جماعت اسلامی محب وطن بااعتماد اقلیتوں کو پاکستان کا اہم حصہ تسلیم کرتی ہے۔لیاقت بلوچ
1سال پہلے
لاہور12 اگست 2023ئ
نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے کرسچن رہنما زاہد مسیح کی قیادت میں مسیح برادری کے وفد نے ملاقات اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی محب وطن بااعتماد اقلیتوں کو پاکستان کا اہم حصہ تسلیم کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس حکومت آئے گی تو اقلیتوں کو آئینی قانونی حقوق اور جان ومال عزت کا مکمل تحفظ فراہم کرے گی، اقلیتوں کے شخصی معاملات میں ا ±ن کے مذہبی قوانین اور رسوم کو ترجیح دے گی۔تعلیم،روزگار اور انسانی شہری حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں ، مقدسات کا احترام اور حفاظت کی جائے گی۔ اقلیتوں کے ساتھ جانبدارانہ ، غیرمنصفانہ اور غیر مناسب سلوک کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اقلیتوں کو اپنے نمائندے چننے کا ا ±ن کی مرضی کے مطابق آسان موثر طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ مفاد پرست حکمرانوں نے اقلیت یا اکثریت ہی نہیں، سب پر ظلم وزیادتی، لاقانونیت اور ناانصافی مسلّط کی ہے۔حق ، انصاف اور سچائی کی بنیاد پر سَب کو مل کر ظلم کے نظام سے نجات حاصل کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔
لیاقت بلوچ نے منصورہ میں وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے 16ماہ میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے مہنگائی کا طوفان برپا کیا اور عام غریب آدمی کے لیے زندگی عذاب بنادی ہے۔ پٹرول 149 سے275 ،ڈیزل 146 سے273 روپے، امریکی ڈالر 181 سے295 روپے، چینی 82 سے152روپے ، آٹا 62 روپے سے 155روپے ، چاول 220 روپے کلو سے 370روپے کلو ، گھی 410 روپے کلو سے 620 روپے، بجلی کا یونٹ 14روپے سے48 روپے، ایل پی جی سلنڈر1850روپے سے 2890 روپے ہو گیا۔عملاً مہنگائی کی شرح 16فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد ہو گئی۔ پی ٹی آئی نے جس سطح پر تباہی پہنچائی تھی اتحادی حکومت نے عوام پرتباہی پلس مسلّط کردی ہے۔ عوام حکمرانوں سے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے۔