14 اگست کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن”میرا برانڈ پاکستان“نمائش کا ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاح کریں گے، اعجاز تنویر سیکرٹری جنرل پاک انٹر نیشنل بزنس فورم
18گھنٹے پہلے
14 اگست کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن”میرا برانڈ پاکستان“نمائش کا ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاح کریں گے، اعجاز تنویر سیکرٹری جنرل پاک انٹر نیشنل بزنس فورم
پاک انٹر نیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر لاہور میں 14,15,16 اگست تک میرا برانڈ پاکستان نمائش کا انعقاد ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 14 اگست کو میرا برینڈ پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے۔میرا برانڈ پاکستان کی نمائش کے سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل اعجاز تنویر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں عبدالودود علوی، مغیث قریشی، ساجد ناموس، چودھری ارشد، شیخ عاصم شفیق، محمد بلال، علی عمران، فرحان شوکت ہنجرا، ثمینہ سعید، عظمیٰ عمران، سائرہ و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
پاک انٹر نیشنل بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل اعجاز تنویر نے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان نمائش میں ملک بھر کی مقامی کمپنیاں اپنی مصنو عات کے اسٹالز لگائیں گی اور اس نمائش سے مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کے بارے عوام کو آگاہی حاصل ہو گی اور پاکستانی مصنوعات کے استعمال کے فروغ میں تقویت ملے گی۔
پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کے لاہور چیپٹر کے صدر عبد الودود علوی نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ میرا برانڈ پاکستان نمائش کے انتظامات و تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مختلف آرگنائز کمیٹیاں اپنی اپنی سطح پر امور سرانجام دے رہی ہیں۔


