تاریخ

تاریخ جماعت اسلامی 2001 تا 2020


2001

  • 23جنوری کو قومی مشاورت کا اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا۔
  • 5فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔
  • 29قومی کنونشن ایوان اقبال میں لاہور میں منعقد ہوا۔
  • 13.14.15مئی کو ملک بھر کے ضلعی امراء کی تین روزہ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ منصورہ میں منعقد ہوئی۔
  • قرطبہ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
  • 20اگست کو یوم تجدید عہد کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔
  • 16ستمبرکو منصورہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی ۔
  • 21ستمبر کو پورے ملک میں امریکہ دہشت گردی اور جنرل پرویز مشرف کے فیصلے کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا 
  • 28ستمبر کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 7اکتوبر کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر حملہ کیا۔
  • امیر جماعت کے سندھ اور بلوچستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
  • 28اکتوبر پورے ملک میں افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملہ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا 
  • 29اکتوبر کو متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا ۔
  • 5نومبر محترم امیر جماعت کو پشاور میں نظر بند کردیا گیا۔
  • 9نومبر کو افغانستان پر امریکی حملے کے خلاف پورے ملک میںکامیاب پہیہ جام ہڑتال ہوئی ۔ 
  • 14دسمبر مینار پاکستان پر احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوا ۔
  • 17دسمبر پشاور ریسٹ ہائوس کے باہر نماز عید کے بعد دھرنا دیا گیا۔

2002

  • 28جنوری ۔محترم امیر جماعت کو پشاور سے لاہور منتقل کردیا گیا۔
  • 3فروری ۔جامع مسجد منصورہ میں علماء کنونشن منعقد ہوا۔
  • 28فروری محترم امیر جماعت کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
  • 8بھارت میں مسلمانوں پر ہندوئوں کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔
  • 29مارچ ۔پورے ملک مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 21اپریل ۔کاروان تحفظ پاکستان لاہور تا راولپنڈی چلایا گیا۔محترم امیر جماعت کو حراست میں لے لیا گیا ۔جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود کاروان راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہوا
  • 30اپریل ۔جنرل مشرف نے صدارتی ریفرنڈم کروایا ۔جماعت اور متحدہ مجلس عمل نے بائیکاٹ کیا۔
  • مینار پاکستان پر عظیم الشان کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی ۔
  • 22جولائی ۔متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سربراہان نے صدر پاکستان سے ملاقات کی ۔
  • 28اگست ۔راولپنڈی تا لاہور ٹرین مارچ کیا گیا۔متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین نے جگہ جگہ خطاب فرمایا
  • 7ستمبر ۔متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ٹرین مارچ شروع ہونے سے قبل ہی سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کولاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ملک محمد اشرف اور اظہر اقبال حسن ٹرین میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے ہر سٹیشن پر عوام سے خطاب کیا۔ملتان پہنچنے پر پولیس نے حراست میں لیکررات کی ٹرین سے لاہور واپس بھیج دیا۔
  • 4۔اکتوبر ۔مینار پاکستان پر جلسہ عام منعقد ہوا۔
  • 10۔اکتوبر ۔قومی و صوبائی انتخابات ہوئے ۔جس میں متحدہ مجلس عمل نے قومی کی 60اور صوبائی اسمبلیوں کی 100سیٹیں جیت لیں۔

2003

  • 3جنوری ۔امریکی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 5۔فروری ۔ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اور پورے ملک میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔
  • کراچی ،راولپنڈی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ،حید رآباد ،مظفر آبا د میںملین مارچ کئے گئے ۔عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔ 
  • سندھ اور سرحد کے سہ روزہ اجتماع اراکین ہوئے ۔
  • 28۔جون ۔ایم ایم اے ممبرا ن قومی اسمبلی نے راولپنڈی میں احتجاجی مارچ کیا۔
  • 2۔جولائی ۔ایم ایم اے کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی
  •  14۔اگست ۔راولپنڈی لیاقت باغ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا۔
  • امیر جماعت محترم نے ایران ،مراکش،قطر،سوڈان ،لبنان ،بیروت ،ترکی ،ناروے ،برطانیہ ،سعودی عرب ،تشریف لے گئے اور مختلف عالمی کانفرنسو ں میں شرکت کی ،خطاب فرمایا اور عالمی راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔
  •  بلجیم اور ہالینڈ سے بھی عوامی اجتماعات میں شرکت کی دعوت ملی مگر دونوں ممالک کی حکومتوں نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔     
  • 12۔اکتوبر ۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی کتاب تفہیم الاحادیث کی تعارفی تقریب 
  • 31۔اکتوبر ۔ایم ایم اے اور اپوزیشن کا اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا ۔
  • 4نومبر ۔سفراء ،سیاسی و حکومتی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر 
  • 6.7دسمبر ۔مولا نا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس 
  • 8۔بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں محترم امیر جماعت کا عشائیہ ۔مختلف اسلامی ممالک کے مندوبین نے شرکت کی ۔
  • 18تا  20دسمبر ۔متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام مظفر گڑھ سے احتجاجی کاروان کا آغاز پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی جلسے ۔
  • 24.دسمبر۔حکومت اور ایم ایم اے کے درمیان ایل ایف او پر سمجھوتہ طے پاگیا۔

