔لاپتہ افراد کی باز یابی کیلئے پورے ملک میں یوم احتجاج
  4. مہنگائی بے حیائی اور بدامنی کے خلاف پورے ملک میں یوم احتجاج ،احتجاجی مظاہرے ۔
  5. دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر راولپنڈی ،لاہور کراچی سمیت ملک کے بڑے بڑے شہروں میں جلسے
  6. 13فروری ۔سرمایہ دارانہ نظام کا زوال اور اسلامی معاشی نظام کے امکانات ۔منصورہ میں سیمینار
  7. کوئٹہ اور کراچی میں حرمت قرآ ن ریلیاں
  8. بلوچستان کے عوام کے ساتھ ملک بھر میںیوم اظہار یکجہتی منایا گیا۔
  9. نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے ملک گیر یوم احتجاج ۔اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ عام
  10. 7اپریل ۔جامع مسجد منصورہ کے توسیعی منصوبہ کی افتتاحی تقریب ۔سید منور حسن امیر جماعت نے اپنے دست مبارک سے افتتاح فرمایا
  11. شام کی صورتحال پر منصورہ میں قومی سیمینار
  12. کوئٹہ ،جمرود ،ڈیر ہ غازیخان ،منگورہ ،لکی مروت ،ڈیرہ اسماعیل خان ،ایبٹ آباداور دیگر شہروں میں نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی جلسے
  13. 12مئی ۔کراچی ۔۔۔۔سانحہ 12مئی کے حوالے سے کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس
  14. 21مئی ۔اسلام آباد ۔دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس
  15. 27مئی۔کراچی ۔دفاع پاکستان کونسل ۔عظیم الشان ورکرز کنونشن
  16. یکم اکتوبر ۔لانگ مارچ پشاور تا جمرود/جلسہ عام
  17. 7اکتوبر ۔لاہور میں شان مصطفی ریلی
  18. 11نومبر ۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں علماء کنونشن
  19. 23نومبر ۔غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج
  20. 16دسمبر ۔دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لاہور تاواہگہ ۔کاروان
  21. کراچی کے مسائل کے حوالے سے لاہور اور کراچی میں کانفرنسز
  22. دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ۔لاہور میں کانفرنس
۲۰۱۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۲ از ۸۵
۲۰۱۳

ٹرین مارچ

  1. جنوری میں قاضی حسین احمد ؒ اور پروفیسر غفور احمد ؒ کی یادیں منصورہ ۔ لاہور،کراچی ،حیدر آباداور دیگر شہروں میں تعزیتی ریفرنسز
  2. 4فروری ۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا
  3. 5۔فروری ۔ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
  4. 13۔فروری ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اعزاز میںمنصورہ میں استقبالیہ ۔
  5. 4تا6مارچ ۔ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کے خلاف کراچی تا راولپنڈی ٹرین مارچ
  6. 22مارچ ۔ملک گیر یوم استغفار ۔
  7. 29مارچ ۔بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کارکنوں پر مظالم کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ
  8. 11مئی ۔ملک میں عام انتخابات
  9. 17مئی ۔قومی و صوبائی انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف کراچی میں احتجاجی دھرنا
  10. 14جون ۔برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یوم احتجاج
  11. 5جولائی ۔مصر کی صورتحال کے حوالے سے منصورہ میں سیمینار
  12. 6جولائی۔مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف یوم احتجاج ۔کراچی میں احتجاجی جلسہ
  13. 21جولائی ۔مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف لاہور میںاحتجاجی دھرنا
  14. اگست میں مصر میں فوجی بغاوت اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے خلا ف کراچی ،لاہور اور دیگر شہروں میں احتجاجی جلسے ،جلوس اور دھرنے
  15. 25/26ستمبر ۔لاہور میں عالمی اسلامی تحریکوں کی مصرکی صورتحال پر کانفرنس ۔عالمی راہنمائوں کے اعزاز میں امیر جماعت کی طرف سے منصورہ میں استقبالیہ /عشائیہ
  16. 27ستمبر ۔قومی کانفرنس بیاد بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ ۔
  17. 12نومبر۔منصورہ میں حرمت سود سیمینار کا انعقاد
  18. 22نومبر ۔نیٹو سپلائی اور ڈارون حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاج
  19. 11دسمبر۔اینٹی نجکاری کانفرنس
  20. 12دسمبر ۔جماعت اسلامی بنگلا دیش کے راہنما ملا عبدالقادر کی شہادت پر ملک گیر یوم احتجاج ۔لاہور کراچی ،اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے بڑے احتجاجی جلسے ۔تعزیتی سیمیارز
  21. ڈاکٹر عبد القدیر خان ،عمران خان حافظ سعید ،طلال اکبر بگٹی ،گورنر پنجاب سید محمود احمد،نجم سیٹھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،چوہدری عبد المجید وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چوہدری محمد سرور،صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر ،نثار علی خان ،حافظ عاکف سعید ،برطانوی و ترک سفیروں سمیت ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی منصورہ میں امیر جماعت سید منور حسن سے ملاقات
۲۰۱۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۳ از ۸۵
۲۰۱۴

