پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آزادی صحافت پر شب خون اور جمہوری روایات پر ڈرون حملہ ہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
3سال پہلے

لاہور13 ستمبر2021ء
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ جن کالے اور آمرانہ قوانین کو بنانے اور نافذ کرنے کی جرأت مارشل لا حکمرانوں کو بھی نہیں ہوئی۔ وہ تیرگی موجودہ حکومت کے نامہ سیاہ کا مقدر بن گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے ہی منافی ہے، بلکہ آئین پاکستان، قرارداد مقاصد اور بنیادی انسانی حقوق سے بھی سراسر متصادم ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل آزادی صحافت پر شب خون اور جمہوری روایات پر ڈرون حملہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی طرح اسلام قبول کرنے والوں کے لیے کفار مکہ جیسی مشکلات پیدا کرنے والا قانون بھی غیر اسلامی، غیر آئینی، غیر جمہوری بلکہ غیر انسانی ہے۔ حکومت اسے واپس لینے کا فی الفور اعلان کرے۔