2004

  • 5فروری ۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
  • 5فروری ۔محترم امیر جماعت نے جنرل پرویز مشرف سے سے ملاقات کی ۔
  • 6۔فروری ۔ڈاکٹر قدیر اور دوسرے سائنسدانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 13فروری ۔محترم امیر جماعت نے منصورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ملک بھر میں جماعت کے کارکنوں نے لاکھوں درخت لگائے ۔
  • 22مارچ ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر حماس کے راہنما جناب احمد یاسین کی شہادت کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا
  • 26مارچ۔وانا آپریشن کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 31مارچ ۔ناظم انتخاب نے امیر جماعت کے انتخاب کے نتیجہ کا اعلان کی ۔قاضی حسین احمد پانچ سال کیلئے امیر منتخب ہوگئے ۔
  • 5اپریل تا 8اپریل سندھ میں ،سکھر ،جیکب آباد ،شکار پور،حیدر آباد ،کراچی میں ایم ایم اے کے بڑے بڑے جلسہ ہائے عام منعقد ہوئے ۔
  • 14۔مئی ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر ایم کیو ایم کے ظلم کے خلاف ہڑتال کی گئی ۔
  • 27جون ۔کراچی میں حکومتی رکاوٹوں کے باوجودکامیاب امن مارچ ہوا۔ 
  • 30جولائی ۔عراق کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 11ستمبر۔پورے ملک میں امریکی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 18ستمبر ۔منصورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
  • یکم تا تین اکتوبر کل پاکستان اجتماع عام اضا خیل نوشہرہ
  • 4۔اکتوبر ۔عالمی کشمیر کانفرنس ۔اسلام آباد 
  • 28۔نومبر ۔ایم ایم اے کا عظیم الشان جلسہ عام کراچی 
  • 5تا 19دسمبر ایم ایم اے کے زیر اہتمام ملتان ،لاہور ،کوئٹہ ،راولپنڈی میں عظیم الشان جلسے منعقد کئے گئے 
  • حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم احتجاج /مظاہرے 

2005

  • یکم جنوری حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔
  • 28جنوری ۔ایم ایم اے کی اپیل پر ملک گیر باوردی صدر کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 18تا 20مارچ ۔صوبہ سندھ میں کاروان جمہوریت سکھر تا کراچی تک چلایا گیا ۔کراچی میں ملین مارچ کیا گیا
  • 22تا 23مارچ ۔صوبہ پنجاب میں راولپنڈی تا لاہور کاروان جمہوریت ۔لاہور میں ملین مارچ کیا گیا۔
  • 25مارچ ۔کوئٹہ میں عظیم الشان جلسہ عام 
  • 28مارچ ۔ترنول تا پشاور کاروان جمہوریت چلایا گیا۔پشاور میں ملین مارچ کیا گیا۔
  • 2اپریل ۔حکومتی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کی گئی ۔
  • 11مئی ۔ایم ایم اے کا کاروان جمہوریت ۔لاہور تا ساہیوال 
  • 22مئی ۔امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی اور امریکی پالیسیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی کنونشن 
  • 27مئی۔امریکی فوجیوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 10جون ۔کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 22جولائی ۔کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ 
  •  2ستمبر ۔وزیر خارجہ کی اسرائیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 4سمبر ۔قومی لیڈر کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔
  • 9ستمبر ۔اسرائیل ،مہنگائی ،بے روز گاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجا ج منایا گیا۔
  • 28۔اکتوبر ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر پورے ملک میں یوم استغفار منایا گیا۔