سراج الحق امیر جماعت منتخب

  1. 12جنوری ۔قومی کانفرنس بیاد قاضی حسین احمد ؒ
  2. 13جنوری ۔منصورہ میں عظیم الشان سیرت کانفرنس
  3. 28.29جنوری ۔قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں عالمی کانفرنس ۔اسلام آباد
  4. فروری میں یوم یکجہتی کشمیر ،کشمیر کانفرنسز،کشمیر سیمینارز
  5. 13مارچ ۔اینٹی نجکاری کانفرنس ۔مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی ۔لاہور
  6. 23مارچ ۔کراچی میں تحفظ پاکستان ریلی کا انعقاد
  7. 30مارچ ۔امیر جماعت کے انتخاب میں سراج الحق امیر جماعت منتخب ۔9اپریل کو منصور ہ میں تقریب حلف برداری
  8. 15اپریل ۔اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس
  9. مئی میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی اور دیگر شہروں میں جلسہ ہائے عام
  10. 11جون ۔منصورہ میں پوسٹ بجٹ سیمینار
  11. 21جون ۔منصورہ میں عالمی ترجمان القرآن کے دفاتر کا سنگ بنیاد
  12. 25جولائی ۔ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا۔
  13. 10اگست ۔اسلام آباد میں عظیم الشان غزہ ریلی
  14. یکم ستمبر ۔اسلام آباد میں قومی مشاورت
  15. اسلامی پاکستان ۔خوشحال پاکستان تحریک کے تحت اگست اور ستمبر میں ملک بھر میں عوامی جلسوں کا انعقاد ۔
۲۰۱۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۴ از ۸۵
۲۰۱۵

فاٹا کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس

  1. کسان راج تحریک کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے
  2. ختم نبوت کانفرنس
  3. بلدیاتی کنونشن
  4. فاٹا کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس
  5. نجکاری کے خلاف قومی کانفرنس
  6. بنگلا دیش میں حکومتی مظالم کے خلاف سیمینار
  7. بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کے موقع پر احتجاجی جلسہ
  8. مختلف شہروں میں سیرت کانفرنسیں
  9. ملک بھر کے بڑے شہروں میں یوتھ کنونشنز
  10. یکم مئی مزدور کنونشن کا انعقاد
۲۰۱۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۵ از ۸۵
۲۰۱۶

