قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کے لیے استقامت کی دعا کی ہے
8مہا پہلے
لاہور4 اپریل 2024ء
قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کے لیے استقامت کی دعا کی ہے اور جماعت اسلامی کے انتخابی کمیشن کے سربراہ راشد نسیم کو ٹیلی فون پر انتخابی عمل کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخابات کے بعد ان شاء اللہ جماعت اسلامی پورے ملک میں اقامت دین کی جدوجہد تیز کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت اسلامی کے اراکین نے شفاف، غیرجابندارانہ انتخاب میں حافظ نعیم الرحمن کو منتخب کیا۔
مزیدبرآں لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انھیں جماعت اسلامی کے موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی آئین، جمہوریت اور عدلیہ کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