2006

  • مشرف حکومت کی طرف سے پاس کردہ حقوق نسواں بل جس کے ذریعے ملک میں بے حیائی ،عریانی اور فحاشی کا ایک سیلاب لانے کی کوشش کی گئی ،اس بل کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ۔خواتین کے بڑے بڑے اجتماعات اور مظاہرے کئے گئے ۔ 
  • 15جنوری ،3فروری ۔باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملہ کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 5فروری ،کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا ۔
  • 11۔فروری ۔اسلام آباد میں تحفظ ناموس رسالتﷺ کنونشن 
  • ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے بڑی بڑی ریلیاں اور جلسے منعقد ہوئے ۔
  • 22مار چ ۔ملتان میں ایم ایم اے کی شان مصطفی ﷺ ریلی۔
  • 24تا 26مارچ ۔پشاور میں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کا سہ روزہ اجتماع عام ۔لاکھوں افراد کی شرکت
  • 22۔اپریل ۔مینار پاکستان لاہور محفل حمد و نعت و قرآن 
  • 23مئی ۔بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے سات مجاہدین کشمیر کے اعزاز میں استقبالیہ 
  • 24جون ۔کراچی میں آل پارٹیز امن کانفرنس کا انعقاد
  • 29.30جولائی کو صوبہ بلوچستان کا اجتماع عام 
  • 14 اگست ۔منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب ۔صوبہ پنجاب کے دفاتر کی افتتاحی تقریب ۔مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ     
  • 27اگست ۔کراچی میں ایم ایم اے کا جلسہ عام 
  • 6ستمبر ۔راولپنڈی میں ایم ایم اے کا جلسہ عام 
  • یکم اکتوبر ۔اسلام آباد میں سفیر وں ،سیاست دانوں اور دانشوروں کے اعزاز میں افطار ڈنر 
  • پورے ملک میں باجوڑ ایجنسی میں امریکی حملہ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
  • نومبر میں حقوق نسواں بل کے خلاف ملک کے بڑے بڑے شہروں میں جلسے اور روڈ کاروان کئے گئے 

2007

  • مشرف کی غیر آئینی حکومت کے خلاف متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے جدوجہد 
  • فوجی آمریت کے خاتمہ ، ملک کی آزادی ، خودمختاری اور اسلامی تشخص کے تحفظ ، پاکستان کو امریکی استعمار کے استبدادی پنجہ سے نجات دلانے کے لئے متحدہ اپوزیشن تشکیل دینے کی کوششیں 
  • آئین کی مکمل بحالی ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومت اور بااختیار الیکشن کمیشن کے قیام کے لئے عملی جدوجہد اور تحریک پر اتفاق رائے پیدا کیاگیا ۔
  • سٹیل ملز ،ریلوے ،پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے ملک بھر میں عوامی تحریک
  • طلبا یونینز اور ٹریڈ یونینز کی بحالی کی جدوجہد 
  • ۔باجوڑ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے یوم سیاہ منایا گیا۔
  • معطل چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم احتجاج ۔مظاہرے کئے گئے ۔
  • 7۔مارچ کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس ۔
  • 25مئی۔قومی مجلس مشاورت کا اجلاس
  • 27.29مئی ۔کاروان تحفظ پاکستان ۔(راولپنڈی ،گوجرانوالا ،فیصل آباد اور لاہور )
  • 30مئی ۔امام کعبہ کے اعزاز میں استقبالیہ 
  • 22جون کو ملک بھر میں برطانوی حکومت کی طرف سے گستاخ رسول سلمان رشدی کو سر کا خطاب دینے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
  • 21جولائی ۔محترم امیر جماعت کی اپیل پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کئے جانے پر یوم تشکر منایا گیا
  • 14اگست ۔جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی 
  • 30اگست ۔معیشت کے حوالے سے قومی سیمینار
  • 2تا 4نومبر سہ روزہ کل پاکستان اجتماع ارکان و امیدواران منعقد ہوا۔
  • پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔
  • اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے کئے گئے۔