کرپشن فری پاکستا ن

  1. کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوس ،ریلیاں
  2. پشاور میں نفاذ اسلام کنونشن
  3. بلوچستان کے مختلف شہروں میں جلسہ ہائے عام کا انعقاد
  4. لاہور میں علماء و مشائخ کانفرنس
  5. ممتاز قادری شہید کی نمازجنازہ میں امیر جماعت کی شرکت ۔ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات
  6. کرپشن فری تحریک ۔اسلام آباد،لاہور میں کرپشن فری پاکستان سیمینار کا انعقاد
  7. کرپشن فری پاکستان تحریک کے حوالے سے دینی جماعتوں کے ذمہ داران کا اجلاس
  8. پشاور میں فاٹا کے حوالے سے پولیٹیکل جرگہ
  9. ملک کے مختلف شہروں میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے جلسے
  10. منصورہ میں عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ۔ملک بھر سے جید علماء کرام کی بڑی اکثریت میں شرکت
  11. کراچی میں مینارٹی کانفرنس
  12. لاہور میں کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنا
  13. ملک بھر میں مزدوروں کے حقو ق کے حوالے سے یوم مزدوراں منایا گیا۔
  14. ملک بھر میںامیر جماعت اسلامی بنگلادیش مطیع الرحمن نظامی شہیدکی غائبانہ نماز جنازہ ،جلسے ،جلوس ،ریلیاں
  15. کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ ۔53اسٹیشنوں پر خطابات ۔عوامی جلسے
  16. اسلام آبادفاٹا کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس
  17. ملک بھر میں القدس ریلیاں ۔
  18. ملک بھر میں کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی شہید۔عبدالستارایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات
  19. اسلام آباد ،لاہور ،سیالکوٹ ،گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں کشمیر کانفرنسز کا انعقاد
  20. اسلام آباد ۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی کانفرنس
  21. لاہور ،کراچی میں پاکستان زندہ باد اور تکمیل پاکستان مارچ
  22. لاہور میں امن جرگہ کا انعقاد
  23. جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما میر قاسم کی شہادت پر ملک گیر احتجاج۔غائبانہ نماز جنازہ
  24. اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس ۔بنگلادیش میں حکومتی مظالم کے خلاف ریلی/دھرنا
  25. لاہور مال روڈ پر عظیم الشان ریلی ۔کرپشن مٹائو ۔۔۔ملک بچائو
  26. منصورہ میں مشائخ عظام کانفرنس ۔
  27. فاٹا قومی کانفرنس ۔پشاور
۲۰۱۶ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۶ از ۸۵
۲۰۱۷

امام کعبہ کی مرکز جماعت منصورہ آمد

  1. برما اور شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں
  2. 5جنوری ۔راولپنڈی میں اتحاد امت کانفرنس
  3. 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ۔ملک بھر میں جلسے جلوس ،ریلیاں ۔راولپنڈی ،لاہور ،کراچی سمیت مختلف شہروں میں کشمیر کانفرنسز
  4. پشاورمیںفاٹا کے حوالے سے احتجاجی دھرنا
  5. پختونوں کے مسائل کے حوالے سے جرگہ /کنونشن
  6. اسلام آباد میں انسداد سود سیمینار ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی اور ماہرین معیشت کی بڑی تعداد میں شرکت
  7. مختلف شہروں میں شمولیتی جلسے /ورکرز کنونشنز
  8. 10اپریل ۔امام کعبہ کی مرکز جماعت منصورہ آمد /پروگرام
  9. 28اپریل ۔بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف امیر جماعت کی اپیل پر ملک گیر احتجاج
  10. فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سیمینار ۔دیر میں جلسہ عام ۔اسلام آباد میں یوم تشکر ریلی
  11. راولپنڈی ،لاہور ،کراچی میں ’’احتساب سب کا‘‘یوم عزم ریلیاں
  12. فاٹا میں اصلاحات کیلئے دھرنا
  13. کراچی میں علماء کنونشن
  14. محترم امیر جماعت کی اپیل پر برما کے مسلمانوں پر حکومتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔
۲۰۱۷ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۷ از ۸۵
۲۰۱۸

