مسلمان امامت کے منصب سے کیوں معزول ہوگئے؟ از سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ
مسلمان صدیوں تک قلم اور تلوار کے ساتھ فرماں روائی کرتے کرتے آخرکار تھک گئے، ان کی روح جہاد سرد پڑ گئی، قوت اجتہاد شل ہوگئی، جس کتاب نے ان کو علم کی روشنی اور عمل کی طاقت بخشی تھی اس کو انہوں نے محض ایک متبرک یادگار بنا کر غلافوں میں لپیٹ دیا، جس ہادی اعظمﷺ کی سنت نے ان کی تہذیب کو ایک مکمل فکری و عملی نظام کی صورت بخشی تھی ، اس کی پیروی کو انہوں نے چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے مسلمان امامت کے منصب سے معزول ہوگئے۔ (تنقیحات)