2008        

  • 18فروری ۔ملک میں صوبائی اور قومی انتخابات ہوئے ۔جماعت اسلامی نے اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر بائیکاٹ کیا۔
  • 16۔اپریل ۔ایرانی رہنماآیت اللہ محمد علی تسخیری صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ 
  • 12مئی۔کراچی واقعہ کے حوالہ سے سیمینار ز اور ریلیاں منعقد ہوئیں۔
  • یکم جون ۔ملک میں لاپتہ افراد کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔
  • 9.12جون ۔عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلا کا پورے ملک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ 
  • 18تا19جون ۔اسلام آباد میں اے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام دو روزہ کنونشن 
  • 27 جون ۔محترم امیر جماعت کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
  • 28۔جولائی ۔اے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ۔
  • ملک گیر گو امریکہ گو ریلیاں ،جلسے ،جلوس اور احتجاجی مظاہرے 
  • اسلام آباد میں قومی امن جرگہ 
  • دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج
  •  ذمہ داران کا دورہ چین سے واپسی پر بڑا پروگرام 
  • پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف یوم احتجاج 
  • قومی سیمینار ۔دینی و سیاسی قیادت کی شرکت 
  • 10رمضان ۔پورے ملک میں یوم باب الاسلام منایا گیا ۔
  • مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںا ضافے کے خلا ف یوم احتجاج 
  • فتح بدر اور فتح مکہ کے ایام شان و شوکت سے منائے گئے 
  • کراچی کے واقعات کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا۔

2009

  • 25جنوری کو میاں طفیل محمد رحلت فرما گئے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون     

حکومت کی پیش کردہ تعلیمی پالیسی کے خلاف جدوجہد ۔مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے مطالبات پیش کئے گئے۔ 

  • قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کو پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کیا جائے اور اسے ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم کی نگرانی میں انتہائی جامع اور مستحکم بنیادوں پر تیار کیا جائے ۔ 
  • اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل نمبر31کے مطابق پاکستان کے نظام تعلیم کی اسلامی تشکیل کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
  • ایجوکیشن ایکٹ 1976ء کو تعلیمی پالیسی کا حصہ بنایا جائے جس کی روسے نصابات و درسی کتب میں اسلام کے
  • خلاف کوئی مواد شامل نہیں کیاجاسکتا ۔ 
  • صاب تعلیم اور پورے عمل تعلیم کے ذریعے پاکستان کے اساسی نظریے ، قومی تشخص ،قومی سوچ اور اسلامی تہذیب وتمدن کو پروان چڑھایا جائے ۔
  • اردو زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے اور ساتھ ہی انگریزی اورعربی زبان کی معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جائے ۔
  • عربی زبان کی بطور لازمی مضمون حیثیت جاری رکھی جائے اور جنسی تعلیم کے مضمون کو ختم کیا جائے ۔
  • قومی آمدنی کا کم ازکم 5فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا جائے ۔
  • کالجز اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے طلباء کو اجتماعی سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور طلباء کے جمہوری حقوق بحال کئے جائیں ۔

2010

  • کیری لوگر بل کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج اور کیری لوگر بل نا منظور قومی ریفرنڈم 
  • ملک بھر کے مختلف شہروں میں گو امریکہ گو ریلیاں 
  • ملک بھر میں رجوع الی اللہ مہم 
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ملک بھر میں مظاہرے 
  • توہین آمیز خاکوں ،توہین رسالت ﷺکے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج ۔مظاہرے
  • کشمیر یوں کے ساتھ یوم یکجہتی ،قومی کشمیر کانفرنس 
  • مہنگائی،لوڈ شیڈنگ ،ڈارون حملوں اور امریکی مداخلت کے خلاف روڈ کاروان ۔۔۔کراچی 
  •  مہنگائی اور بدامنی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج
  •  دینی جماعتوں کے غیر رسمی اجلاس 
  • اکتوبر میںکشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں ۔سیمینارز
  • 11نومبر ۔اتحاد امت کانفرنس منصورہ 
  • 5۔دسمبر ۔مہنگائی ،بے روز گاری اور امریکی مداخلت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا 
  • تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کیلئے ملک بھر میں ریلیاں ،جلسے ،جلوس ،سیمینارز
  • 26دسمبر ۔جاگیر داری اور سرمایہ داری کے نقصانات ۔۔۔پر منصورہ میں قومی سیمینار
  • 31دسمبر ۔دینی جماعتوں کی اپیل پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال 

