News Detail Banner

عیدالاضحی سر پر آ گئی ہے جب کہ ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے۔ امیر العظیم

10مہا پہلے

لاہور21 جون 2023ء

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور ریلوے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرے، 67ہزار حاضر سروس ملازمین اور ایک لاکھ سے زائد پنشنرز کو تاحال مئی کے مہینے کے واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ عیدالاضحی سر پر آ گئی ہے جب کہ ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ریلوے سمیت دیگر قومی اداروں جو ملک کی شان تھے کا بیڑہ غرق ہو گیا۔ ریلوے مسلسل خسارے میں ہے اور ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر معمول بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے عوام کو گمراہ کرنے کے مشن پر گامزن اور دوسری جانب ذاتی مفادات کے لیے برسرپیکار ہیں، قوم اور ملک کی کسی کو پروا نہیں۔ جماعت اسلامی ریلوے ملازمین اور عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی، اس سلسلے میں ہم ایوانوں، عدالتوں اور چوکوں چوراہوں احتجاج جاری رکھیں گے۔