اس وقت پوری دنیا میں حقوق کے لیے جنگ جاری ہے. راشد نسیم
1سال پہلے
لاہور23جنوری 2023ء
نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہاہے کہ اس وقت پوری دنیا میں حقوق کے لیے جنگ جاری ہے، کالے گوروں سے، چھوٹے ممالک بڑوں سے اور خواتین اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ پاکستان میں چھوٹے صوبے بڑے صوبوں سے اپنے حق کے طلب گار ہیں۔ تمام انسانیت کے حقوق کی ضمانت اللہ تعالیٰ کا نظام عدل ہے جو حضور اکرمؐ کے ذریعے انسانیت تک پہنچا۔ جب تک انسانیت دین فطرت سے دور رہے گی، مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔
راشد نسیم نے کہا کہ پاکستان میں حکمران طبقہ نے ملک بھر کے عوام کے حقوق سلب کر رکھے ہیں، حکمران اشرافیہ نے اپنی جائدادیں بنائیں، خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، ان کی اولادیں اور جائدادیں باہر ہیں اور ان ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے مل کر عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہے، جماعت اسلامی ایسی قیادت اور کارکن تیار کر رہی ہے جو عوام کے حقوق کی محافظ ہو۔