.امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانہ میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی
7مہا پہلے
لاہور22 مئی 2024ء
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانہ میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی رہنماؤں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر افراد کی شہادت پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، پاک ایران تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