حرمت رسول ﷺ مارچ

  1. ملک بھر میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر ارکان کے اجتماعات
  2. معاشی صورتحال پر اسلام آباد میں قومی سیمینار
  3. کراچی میں عظیم الشان حرمت رسول ﷺ مارچ
  4. ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور سیرت کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
  5. 16دسمبر منصورہ آڈیٹوریم میں سقوط ڈھاکہ سیمینار
  6. 20دسمبر ۔نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کے اعزاز میں امیر جماعت کی طرف سے منصورہ میں استقبالیہ
  7. نافع کے زیر اہتمام ملک بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کی ورکشاپ
  8. سندھ ،خیبر پختونخواہ اور پنجاب بھر میں ڈویژنل اور ضلعی اجتماعات ارکان و کارکنا ن
  9. 25اکتو بر معاشی صورتحال پر قومی سیمینار ۔اسلام آباد
  10. 27اکتوبر ۔کشمیر مارچ ۔اسلام آبا د
  11. 4نومبر ۔حرمت رسول ﷺ مارچ ۔کراچی
  12. 14نومبر ۔تحفظ ناموس رسالتﷺ کانفرنس ۔منصورہ ۔15نومبر ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ ۔لاہور
  13. ملک بھرمیں اضلاع کی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنسز ،ریلیاں ،سیمینارز کا انعقاد
  14. اسلام آباد اور کراچی میں جیورسٹ کانفرنسز
  15. 16دسمبر ۔سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے سیمینار
  16. 18دسمبر ۔نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کے اعزاز میں منصورہ میں استقبالیہ
۲۰۱۸ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۱۰ کی دہائیسال ۷۸ از ۸۵
۲۰۱۹

کشمیر بچائو ریلیاں

  1. منصورہ میں بہبود آبادی سیمینار
  2. کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر ،کشمیر کانفرنسز ،ریلیاں ،جلسے ،جلوس
  3. 9اپریل ۔نومنتخب امیر جماعت کی تقریب حلف برداری
  4. تعزیتی ریفرنس ۔بیاد ڈاکٹر وسیم اختر
  5. لاہور میں عوامی مارچ
  6. ڈاکٹر مرسی کی شہادت پر ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ۔احتجاجی مظاہرے
  7. 19جون ۔اسلام آباد میں امیر جماعت کی صدارت میں بجٹ سیمینار
  8. جے آئی کسان کنونشن ۔راولپنڈی
  9. 5اگست ۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کا اعلان کردیا اور 337اور 15Aدفعات کا خاتمہ کردیا
  10. بھارت کے 5اگست کے اقدام کے خلاف ملک بھر میں کشمیر بچائو ریلیاں
  11. کرونا وباء سے بچائو کیلئے ملک بھر میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ۔ریلیف کیمپس ۔مساجد ،مدارس ،گورودواروں ،چرچز،مندروں میں سینی ٹائزر سپرے ۔ماسک اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس کی بڑے پیمانے پر فراہمی
  12. مرکزی ،صوبائی و ضلعی اجتماعات آن لائن ہوتے رہے ۔قائدین کا آن لائن خطاب
  13. منصورہ میں الخدمت دستر خوان کا افتتاح ۔مزدوروں ،تنگ دست اور مستحق لوگوں کیلئے سستے کھانا کی فراہمی
  14. منصورہ میںمیاں طفیل محمد ؒ اور سید منورحسن ؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز ۔
  15. اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس
  16. آئی ایل ایم کے زیر اہتمام وکلاء اور بزنس فورم کے زیر اہتمام تاجروں و صنعتکاروں کے کنونشنز
۲۰۱۹ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۷۹ از ۸۵
۲۰۲۰

