دھاندلی میں ملوث ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔فرید پراچہ
1سال پہلے
لاہور17جنوری 2023ء
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے الیکشن میں دھاندلی میں ملوث آر اوز کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری افسر عوامی مینڈیٹ چرانے کی کوشش نہ کرے۔
نائب امیر نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کی بھی نشاندہی کی ہے کہ 16جنوری کو ان سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جو نتائج دستخط شدہ فارم نمبر 11پر ہوں گے انہی کے مطابق ہی امیدوار کو فاتح قرار دیا جائے گا تاہم نتائج میں ردوبدل کی گئی اور تاخیر ہوئی۔ منگل کو 3یونین کونسلز پر مزید جماعت اسلامی کو فاتح قرار دیا گیا ہے جب کہ آر اوز نے ان یونین کونسلز پر مخالف پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا تھا۔ فارم 11پر نتائج مختلف تھے اور جماعت اسلامی کامیاب تھی بعدمیں آر او آفسز میں نتائج میں ردوبدل کیا گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی میں ملوث ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