امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر کے بڑے بھائی محمد انور کی وفات پر گہرے دکھ ۔۔
1سال پہلے
لاہور14فروری 2023ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر کے بڑے بھائی محمد انور کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، پروفیسر محمد ابراہیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، حافظ ساجد انور، بختیار معانی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، شیخ القرآن ولحدیث مولانا عبدالمالک، ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، سینیٹر مشتاق احمد خان و دیگر قائدین نے بھی محمد انور کی وفات پر دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