2011

  • 8جنوری ۔دینی جماعتوں کا کراچی میں سربراہی اجلاس۔
  • 9جنوری ۔کراچی میں تمام دینی جماعتوں کی تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی ۔ملک بھر ریلیاں ،جلسے ،جلوس   
  • 21۔جنوری ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ ۔یوم احتجاج 
  • 23جنوری ۔امریکی مداخلت کے خلاف پشاور میں دھرنا 
  • 28جنوری ۔امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے یوم احتجاج 
  • 29جنوری ۔تحریک ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے دینی جماعتوں کا منصورہ میں سربراہی اجلاس 
  • 30جنوری.۔لاہور میں تحریک ناموس رسالت ﷺ کا عظیم الشان جلسہ عام ۔ریلی 
  • 13فروری۔منصورہ میں ۔ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور امریکی مداخلت کے خلاف قبائلی جرگہ 
  • 15فروری ۔ریمنڈ ڈیمنڈ کی قتل و غارت گری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • 23فروری ۔چین کی حکمران کیمونسٹ پارٹی کے وفد کا منصورہ کا دورہ 
  • امریکی مداخلت اور ڈارون حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاج 
  • بلوچستان کے عوام کے ساتھ ملک گیر یوم یکجہتی ۔کوئٹہ میں دھرنا 
  • 26اگست ۔کراچی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ،مظاہرے ،دھرنے ۔
  • 11ستمبر ۔امریکی مداخلت ،جارحیت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔
  • 16ستمبر ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اظہار یکجہتی ،رہائی کیلئے امریکہ کے خلاف مظاہرے ۔
  • 7اکتوبر۔امیر جماعت اسلامی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی قیادت کی اپیل پر ممتاز قادری کی سزا کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج ۔مظاہرے ۔
  • 15.16.17اکتوبر ۔اسلامی جمعیت طلبہ کا اجتماع عام 
  • 18نومبر ۔بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج ۔احتجاجی مظاہرے ۔ 
  • 2دسمبر ۔نیٹو حملے کے خلاف یوم احتجاج 
  • دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام راولپنڈی ،پشاور ،لاہور ،کراچی ،کوئٹہ کو دیگر بڑے شہروں میں جلسے کئے گئے اور بھارت کو پسندیدہ ملک قراردیئے جانے کے خلاف تحریک چلائی گئی۔

2012

  • 6جنوری ۔مہنگائی ،بدامنی اور بے حیائی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج 
  • 7۔جنوری ۔سرمایہ دارانہ نظام کا زوال ۔قومی سیمینار اسلام آباد 
  • 13جنوری ۔لاپتہ افراد کی باز یابی کیلئے پورے ملک میں یوم احتجاج 
  • مہنگائی بے حیائی اور بدامنی کے خلاف پورے ملک میں یوم احتجاج ،احتجاجی مظاہرے ۔
  • دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر راولپنڈی ،لاہور کراچی سمیت ملک کے بڑے بڑے شہروں میں جلسے
  •  13فروری ۔سرمایہ دارانہ نظام کا زوال اور اسلامی معاشی نظام کے امکانات ۔منصورہ میں سیمینار
  • کوئٹہ اور کراچی میں حرمت قرآ ن ریلیاں
  • بلوچستان کے عوام کے ساتھ ملک بھر میںیوم اظہار یکجہتی منایا گیا۔ 
  • نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے ملک گیر یوم احتجاج ۔اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ عام 
  • 7اپریل ۔جامع مسجد منصورہ کے توسیعی منصوبہ کی افتتاحی تقریب ۔سید منور حسن امیر جماعت نے اپنے دست مبارک سے افتتاح فرمایا 
  • شام کی صورتحال پر منصورہ میں قومی سیمینار 
  • کوئٹہ ،جمرود ،ڈیر ہ غازیخان ،منگورہ ،لکی مروت ،ڈیرہ اسماعیل خان ،ایبٹ آباداور دیگر شہروں میں نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی جلسے 
  • 12مئی ۔کراچی ۔۔۔۔سانحہ 12مئی کے حوالے سے کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس 
  • 21مئی ۔اسلام آباد ۔دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 
  • 27مئی۔کراچی ۔دفاع پاکستان کونسل ۔عظیم الشان ورکرز کنونشن
  • یکم اکتوبر ۔لانگ مارچ پشاور تا جمرود/جلسہ عام 
  • 7اکتوبر ۔لاہور میں شان مصطفی ریلی 
  • 11نومبر ۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں علماء کنونشن 
  • 23نومبر ۔غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج 
  • 16دسمبر ۔دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام لاہور تاواہگہ ۔کاروان  
  • کراچی کے مسائل کے حوالے سے لاہور اور کراچی میں کانفرنسز
  • دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ۔لاہور میں کانفرنس
  •  

