نزیر احمد جنجوعہ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری مقرر
1دن پہلے
نزیر احمد جنجوعہ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری مقرر
لاہور
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے نزیر احمد جنجوعہ کو جماعت اسلامی پاکستان کا ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نزیر احمد جنجوعہ گزشتہ کئی سالوں سے مرکزی سیکرٹری مالیات کے ذمہ داریاں بھی ادا کررہے ہیں۔ قبل ازیں انھوں نے طویل عرصہ تک ڈپٹی سیکریٹری اور سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب کی ذمہ داریاں بھی ادا کی ہیں ۔



