News Detail Banner

پاکستان میں پچھلے 70 سال سے ہار جیت کا کھیل چل رہا ہے راشد نسیم

1سال پہلے

لاہور18 جولائی2022ء

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 70 سال سے ہار جیت کا کھیل چل رہا ہے اس میں کبھی پی ٹی آئی کبھی پی پی پی،کبھی مسلم لیگ جیتتی ہے اور کبھی فوجی حکمران جیتتے ہیں لیکن ملک کی معیشت بہتر نہیں ہو رہی پچھلے 70 سال کا سفر زوال،تنزلی کا سفر ہے اور ہر حکومت کے دورانیے پہ ہر پاکستانی پر قرض دو لاکھ کے قریب ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہم صنعتیں،پی آئی اے جو ٹاپ 5 میں شامل تھی وہ اب ٹاپ 100 میں بھی دکھائی نہیں دیتی۔سٹیل مل، ریلوئے کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے حتی کہ کھیل جس میں ہاکی اور سکوائش میں بھی ہمارا کوئی مقام نہیں رہا انہوں نے کہا ان ساری پارٹیوں میں ایک چیز قدر مشترک رہی ہے وہ کرپشن،خاندان اور اپنے لوگوں کو نوازانا ہے انہوں نے کہا ہار جیت کی اہمیت نہیں ہے اہمیت اس بات کی ہے کہ انسان حق کیساتھ وابستہ ہو اس لیے ہماری تاریخ میں محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اور اس حوالے سے لوگ حضرت امام حسینؓ کو یاد کریں گے اس لیے کہ وہ حق پر تھے انہوں نے کہا افغانستان اور فلسطین نے نصف صدی سے زائد عرصہ تک جدو جہد کی ہے چونکہ وہ حق سے وابستہ ہیں اسی لیے اللہ تعالیٰ نے افغانستان کو فتح سے ہمکنار کیا ہے اور انشا اللہ فلسطین کو بھی فتح نصیب ہو گی۔یہی سبق ہے کہ انسان حق کے ساتھ وابستہ رہے یہ دنیا باطل،کرپشن،نا انصافی کے ساتھ زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