مدارس دینیہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس کے قلعے ہیں،امیرالعظیم
2سال پہلے
لاہور12 مئی 2022ء
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے زیراہتمام منصورہ میں فاضلین مدارس دینیہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما کرام منبر و محراب سے ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ، سودکے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد اور عوام کی اخلاقی، دینی اقدار کی ترویج کے لیے کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ مدارس دینیہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس کے قلعے ہیں۔ دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ اور فاضلین ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ حکومت دینی مدارس کی گرانٹس میں اضافہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر اب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عدالتی احکامات کی روشنی میں بنکنگ و لین دین کے نظام کے لیے روڈ میپ دے۔ اسلامی نظام معیشت کے نفاذ سے ملک میں خیروبرکت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت زکوٰۃ و عُشر اور صدقات کے نظام کو فعال کرے۔ پاکستان کے عوام بہت ہی مخیر ہیں اور وہ اسلامی نظام معیشت کو اپناناآئیڈیل سمجھتے ہیں۔