سابق وزیراعظم، سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی شہادت المناک قتل اور بڑا قومی سانحہ تھا۔لیاقت بلوچ
10مہا پہلے
لاہور 27دسمبر 2023ء
نائب امیر و حلقہ این اے 123، 128 لاہور سے جماعت اسلامی کے امیدوار لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم، سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی شہادت المناک قتل اور بڑا قومی سانحہ تھا۔ مرحومہ کے ساتھ قومی اسمبلی، اپوزیشن اور قومی سیاسی محاذ پر کام کا موقع ملا۔ وہ باصلاحیت اور جراتمند لیڈر تھیں۔ یہ بڑا المیہ ہے کہ دیگر تمام حکومتوں سمیت پی پی پی کی حکومتیں بھی بینظیر قتل کے سانحہ کو بینقاب نہ کرسکیں۔ بینظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کو تسلسل دیا لیکن بعد میں پی پی پی حکمرانی مفاداتی اور بدعنوانی کے سمندر میں غرق ہوگئی۔
لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی الیکشن سیل کے اجلاس اور لاہور میں بھرپور انتخابی مہم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے کارکنان کو ملک گیر بھرپور انتخابی مہم کے ذریعے ووٹرز کو ترازو نشان پر مہر لگانے کے لیے قائل کرنا ہے اور رملک و مِلت پر مسلط بییقینی، مایوسی اور بیاعتمادی کے بحرانوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ ملک بھر میں قومی، صوبائی اسمبلی حلقہ جات اور خواتین، اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے گئے ہیں۔ ترجیحی فہرستیں بھی اسلام آباد اور چاروں صوبائی الیکشن کمیشن دفاتر میں جمع کرادی ہیں۔ مشاورتی اجلاسات میں امیراالعظیم، فرید احمد پراچہ، محمد جاوید قصوری، ضیاء الدین انصاری، ذکراللہ مجاہد، خالدبٹ، اخلاق احمد اور دیگر رہنما موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاست اور انتخابی عمل طویل مدت سے بڑی منصوبہ سازی کے ساتھ بیاصول، جذباتیت، مفادات اور بیسمت زہریلی پولرائزیشن کا شکار رکھی گئی ہے۔ نااہل، بیصلاحیت دو دھڑوں کو پوری حکمت سے قوم پر مسلط رکھا جاتا ہے۔ اب بھی اسٹیبلشمنٹ لاڈلہ اور متبادل لاڈلہ کا کھیل سلط کررہی ہے۔ انجام اِس کا بھی خراب ہی ہوگا۔ جماعتِ اسلامی ملک گیر انتخابی مہم میں ووٹرز کو اِن سازشوں کو شکست دینے کے لیے تیار کرے گی۔
لیاقت بلوچ سے منصورہ میں شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ظہیر احمد ورک نے ملاقات کی اور جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نائب امیر نے انھیں جماعت اسلامی میں شمولیت پر انھیں مبارک باد دی اور ملک میں اسلامی فلاحی نظام کے لیے جدوجہد کرنے کی ہدایت کی۔ امیر ضلع و این اے 115شیخوپورہ سے جماعت اسلامی کے امیدوار رانا تحفہ دستگیر، امیدوار جماعت اسلامی حلقہ پی پی 144حافظ ارشاد گجر، رانا ممتاز احمد، رشید احمد، فرحان شوکت ہنجرا اور راجہ محمد اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