تعلیمی اداروں کی بندش نے پورے تعلیمی ماحول کو ایک مرتبہ پھر بے یقینی کی دلدل میں ڈال دیا ہے،فرید احمد پراچہ
3سال پہلے

لاہور04 ستمبر2021ء
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش نے پورے تعلیمی ماحول کو ایک مرتبہ پھر بے یقینی کی دلدل میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے پورا تعلیمی نظام معطل ہے اور طلبہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا اس قدر تعلیمی نقصان ہو چکا ہے جس کی تلافی کسی صورت ممکن نہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے عملاً زیرو پوائنٹ پر پہنچ چکے ہیں اور کم و بیش 30مکمل طو پر بند ہو گئے ہیں، جس سے اساتذہ کے گھروں کے چولہے سرد ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیرتعلیم نے کسی بھی مرحلہ پر طلبہ، اساتذہ، والدین اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کو مشاورت میں شامل نہیں کیا جس کی وجہ سے بے چینی اور اضطراب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کرونا ایس او پیز کو یقینی بنا کر تعلیمی اداروں کو فی الفور کھولے۔