News Detail Banner

ہمیں افغانستان سے سبق لینا چاہیے وہاں معیشت بہتر ہو رہی ہے جرائم ختم ہو رہے ہیں وہاں عورت محفوظ ہو رہی ہے۔راشد نسیم

9مہا پہلے

لاہور 16  جولائی 2023

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی،مثبت تبدیلی کروٹیں لے رہی ہے اس لیے کہ پاکستان کی75 سالہ تاریخ اس بات کا ثبوت  ہے کہ یہاں ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل حکمران ملک میں مسلط ہوتا رہا ہے کیاجاتا رہا ہے ان مغرب،برطانیہ،امریکہ کے غلاموں نے پاکستان کو زوال کی ڈھلوان کی طرف جا رہا ہے معیشت تباہ و برباد ہو گئی ہے۔معاشرت ختم ہو رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ڈکیتیاں اور عورتون کی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔جس میں تینوں حکمران پارٹیاں اور سابقہ فوجی حکومتیں بھی شامل ہیں اس کی ذمہ دار ہیں۔

راشد نسیم نے کہا کہ ہمیں افغانستان سے سبق لینا چاہیے وہاں معیشت بہتر ہو رہی ہے جرائم ختم ہو رہے ہیں وہاں عورت محفوظ ہو رہی ہے وہاں اللہ کی رحمتیں نزول ہو رہی ہیں۔تیل کی دولت وہاں سے نکل پڑی ہے اور  بہت جلدافغانستان خطے کا خوشحال ملک  بن جائے گا اور امریکہ آج بھی افغانستان کے دبائے ہوئے بلین ڈالرز واپس کر دے تو افغانستان آج بھی  علاقے کاخوشحال ترین ملک ہو گاانہوں نے کہا سیکولر لبرل مغرب کے شاگرد یہ لوگ پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتے پاکستان کو افغانستان کے طرز پر مسلم اور اسلامی حکمران چاہیں اور جماعت اسلامی اس کے لیے کوشش کر رہی ہے جماعت اسلامی کے پاس امانت داری دیانت داری اور صلاحیت موجود ہے انشا اللہ جماعت اسلامی جب بھی اقتدار میں آئے گی جس طرح افغان حکومت افغانستان کو ترقی اور عروج کے راستے پر گامزن کر رہی ہے  اسی طرح جماعت اسلامی پاکستان کو عالمی سطح پر ایک باوقار مقام دلوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا افغانستان کے خوشحال،پر امن ہوتے اور ترقی کا ذکر نہیں کرتا کیونکہ یہ امریکہ اور مغرب کے پرودہ ہیں لیکن جس طرح ماضی میں اس دجالی میڈیا نے افغانستان کے متعلق دنیا کو جو تصویر دکھائی اس میں اس کو ناکامی و نامرادی ہی حاصل ہوئی ہے۔