News Detail Banner

عافیہ صدیقی کی رہائی کی جد و جہد مسلم حکمرانوں کا دینی فریضہ ہے۔حافظ محمد ادریس

10مہا پہلے

لاہور04 جون 2023ء

    عافیہ صدیقی کی رہائی کی جد و جہد مسلم حکمرانوں کا دینی فریضہ ہے۔حافظ محمد ادریس

             کوئی غیرت مند شخص اپنی بہن،بیٹی کو ظالموں کے سپرد نہیں کر سکتا

    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ جو ظلم روا رکھا گیا ہے اس پر ظالم اسلام دشمنوں کی مذمت کے لیے کسی زبان میں الفاظ نہیں ملتے۔ان اسلام دشمنوں سے توجہ کی توقع عبث ہے۔ہمیں شکوہ تو دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں  بالخصوص حکومت پاکستان سے ہے کوئی غیرت مند شخص اپنی بہن،بیٹی کو ظالموں کے سپرد نہیں کر سکتا،پاکستان کے ایک ڈکٹیٹر نے یہ جرم کر کے ملک و ملت کے نام پر سیاہ دھبہ لگایا توپھرسب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں ہر سیاسی پارٹی کی حکومت بنی مگر کسی ایک نے بھی مظلوم عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ذرا بھر کاوش نہ کی۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے مرکزی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اگر پاکستانی حکمران سنجیدگی سے اس مسئلے کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھاتے اور عالمی سطح پر بھی جد وجہد کرتے تو بے چاری مظلوم بنت پاکستان کی رہائی ممکن ہو سکتی تھی۔جماعت اسلامی کے واحد سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس مسئلے کو اٹھایا ہے تو آج پوری دنیا میں عافیہ صدیقی کا کیس اور امریکی ظلم و ستم موضوع بحث بن گیا ہے۔اندازہ کریں اگر حکومتی سطح پر سنجیدگی اور بھر پور تیاری سے اس کیس کو اٹھایا جائے تو اس میں کتنی قوت پیدا ہو جائے بد قسمتی سے نئے اور پرانے سب حکمرانووں نے بے حمیتی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔انہیں گالم گلوچ،لوٹ مار اور کرپشن سے ہی فرصت نہیں کہ وہ کسی اہم ملی مسئلے پر غور کر سکیں۔