News Detail Banner

غلام نبی نوشہری کا شمار اس قیادت میں ہوتا ہے۔سراج الحق

6مہا پہلے


لاہور24 جون 2024ء

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سینئر کشمیری حریت رہنما مولانا غلام نبی نوشہری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، ان کے اہل خانہ اور کشمیری عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ غلام نبی نوشہری کا شمار اس قیادت میں ہوتا ہے جنھوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی، وہ سابق حریت رہنما سید علی گیلانی کے قریبی رفیق تھے۔ انھوں نے ممبر مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور طریقے سے نمائندگی کی۔ مولانا نوشہری کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادی جموں و کشمیر شاخ میں ایک طویل عرصہ تک جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کی نمائندگی بھی کرتے رہے۔ مولانا غلام نبی نوشہری ایک اعلیٰ پائے کے مصنف تھے اور انھوں نے تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر پر قلم کے ذریعے بھی موثر آواز بلند کی۔

سراج الحق نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ سید علی گیلانی، مولانا غلام نبی نوشہری و دیگر کشمیری رہنماؤں اور عوام کی جدوجہد اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور خطہ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