امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
8مہا پہلے
لاہور4 اپریل 2024ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور استقامت کی دعا کی ہے۔ امیر جماعت کے انتخابی عمل مکمل اور نومنتخب امیر کے اعلان کے بعد سراج الحق نے سعودی عرب سے حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے لیے دعا کی اور کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خیروبرکت سے حافظ نعیم الرحمن کا انتخاب پاکستان، جماعت اسلامی اور امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا سبب بنے گا۔
سراج الحق جو اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں نے نومنتخب امیر سے کہا کہ وہ جلد منصورہ میں آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سراج الحق خود بھی 14اپریل تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
امیر جماعت سراج الحق نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کے لیے استقامت کی دعا کی۔