News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی مظاہروں ،ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا

9گھنٹے پہلے

 امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی مظاہروں ،ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا۔
امریکہ کی ایماء پر اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر وحشیانہ حملوں اور پورے خطے پر جنگ کی تباہ کاریاں مسلط کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی مظاہروں ،ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور عالمی سامراج کا کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل فوج کی وحیشانہ حملوں کی بھرہور مذمت کی گئی صوبائی دارلخکومت پشاور میں تاریخی قصہ خوانی بازار میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ ،پاکستان بزنس فورم کے صدر خالدگل مہمند ،پریس مارکیٹ کے صدر ظفرخٹک،جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان طارق متین اور امیر جماعت اسلامی پشاور سٹی حافظ حمید اللہ ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس وقت عملی طور پر انسانیت کے قتل عام میں مصروف ہیں اسرائیل گزشتہ ڈھائی سالوں سے غزہ اور فلسطین میں لاکھوں بچوں،خواتین اور نہتے عوام کو وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں انسانیت کو ملیامیٹ کرنے کی ظالمانہ عمل کے بعد اب ایران پر حملہ آور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے ان ممالک کا اپنا عمل انتہائی سفاکانہ اور شرمناک ہے مقررین نے کہا کہ ایران کی قیادت نے اپنی جانوں پر کھیل کر امریکہ اور اسرائیل کے ظلم کے آگے ڈٹ گئے ہیں اور آج ایران پوری اسلامی دنیا کی بقاء اور دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے ہم ایران کے ساتھ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کی ان انسانیت سوز حملوں کے خلاف ایران کی حمایت میں سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کریں ۔بینک روڈ مردان پر بھی جماعت اسلامی کے تحت ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلعی امیر غلام رسول نے کی۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے اس وقت پورے خطے پر جنگ مسلط کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک طرف ہزاروں بے گناہ بچے خواتین اور نہتے عوام شہید ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف خطے میں موجود اکثر اسلامی ممالک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔مقررین نے کہا کہ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے اہل خانہ اور دیگر ٹاپ لیڈر شپ کے ساتھ جام شہادت نوش کرکے کربلا کی یاد تازہ کردی ۔ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جماعت اسلامی صوابی کے ضلعی امیر مفتی مراد احمد اورجنرل سیکرٹری محمد علی کی قیادت میں مردان روڈ پر واقع ضلعی دفتر سے امن چوک صوابی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ اور تاجروں نے شرکت کی۔نوشہرہ،چارسدہ،خیبر،مہمند میں بھی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