News Detail Banner

شاعرِعوام حبیب جالب مرحوم کی صاحبزادی محترمہ طاہرہ جالب نے آج منصورہ میں امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، انجینئر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔

2گھنٹے پہلے

شاعرِعوام حبیب جالب مرحوم کی صاحبزادی محترمہ طاہرہ جالب نے آج منصورہ میں امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، انجینئر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محترمہ طاہرہ جالب نے اپنے والد، حبیب جالب مرحوم کا شہرۂ آفاق مجموعۂ کلام “کلیاتِ حبیب جالب” امیر جماعتِ اسلامی کو پیش کیا۔
امیر جماعتِ اسلامی نے اس موقع پر حبیب جالب کی ادبی، فکری اور انقلابی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جالب کی شاعری حق گوئی، جرات اور عوامی شعور کی ترجمان ہے اور آج بھی مظلوموں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بن کر زندہ ہے۔