News Detail Banner

مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے،امیر العظیم

2سال پہلے

لاہور06 ستمبر2021ء

    مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم  نے کہا ہے کہ پاکستان کوکرپٹ سرمایہ داروں اورظالم جاگیرداروں سے آزاد کروا کر اقتدار دیانتدار قیادت کوسپردکرنے میں علمائے کرام ومشائخ عظام کو اپنا موثرکردار ادا کرنا ہوگا۔درگاہوں اور مزاروں پر روزانہ لاکھوں افرادحاضری دیتے ہیں عوام کے اس سمندرکوپاکستان میں نظام مصطفیﷺکے قیام کے لیے استعمال کیاجاناچاہیے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی میں امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت صوبائی علماء ومشائخ رابطہ کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدرعلماء ومشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی میاں مقصو د احمد، سیکرٹری جنرل پیرزادہ برہان الدین عثمانی،صدرپنجاب پیرغلام رسول اویسی،صوبائی کوآرڈینیٹرمولانا عبدالرحیم بابر،قاری وقاراحمدچترالی سمیت دیگرعلماء ومشائخ نے بھی اظہارخیال کیا۔ اجلاس میں صوبے بھرسے امرائے اضلاع اورڈسٹرکٹ کوآر ڈینیٹرز رابطہ کونسل شریک ہوئے۔ امیرالعظیم نے کہاکہ  74 سال سے ملک میں انگریز کا نظام رائج ہے۔ عدالتوں،پارلیمنٹ، معیشت سمیت ہر ادارے میں قرآن کی بجائے شیطانی نظام کا غلبہ ہے۔سودی معیشت نے پاکستان کوقرض کے جال میں جکڑ دیا۔پاکستانی عوام کا ساراسرمایہ یہودیوں اور عالمی ساہوکاروں کے سودکی ادائیگی اور کرپٹ اشرافیہ کی عیاشیوں پرخرچ ہورہا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ظلم کے اس نظام کے خاتمے کے لیے علماء ومشائخ سمیت پوری قوم کوامیرجماعت سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کاپشتیبان بننا ہوگا۔

۔