نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے
10مہا پہلے
لاہور22جنوری 2024ء
نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ 26جنوری کو یورپی یونین الیکشن مانیٹرنگ گروپ کا وفد منصورہ کا دورہ اور مرکزی قائدین سے ملاقات کرے گا۔
منصورہ مرکزی الیکشن سیل میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر فرید پراچہ، ڈاکٹر حمیرا طارق اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ملاقات میں شریک ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ 26جنوری سے 2فروری تک جماعت اسلامی کے ملک بھر سے امیدواران مساجد کے باہر عوام الناس سے ملاقاتیں کریں گے۔ انھوں نے آئمہ کرام سے اپیل کی کہ خطبات میں ووٹ کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالیں اور لوگوں کو بتائیں کہ ووٹ ایک امانت اورگواہی ہے اس کا درست استعمال کیا جائے۔ اجلاس میں فرحان ہنجرا، عمران ظہور غازی، ایازعمر اور عنایت الرحمن شریک ہوئے۔