کرونا: مرکزی ،صوبائی اور ضلعی اجتماعات آن لائن جاری رہے

  1. 6۔جنوری ۔سابق امیر جماعت قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
  2. 23جنوری ۔مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے
  3. رابطہ عوام مہم ۔ملک بھر میں عوامی رابطے کیلئے جلسوں کا انعقاد ۔جلسوں میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی
  4. اسلام آباد میں آن لائن آل پارٹیز کانفرنس
  5. نیشنل لیبر فائونڈیشن کے زیر اہتمام منصورہ میں دو روزہ مزدرو کنونشن
  6. مرکزی ،صوبائی اور ضلعی اجتماعات آن لائن جاری رہے ۔
  7. الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم اور بچائو کیلئے حفاظتی پروگرامز
  8. منصورہ میں علماء و مشائخ کانفرنس
  9. جماعت کے یوم تاسیس پر منصورہ میں سیمینار
  10. کشمیر ی او ر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرامز
  11. لاہور میں پی سی ہوٹل میں حجاب کانفرنس ۔امیر جماعت ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین کا خطاب
  12. ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کے زیر اہتمام شمولیتی جلسے ۔
۲۰۲۰ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۸۰ از ۸۵
۲۰۲۱

کراچی اور گوادر میں حق دو تحریک

  1. جماعت اسلامی کراچی نے شہری حقوق اور بااختیار بلدیاتی حکومت کے لیے اپنی مہم تیز کر دی، اور قائد آباد سے گورنر ہاؤس تک ریلی اورکئی بڑے مظاہروں کا انعقاد کیا۔
  2. امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
  3. عید کے موقع پر، الخدمت نے پشاور میں یتیموں، سڑکوں پر رہنے والے بچوں اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں سراج الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
  4. مئی میں، جماعت اسلامی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف کراچی میں ایک عظیم الشان یکجہتی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا۔
  5. "گوادر کو حق دو تحریک" نے غیر قانونی ٹرالنگ، سرحدی تجارت پر پابندیوں اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خلاف قومی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔ وزیر اعظم نے عوامی سطح پر اس تحریک کے مطالبات پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ حکومت بلوچستان نے مظاہرین کے مطالبات تحریری طور پر تسلیم کر لیے۔
  6. خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں، جماعت اسلامی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل درابن کی چیئرمین شپ جیت لی۔
۲۰۲۱ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۸۱ از ۸۵
۲۰۲۲

"بنو قابل" پروگرام کا آغاز

  1. یکم جنوری کو جماعت اسلامی کے کارکنان نے سندھ اسمبلی کی جانب مارچ کیا اور بلدیاتی قانون کے خلاف 28 روزہ دھرنا دیا۔
  2. فروری میں دوبارہ پولنگ کے بعد، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کی کل نشستوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی۔
  3. اپریل میں، وفاقی شرعی عدالت نے سودی بینکاری کو اسلام کے منافی قرار دیا اور ریاست کو معیشت سے سود ختم کرنے کی ہدایت کی۔ جماعت اسلامی نے کئی سالوں تک اس مقدمے کی پیروی کی۔
  4. سراج الحق نے سیاسی جماعتوں پرانتخابی اصلاحات پر متفق ہونے کے لیے زوردیا۔ جماعت اسلامی نے تحریک عدم اعتماد اور رجیم چینج کے دوران پی ٹی آئی یا پی ڈی ایم دونوں میں سے کسی بھی کیمپ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔
  5. تباہ کن سیلاب کے دوران، جماعت اسلامی اور الخدمت نے پورے پاکستان میں وسیع پیمانے پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا کام انجام دیا۔
  6. جماعت اسلامی کراچی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت ٹرینگ کے لیے "بنو قابل" پروگرام کا آغاز کیا۔ اکتوبر اور دسمبر میں بڑے داخلہ ٹیسٹ منعقد کیے گئے۔
  7. حکومت کی جانب سے سابقہ معاہدے پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد "گوادر کو حق دو تحریک" نے اپنا دھرنا دوبارہ شروع کر دیا۔
۲۰۲۲ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۸۲ از ۸۵
۲۰۲۳

