امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں
2سال پہلے
لاہور24اگست 2022ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری روایات کی خلاف ورزی اور عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی الیکشن کرانے میں کیا مسئلہ ہے۔ صوبائی حکومتیں ہمیشہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں گوں مگوں کی کیفیت کا شکار رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں بھی جمہوری ممالک میں الیکشن کو ملتوی نہیں کیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد سے ہی عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملتا ہے جو ان کے مسائل حل کرتے ہیں۔