News Detail Banner

اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جماعت اسلامی سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔امیر العظیم

2سال پہلے

جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے 16ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلابی علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ 

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک جماعت اسلامی سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں متاثرین کو مکانات کی تعمیر میں بھی مدد دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ کاشت کاروں کو ربیع کی فصلوں کی کاشت کے لیے زرعی مداخل کی فراہمی کو بھی حتی المقدور یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ قوم نے امدادی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پربھرپور اعتماد کیا جس پر ہم قوم کے شکرگزار ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے صحافیوں کو بتایا کہ امدادی سامان میں کپڑے، جوتے، سکول بیگز، کمبل رضائیاں اور مرد و خواتین کے لیے بغیر سلے سوٹ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امدادی سامان بلوچستان، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ابھی تک سو سے زائد ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان سیلابی علاقوں کو بھیجا جا چکا ہے۔