News Detail Banner

انتخابات 2024ء میں اہل، باصلاحیت اور دیانت دار قیادت کا انتخاب ووٹرز کا بڑا امتحان ہے۔ لیاقت بلوچ

10مہا پہلے

لاہور 26دسمبر 2023ء 

نائب امیر ومرکزی الیکشن سیل جماعت اسلامی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں انتخابی ورکرز کنونشنز، اتحادِ اُمت یکجہتی فلسطین کانفرنس اور قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 123، این اے 128 میں عوامی رابطہ اور انتخابی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 2024ء میں اہل، باصلاحیت اور دیانت دار قیادت کا انتخاب ووٹرز کا بڑا امتحان ہے۔ انتخابات جتنے ماضی میں ''شفاف'' ہوئے اُسی طرح آئندہ انتخابات کی ''شفافیت'' کا میدان تیار ہے۔ ماضی میں بھی دھاندلی زدہ انتخاب ملک و مِلت کے لیے بحران لائے، اب بھی جانبدارانہ انتخابات سیاسی جمہوری عمل اور قومی سلامتی کے لیے مہلک ثابت ہونگے۔ جماعتِ اسلامی کا فیصلہ ہے کہ آئین، جمہوریت اور غیرجانبدارانہ انتخابات کی حفاظت کے لیے بھی تحریک جاری رکھیں گے اور انتخابات 2024ء میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ جماعتِ اسلامی واحد پارٹی ہے جس نے اپنا منشور قوم کے سامنے پیش کردیا ہے اور قومی، صوبائی اسمبلی امیدواران کے چناؤ، حلقہ جات کارکنان، ضلعی، صوبائی اور مرکزی پارلیمانی بورڈز کے جمہوری مشاورتی عمل کے ذریعے کیا ہے۔ ملک کے استحکام، سیاسی جمہوری آئینی نظام کے نفاذ اور پاکستان کو اسلامی، خوشحال، مستحکم اور کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے جماعت اسلامی ہی ووٹرز کا واحد آپشن ہے۔ 

لیاقت بلوچ نے منصورہ میں الیکشن سیل کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدواران پرجوش طریقے سے انتخابی مہم چلائیں، عوام 8فروری کو ترازو پر مہر لگا کر اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھیں۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر فرید پراچہ، حافظ سیف الرحمن، راجہ محمد اکرم، فرحان شوکت ہنجرا و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مزید برآں امیر جماعتِ اسلامی حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن، انتخابی سیل کراچی کے انچارج راجہ عارف سلطان نے لیاقت بلوچ کو کراچی میں انتخابی مہم کی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ کراچی کے قومی اور صوبائی حلقہ جات میں 100 فیصد امیدواران کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوگئے ہیں۔ امیر جماعتِ اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری اور سیکرٹری الیکشن سیل عامر نثار خان نے آگاہ کیا کہ لاہور کے 14 قومی حلقوں اور 30 صوبائی حلقوں میں امیدواران نے ترازو نشان کے ساتھ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ پورے ملک میں جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدواران، خواتین، نوجوان اور کارکنان نے منشور، خدمات، ترازو نشان کی بنیاد پر ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد حل ہے اور جماعتِ اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ جماعتِ اسلامی ووٹرز کے اعتماد کے ساتھ ناکارہ قیادت اور فرسودہ نظام سے جان چھڑائے گ