News Detail Banner

اللہ تعالیٰ نے مسکان کو جو ہمت واستقامت دی اس سے سیکو لرازم کی پیٹھ پر کوڑا پڑاہے،راشد نسیم

2سال پہلے

لاہور12 فروری 2022ء

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے لقمان مسجد فیڈرل بی ایریا کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ معجزات دکھا رہا ہے۔ پہلے اللہ نے دنیا کی سپر پاور کو چھوٹے سے ملک افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں رسوا کیا اور اب ایک نہتی لڑکی کے ہاتھوں سارے ہندستان کے سیکولر ازم نام نہاد جمہوریت کا پول کھول دیا۔ معصوم سی لڑکی امت مسلمہ کی آنکھوں کا تارا بن گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ غمازی کر رہا ہے کہ حجاب اور نعرہ تکبیر کی سر بلندی سے اس کی بنیاد پر سیکو لر ازم کے منہ پر کالک مل دی۔ اللہ تعالیٰ نے مسکان کو جو ہمت واستقامت دی اس سے سیکو لر ازم کی پیٹھ پر کوڑا پڑاہے۔انہوں نے کہا اسلام پسندوں خصوصاً تحریک اسلامی کے کارکنوں کو اصلا اللہ پر بھروسہ،اسی سے مدد اور قادر مطلق ہونے پر یقین کرنا چاہیے جو کچھ آگے ہونے جا رہا ہے، بہت جلد ہی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی واقع ہونے والی ہے، جس کا آغاز افغانستان سے ہو چکا ہے اور ہندستان بھی اس کی لپیٹ میں آنے والا ہے۔