کراچی میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے

  1. مارچ میں، سپریم کورٹ نے وفاقی شرعی عدالت کے انسدادِ سود کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلوں کے خلاف فیصلہ دیا۔
  2. اپریل میں، سراج الحق نے ایک ہی دن وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انتخابات پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی معاونت کی پیشکش کی۔ دونوں کے درمیان بالواسطہ رابطے قائم ہوئے مگر دیرپا نہ رہے۔
  3. کراچی کے تاخیر شدہ بلدیاتی انتخابات میں، جماعت اسلامی شدید دھاندلی کے باوجود اپنی 86 نشستوں کو بچانے میں کامیاب رہی۔ البته مجموعی طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
  4. پی ٹی آئی نے میئر کے انتخاب میں حافظ نعیم الرحمن کی حمایت کا اعلان کیا، تاہم 32 پی ٹی آئی ارکان کو ڈرا دھمکا اور لالچ دے کر حافظ نعیم الرحمن کے 192 ووٹوں کے مقابلے میں 173 ووٹوں کے ساتھ مرتضیٰ وہاب کو میئر بنا دیا گیا۔
  5. مہنگائی، کرنسی کی قدر میں کمی، معاشی پالیسیوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراج الحق نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔
  6. اکتوبر میں غزہ پر نئے اسرائیلی حملے کے بعد، جماعت اسلامی نے اسلام آباد، کراچی اور دیگر شہروں میں مارچ اور مظاہرے کیے۔ فلسطین فنڈ قائم کیا گیا، جبکہ الخدمت نے صرف 3 ماہ میں مصر کے العریش ایئرپورٹ کے ذریعے تقریباً 1.35 ارب روپے کی فوری امداد بھیجی۔
  7. اسرائیل کی حمایت کرنے والی مصنوعات اور کمپنیوں کے خلاف ملک گیر بائیکاٹ مہم شروع ہوئی،
  8. "بنو قابل 2.0" نے مفت آئی ٹی کورسز کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
  9. جماعت اسلامی نے یوتھ ممبرشپ مہم کا بھی آغاز کیا۔
۲۰۲۳ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۸۳ از ۸۵
۲۰۲۴

حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب

  1. جماعت اسلامی نے اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں فلسطین کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔
  2. 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے 3 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جماعت کے متعدد قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے فتح سے محروم کیا گیا ہے۔
  3. جماعت اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ متنازعہ نتائج کو اصلی فارم 45 کے ریکارڈ کی بنیاد پر درست کیا جانا چاہیے۔
  4. حافظ نعیم الرحمن نے انہیں دی گئی سندھ اسمبلی کی نشست یہ کہتے ہوئے چھوڑ دی کہ یہ نشست فارم 45 کے مطابق دوسرے امیدوار نے جیتی ہے۔
  5. اپریل میں، حافظ نعیم الرحمن پانچ سال کی مدت کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے۔
  6. جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں، غیر منصفانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کے استحصالی معاہدوں کے خلاف 14 روزہ عظیم الشان دھرنا دیا۔
  7. حکومت آئی پی پیز معاہدوں کا جائزہ لینے، بجلی کے چارجز کم کرنے اور تنخواہ دار شہریوں کو ٹیکس ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام پر رضامند ہوگئی۔ آئی پی پیز معاہدوں کی بعد میں ہونے والی تشکیل نو کے نتیجے میں قومی خزانے کے لیے 3 کھرب روپے سے زائد کی بچت ہوئی۔
  8. ستمبر میں، ہزاروں طلباء نے مفت آئی ٹی ٹریننگ کے لیے کراچی میں "بنو قابل" انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
  9. 7 اکتوبر کو سرکاری طورپر یوم یکجہتی فلسطین کو منایا گیا۔ امیر جماعت کی کوششوں سے وزیر اعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعفاد ہوا۔
  10. اکتوبر میں، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ان کے اسلام آباد کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات کی۔
۲۰۲۴ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۸۴ از ۸۵
۲۰۲۵

