مرکزی انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کا اجلاس زیر صدارت راشد نسیم صدر انتخابی کمیشن منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران انتخابی کمیشن نے شرکت کی۔
1گھنٹہ پہلے
مرکزی انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کا اجلاس زیر صدارت راشد نسیم صدر انتخابی کمیشن منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران انتخابی کمیشن ڈاکٹر عطائ الرحمن، بلال قدرت بٹ ، ذکراللہ مجاہد، انجینئر اخلاق احمد نے شرکت کی۔
اجلاس میں انتخابی نظام کو آن لائن کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اوربے قاعدگیوں سے بچنے کے لئے قواعد وضوابط کے بارے میں سوچ بچار کی گئی، نیز خواتین مرکزی مجلس شوریٰ سیشن 29-2026 کے آمدہ انتخاب 2026ئ اور دیگر امور کے بارے میں غوروخوض ہوا اور تجاویز مرتب کی گئیں۔
آن لائن انتخابات کے یہ قواعد و ضوابط آئندہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے اور منظوری کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کے تمام انتخابات آن لائن کروائے جائیں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان واحد جمہوری جماعت ہے جس کے ہر سطح کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کروائے جاتے ہیں۔
انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا منتخب کردہ دستوری ادارہ ہے جس کا ہر پانچ سال انتخاب ہوتا ہے اور نومنتخب مرکزی مجلس شوریٰ صدر انتخابی کمیشن اوردیگر چار ممبران کا انتخاب کرتی ہے۔
انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان دستور کے مطابق جماعت کے اندرونی انتخابات اور استصوابات کا انعقاد کرتا ہے اس کے لئے الگ سے قواعد وضوابط تشکیل دیئے گئے ہیں جو دستور کا حصہ ہیں۔ جماعت اسلامی کا انتخابی نظام شفاف اور جدید بنیادوں پر استوار ہے۔


