News Detail Banner

آئین پاکستان کا آرٹیکل 25-پانچ تا سولہ سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔پروفیسر محمدابراہیم خان

11مہا پہلے

لاہور02 مئی2023 ء

پروفیسر محمدابراہیم خان(نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان و ڈائریکٹر جنرل نافع پاکستان)نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25-Aپانچ تا سولہ سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ضمانت فراہم کرتا ہے،لیکن بدقسمتی سے ملک عزیز میں سابقہ اور موجودہ حکومتیں  آئین کے مطابق بچوں کو تعلیم کی سہولیات دینے میں ناکام رہی ہیں۔المیہ یہ ہے کہ سیاسی ہمدردیوں کی بنیاد پرنااہل اور کرپٹ افرادکومحکمہ تعلیم میں اہم ترین ذمہ داراریوں پر فائز کیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہاراْنھوں نے مرکزی دفتر نافع،لاہور میں ذمہ داران کے ساتھ گفتگو میں کیا۔  

اْنھوں نے کہا کہ ملک عزیز میں سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم اپریل 2023ء  سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے،لیکن خیبرپختونخوا میں تا حال بڑی تعداد میں بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں ہیں،جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات اور والدین پریشان ہیں۔اس سلسلے میں ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ خیبرپختونخوا ہ میں کتابوں کی پرنٹنگ میں تاخیر کی وجہ ٹیکسٹ بْک بورڈپشاور کے ذمہ دارا ن کی بدعنوانیاں اور کرپشن ہیں،اس کی بھی مکمل تحقیق ہونی چاہیے،کرپشن میں ملوث لوگوں کو آئین اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت خیبرپختونخوا ہ تعلیمی اداروں میں کْتب کی فراہمی کو یقینی بنائے۔