بدل دو نظام اجتماعِ عام

  1. جماعت اسلامی نے 17 اور 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج کے ذریعے بجلی کے نرخوں اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی۔
  2. 15 اور 16 فروری کو، جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "اے وائس آف دی وائس لیس: ایکو آف فلسطین" کی میزبانی کی۔
  3. 26 فروری کو ڈاکٹر ذاکر نائیک نے منصورہ کا دورہ کیا، حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں پر بریفنگ حاصل کی۔
  4. جماعت اسلامی نے ملک گیر مظاہروں، بائیکاٹ اپیل اور اسلام آباد میں ایک عظیم الشان یکجہتی فلسطین مارچ کے ذریعے اپنی فلسطین مہم کو آگے بڑھایا۔ غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
  5. چھ ہفتے کی جنگ بندی کے دوران، الخدمت نے غزہ کی پٹی کے اندر اپنی انسانی امدادی کارروائیوں کو وسعت دی۔
  6. "بنو قابل" پروگرام پورے ملک میں پھیل گیا، اور مہمند، گجرات، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں انٹری ٹیسٹ اور شروع کیےکلاسز شروع کیں گئ۔
  7. مئی میں بھارتی حملہ اور پاکستان کے جوابی اقدام کے بعد، حافظ نعیم الرحمن نے ملکی دفاع میں اداروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے فارورڈ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
  8. جون میں جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں پروفیشنلز اور انفلوئینزرز نے شرکت کی۔
  9. جماعت اسلامی نے ممبرشپ مہم کا آغاز کیا۔
  10. اگست میں، حافظ نعیم الرحمن نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
  11. ستمبر میں، حافظ نعیم الرحمن نے پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) کی 71ویں سالانہ جنرل اسمبلی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے اور مسلم امہ کو درپیش وسیع تر چیلنجز پر خطاب کیا۔
  12. محدود فنڈنگ اور محدود اختیارات کے باوجود، کراچی میں جماعت اسلامی کی زیر قیادت ٹاؤن انتظامیہ نے مقامی ترقیاتی کاموں کو وسعت دی۔ ان منصوبوں میں سڑکیں، اسکول، ڈسپنسریاں، پارکس، اسپورٹس کمپلیکسز، اوپن ایئر جمز اور محلوں کے عوامی مقامات کی تعمیر و بحالی شامل تھی۔
  13. جماعت اسلامی نے اقبال پارک اور مینار پاکستان میں "بدل دو نظام" کے موضوع کے تحت تین روزہ اجتماعِ عام کا انعقاد کیا۔ اس میں لاکھوں کارکنان اور حامیوں کے ساتھ ساتھ 45 ممالک سے 150 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔
  14. دسمبر میں، حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور ناکافی اختیارات کی منتقلی کے باعث مسترد کر دیا۔
۲۰۲۵ کا سنگِ میل پڑھیں
۲۰۲۰ کی دہائیسال ۸۵ از ۸۵
۲۰۲۶

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے احتجاج

  1. کراچی کے حقوق اور منتخب مقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی کے لیے جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی کے قریب ایک احتجاج کو شدید لاٹھی چارج اور پولیس کی غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا۔
  2. مارچ کے اوائل میں، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد سے ملاقات کی اور ایران امریکہ تنازعے سے پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پر اِن کیمرہ بریفنگ دی۔
  3. جماعت اسلامی نے ایندھن کی قیمتوں میں کمی، پیٹرولیم لیوی کے خاتمے، حکومت کے شاہانہ اخراجات میں کٹوتی اور آئی پی پیز کے استحصالی معاہدوں کی منسوخی یا تشکیل نو کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی معاشی مہم تیز کر دی۔
  4. جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔
  5. "بنو قابل" پروگرام 70 سے زائد شہروں تک پھیل گیا، لاکھوں نوجوانوں نے شرکت رہی۔ اس پروگرام کو قومی سطح پر ہنر کے فروغ کے ایک بڑے اقدام کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
  6. جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے بعد، جماعت اسلامی پاکستان نے آزاد کشمیر کے بحران کو حل کرنے میں مدد کے لیے حکومت اور عوامی نمائندوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی۔
۲۰۲۶ کا سنگِ میل پڑھیں

۱۹۴۱، جماعت اسلامی کا قیام، سال ۱ از ۸۵