2013

  • جنوری میں قاضی حسین احمد ؒ اور پروفیسر غفور احمد ؒ کی یاد میںمنصورہ ۔ لاہور،کراچی ،حیدر آباداور دیگر شہروں میں تعزیتی ریفرنسز
  • 4فروری ۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا 
  • 5۔فروری ۔ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
  • 13۔فروری ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اعزاز میںمنصورہ میں استقبالیہ ۔
  • 4تا6مارچ ۔ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کے خلاف کراچی تا راولپنڈی ٹرین مارچ  
  • 22مارچ ۔ملک گیر یوم استغفار ۔
  • 29مارچ ۔بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کارکنوں پر مظالم کے خلاف لاہور میں احتجاجی جلسہ 
  • 11مئی ۔ملک میں عام انتخابات 
  • 17مئی ۔قومی و صوبائی انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف کراچی میں احتجاجی دھرنا 
  • 14جون ۔برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یوم احتجاج 
  • 5جولائی ۔مصر کی صورتحال کے حوالے سے منصورہ میں سیمینار 
  • 6جولائی۔مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف یوم احتجاج ۔کراچی میں احتجاجی جلسہ 
  • 21جولائی ۔مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف لاہور میںاحتجاجی دھرنا  
  • اگست میں مصر میں فوجی بغاوت اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے خلا ف کراچی ،لاہور اور دیگر شہروں میں احتجاجی جلسے ،جلوس اور دھرنے 
  • 25/26ستمبر ۔لاہور میں عالمی اسلامی تحریکوں کی مصرکی صورتحال پر کانفرنس ۔عالمی راہنمائوں کے اعزاز میں امیر جماعت کی طرف سے منصورہ میں استقبالیہ /عشائیہ 
  • 27ستمبر ۔قومی کانفرنس بیاد بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ ۔
  • 12نومبر۔منصورہ میں حرمت سود سیمینار کا انعقاد 
  • 22نومبر ۔نیٹو سپلائی اور ڈارون حملوں کے خلاف ملک گیر احتجاج
  • 11دسمبر۔اینٹی نجکاری کانفرنس 
  • 12دسمبر ۔جماعت اسلامی بنگلا دیش کے راہنما ملا عبدالقادر کی شہادت پر ملک گیر یوم احتجاج ۔لاہور کراچی ،اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے بڑے احتجاجی جلسے ۔تعزیتی سیمیارز
  • ڈاکٹر عبد القدیر خان ،عمران خان حافظ سعید ،طلال اکبر بگٹی ،گورنر پنجاب سید محمود احمد،نجم سیٹھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،چوہدری عبد المجید وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چوہدری محمد سرور،صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر ،نثار علی خان ،حافظ عاکف سعید ،برطانوی و ترک سفیروں سمیت ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی منصورہ میں امیر جماعت سید منور حسن سے ملاقات  

2014

  • 12جنوری ۔قومی کانفرنس بیاد قاضی حسین احمد ؒ 
  • 13جنوری ۔منصورہ میں عظیم الشان سیرت کانفرنس 
  • 28.29جنوری ۔قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں عالمی کانفرنس ۔اسلام آباد 
  • فروری میں یوم یکجہتی کشمیر ،کشمیر کانفرنسز،کشمیر سیمینارز 
  • 13مارچ ۔اینٹی نجکاری کانفرنس ۔مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی ۔لاہور 
  • 23مارچ ۔کراچی میں تحفظ پاکستا ن ریلی کا انعقاد 
  • 30مارچ ۔امیر جماعت کے انتخاب میں سراج الحق امیر جماعت منتخب ۔9اپریل کو منصور ہ میں تقریب حلف برداری 
  • 15اپریل ۔اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس 
  • مئی میں لاہور ،اسلام آباد ،کراچی اور دیگر شہروں میں جلسہ ہائے عام 
  • 11جون ۔منصورہ میں پوسٹ بجٹ سیمینار
  • 21جون ۔منصورہ میں عالمی ترجمان القرآن کے دفاتر کا سنگ بنیاد  
  • 25جولائی ۔ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا۔
  • 10اگست ۔اسلام آباد میں عظیم الشان غزہ ریلی 
  • یکم ستمبر ۔اسلام آباد میں قومی مشاورت 
  • اسلامی پاکستان ۔خوشحال پاکستان تحریک کے تحت اگست اور ستمبر میں ملک بھر میں عوامی جلسوں کا انعقاد ۔

