اندھیرے میں روشنی کی کرن یہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو پہچان گئی ہے ۔سراج الحق
1سال پہلے
لاہور19مارچ2023ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اندھیرے میں روشنی کی کرن یہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو پہچان گئی ہے گذشتہ حکمرانوں کی طرح آج بھی حکومت ہر روز کابینہ اجلاس کر رہی ہے لیکن مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ٹرائیکا کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کسی مسئلے کا حل یہ تینوں بڑی پارٹیاں بالکل ایک جیسی ہیں ان کو بنانے، چلانے اور ان سے کام لینے والے بھی اب پریشان ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام جاگ رہے ہیں حالات بدتر سے بدترین ہو چکے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے یہ واحد جماعت ہے جو مسائل کے ادراک کے ساتھ ساتھ اس کا مکمل حل رکھتی ہے ہم نئی نسل کے لیے خوبصورت پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں ایسا پر امن، خوشحال پاکستان جو کرپشن فری ہو گرین، کلین ہو اور ظلم اور جبر کے اندھیروں سے پاک اور روشن پاکستان ہواگر اسٹیبلشمنٹ ان تینوں پارٹیوں کی سپورٹ ختم کر دے تو گلی کوچوں میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔جماعت اسلامی آئے گی تو صیح معنوں میں بلا تفریق سب کا احتساب ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے قبائل امن کارواں کے پانچویں دن جلسہ عام سے باڑہ میں اور بعد ازاں حسن ابدال،و ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ کے پی اور شمالی پنجاب کی قیادت بھی موجود تھی۔
سراج الحق نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک ہی روز قومی انتخابات وقت کی ضرورت اور بحرانوں کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ پْرامن انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا ورنہ الیکشن کے بعدتصادم میں اور اضافہ ہو گا۔قومی سیاست پر 75برسوں سے جرنیلوں کا قبضہ ہے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی حکومت بھی وہی لوگ لائے جنھوں نے پی ٹی آئی کو مسلط کیا، گزشتہ پانچ برسوں میں 15سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ٹرائیکا نے معیشت، سیاست، معاشرت سب کا بیڑہ غرق کر دیا۔پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے، پی ٹی آئی نے پونے چار سال بحران در بحران پیدا کیے۔ دونوں جلسوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ امیر جماعت نے جماعت اسلامی کا حصہ بننے والے افراد کو مبارک باد دی اور انھیں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تمام توانائیاں صرف کرنے کی ہدایات کیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ایک ہی روز قومی انتخابات کرائے جائیں۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے ذاتی مفادات کے لیے عدالتوں کو بھی متنازعہ بنایا، قوم کا اداروں پر اعتماد ختم ہو چکا۔ اسٹیبلشمنٹ نے ٹرائیکا کی سالہاسال پشت پناہی کی، نتیجہ بحرانوں کی صورت میں نکلا۔ مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا، آئی ایم ایف کے حکم پر غریب قوم پر ٹیکسز کا عذاب مسلط کرنے کی بجائے ارب پتی حکمران لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کروائیں، جن لیڈروں پر توشہ خانہ لوٹنے کے الزامات ہیں اور جو نیب کو کرپشن میں مطلوب ہیں، وہ سیاست سے قبل اپنے معاملات کلیئر کرائیں۔ حکمرانوں نے ملک کے نام پر قرضہ لے کر خود کھایا، وہی واپس کریں۔
انھوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، عوام نے سبھی کو آزما لیا، اب ایک موقع جماعت اسلامی کو ملنا چاہیے جماعت اسلامی ملک کو خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتی ہے