۱۹۹۴۱۹۹۰ کی دہائی · سنگِ میل ۵۴ از ۸۶

اتحاد امت کانفرنس

Read in English

۱۹۹۴ میں کیا ہوا

  1. جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام مینار پاکستان گرائونڈ میں شہدائے کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس میں شہداء کے خاندانوں ،والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
  2. جمعیت اتحاد العلماء کے تحت منصورہ میں اتحاد امت کانفرنس ہوئی جس میں اندرون اور بیرون ملک سے زعمائے امت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
  3. اکتوبر 93کے انتخابات میں منفی نتائج پر شدید تنقید کے بعد امیر جماعت نے 19جنوری کو استعفیٰ دے دیا
  4. 22جنوری کو ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں استعفیٰ قبول کرکے چوہدری رحمت الہٰی کو عارضی امیر منتخب کرلیا گیا
  5. 27فروری کو امیر جماعت کے انتخاب میں قاضی حسین احمد صاحب دوبارہ بھاری اکثریت سے امیر جماعت منتخب ہوئے
  6. امیر جماعت نے 28مئی تا 2جون ترکی کا دورہ کیا اور رفاہ پارٹی کے زیر اہتمام جشن فتح استنبول میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
  7. امیر جماعت نے 18تا26جون برطانیہ کے شہروں لندن ،برمنگھم ،لیسٹر ،نیلسن ،بریڈ ہوم ،اولڈہم ،مانچسٹر اور گلاسگو میں بڑے بڑے اجتماعات اور کشمیر کانفرنسوں میں خطاب کیا۔
یہ سنگِ میل شیئر کریں