2015

  • کسان راج تحریک کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے 
  • ختم نبوت کانفرنس 
  • بلدیاتی کنونشن 
  • فاٹا کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس 
  • نجکاری کے خلاف قومی کانفرنس 
  • بنگلا دیش میں حکومتی مظالم کے خلاف سیمینار 
  • بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کے موقع پر احتجاجی جلسہ 
  • مختلف شہروں میں سیرت کانفرنسیں 
  • ملک بھر کے بڑے شہروں میں یوتھ کنونشنز
  • یکم مئی مزدور کنونشن کا انعقاد 

2016

  • کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوس ،ریلیاں
  • پشاور میں نفاذ اسلام کنونشن 
  • بلوچستان کے مختلف شہروں میں جلسہ ہائے عام کا انعقاد 
  • لاہور میں علماء و مشائخ کانفرنس 
  • ممتاز قادری شہید کی نمازجنازہ میں امیر جماعت کی شرکت ۔ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات 
  • کرپشن فری تحریک ۔اسلام آباد،لاہور میں کرپشن فری پاکستا ن سیمینار کا انعقاد  
  • کرپشن فری پاکستان تحریک کے حوالے سے دینی جماعتوں کے ذمہ داران کا اجلاس
  • پشاور میں فاٹا کے حوالے سے پولیٹیکل جرگہ 
  •  ملک کے مختلف شہروں میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے جلسے 
  • منصورہ میں عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ۔ملک بھر سے جید علماء کرام کی بڑی اکثریت میں شرکت 
  • کراچی میں مینارٹی کانفرنس 
  • لاہور میں کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنا 
  • ملک بھر میں مزدوروں کے حقو ق کے حوالے سے یوم مزدوراں منایا گیا۔
  • ملک بھر میںامیر جماعت اسلامی بنگلادیش مطیع الرحمن نظامی شہیدکی غائبانہ نماز جنازہ ،جلسے ،جلوس ،ریلیاں  
  • کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ ۔53اسٹیشنوں پر خطابات ۔عوامی جلسے 
  • اسلام آبادفاٹا کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس 
  • ملک بھر میں القدس ریلیاں ۔
  • ملک بھر میں کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی شہید۔عبدالستارایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات
  •  اسلام آباد ،لاہور ،سیالکوٹ ،گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں کشمیر کانفرنسز کا انعقاد
  • اسلام آباد ۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام قومی کانفرنس
  • لاہور ،کراچی میں پاکستان زندہ باد اور تکمیل پاکستان مارچ 
  • لاہور میں امن جرگہ کا انعقاد 
  • جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما میر قاسم کی شہادت پر ملک گیر احتجاج۔غائبانہ نماز جنازہ 
  • اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس ۔بنگلادیش میں حکومتی مظالم کے خلاف ریلی/دھرنا
  • لاہور مال روڈ پر عظیم الشان ریلی ۔کرپشن مٹائو ۔۔۔ملک بچائو
  • منصورہ میں مشائخ عظام کانفرنس ۔
  • فاٹا قومی کانفرنس ۔پشاور

2017

  • برما اور شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں
  • 5جنوری ۔راولپنڈی میں اتحاد امت کانفرنس 
  • 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ۔ملک بھر میں جلسے جلوس ،ریلیاں ۔راولپنڈی ،لاہور ،کراچی سمیت مختلف شہروں میں کشمیر کانفرنسز
  • پشاورمیںفاٹا کے حوالے سے احتجاجی دھرنا
  • پختونوں کے مسائل کے حوالے سے جرگہ /کنونشن 
  • اسلام آباد میں انسداد سود سیمینار ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی اور ماہرین معیشت کی بڑی تعداد میں شرکت 
  • مختلف شہروں میں شمولیتی جلسے /ورکرز کنونشنز
  • 10اپریل ۔امام کعبہ کی مرکز جماعت منصورہ آمد /پروگرام 
  • 28اپریل ۔بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف امیر جماعت کی اپیل پر ملک گیر احتجاج 
  • فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سیمینار ۔دیر میں جلسہ عام ۔اسلام آباد میں یوم تشکر ریلی 
  • راولپنڈی ،لاہور ،کراچی میں ’’احتساب سب کا‘‘یوم عزم ریلیاں 
  • فاٹا میں اصلاحات کیلئے دھرنا 
  • کراچی میں علماء کنونشن 
  • محترم امیر جماعت کی اپیل پر برما کے مسلمانوں پر حکومتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ۔

