News Detail Banner

الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے سات بڑے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔امیر العظیم

6مہا پہلے

لاہور25 مئی 2024ء

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں مرد و خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے اور بلا رنگ و نسل و مذہب خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر لاہور غربی عبدالعزیز عابد بھی موجود تھے۔

امیر العظیم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خدمت خلق کے سات بڑے شعبوں میں کام کر رہی ہے،ملک اور بیرون ملک کو ئی بھی ناگہانی صورت میں آپ کو الخدمت فاؤنڈیشن پیش پیش نظر آتی ہے۔ ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باہنر یوتھ بیرون ملک روانہ ہو چکی ہے جبکہ باقی پڑھے لکھے نوجوان بھی باہر جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن 5 ہزار سے زائد مستحق طلبہ کی تعلیم پر 437 ملین سالانہ خرچ کر رہی ہے۔