2018

  • ملک بھر میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر ارکان کے اجتماعات 
  • معاشی صورتحال پر اسلام آباد میں قومی سیمینار
  • کراچی میں عظیم الشان حرمت رسول ﷺ مارچ
  • ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور سیرت کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد 
  • 16دسمبر منصورہ آڈیٹوریم میں سقوط ڈھاکہ سیمینار 
  • 20دسمبر ۔نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کے اعزاز میں امیر جماعت کی طرف سے منصورہ میں استقبالیہ
  • نافع کے زیر اہتمام ملک بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کی ورکشاپ 
  • سندھ ،خیبر پختونخواہ اور پنجاب بھر میں ڈویژنل اور ضلعی اجتماعات ارکان و کارکنا ن
  • 25اکتو بر معاشی صورتحال پر قومی سیمینار ۔اسلام آباد 
  • 27اکتوبر ۔کشمیر مارچ ۔اسلام آبا د 
  • 4نومبر ۔حرمت رسول ﷺ مارچ ۔کراچی     
  • 14نومبر ۔تحفظ ناموس رسالتﷺ کانفرنس ۔منصورہ ۔15نومبر ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ مارچ ۔لاہور 
  • ملک بھرمیں اضلاع کی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنسز ،ریلیاں ،سیمینارز کا انعقاد 
  • اسلام آباد اور کراچی میں جیورسٹ کانفرنسز  
  • 16دسمبر ۔سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے سیمینار 
  • 18دسمبر ۔نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کے اعزاز میں منصورہ میں استقبالیہ 

2019

  • منصورہ میں بہبود آبادی سیمینار 
  • کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر ،کشمیر کانفرنسز ،ریلیاں ،جلسے ،جلوس  
  • 9اپریل ۔نومنتخب امیر جماعت کی تقریب حلف برداری 
  • تعزیتی ریفرنس ۔بیاد ڈاکٹر وسیم اختر 
  • لاہور میں عوامی مارچ 
  • ڈاکٹر مرسی کی شہادت پر ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ۔احتجاجی مظاہرے 
  • 19جون ۔اسلام آباد میں امیر جماعت کی صدارت میں بجٹ سیمینار
  • جے آئی کسان کنونشن ۔راولپنڈی 
  • 5اگست ۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کا اعلان کردیا اور 337اور 15Aدفعات کا خاتمہ کردیا
  • بھارت کے 5اگست کے اقدام کے خلاف ملک بھر میں کشمیر بچائو ریلیاں
  • کرونا وباء سے بچائو کیلئے ملک بھر میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ۔ریلیف کیمپس ۔مساجد ،مدارس ،گورودواروں ،چرچز،مندروں میں سینی ٹائزر سپرے ۔ماسک اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس کی بڑے پیمانے پر فراہمی 
  • مرکزی ،صوبائی و ضلعی اجتماعات آن لائن ہوتے رہے ۔قائدین کا آن لائن خطاب
  • منصورہ میں الخدمت دستر خوان کا افتتاح ۔مزدوروں ،تنگ دست اور مستحق لوگوں کیلئے سستے کھانا کی فراہمی
  • منصورہ میںمیاں طفیل محمد ؒ اور سید منورحسن ؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز ۔
  • اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس 
  • آئی ایل ایم کے زیر اہتمام وکلاء اور بزنس فورم کے زیر اہتمام تاجروں و صنعتکاروں کے کنونشنز

2020

  • 6۔جنوری ۔سابق امیر جماعت قاضی حسین احمد ؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 
  • 23جنوری ۔مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے 
  • رابطہ عوام مہم ۔ملک بھر میں عوامی رابطے کیلئے جلسوں کا انعقاد ۔جلسوں میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی 
  • اسلام آباد میں آن لائن آل پارٹیز کانفرنس 
  • نیشنل لیبر فائونڈیشن کے زیر اہتمام منصورہ میں دو روزہ مزدرو کنونشن 
  • مرکزی ،صوبائی اور ضلعی اجتماعات آن لائن جاری رہے ۔
  • الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم اور بچائو کیلئے حفاظتی پروگرامز 
  • منصورہ میں علماء و مشائخ کانفرنس 
  • جماعت کے یوم تاسیس پر منصورہ میں سیمینار
  • کشمیر ی او ر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرامز 
  • لاہور میں پی سی ہوٹل میں حجاب کانفرنس ۔امیر جماعت ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین کا خطاب
  • ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کے زیر اہتمام شمولیتی جلسے ۔



تاریخ 1941 تا 1970  - تاریخ 1971 تا 2000  -  تاریخ 2000 تا 2020