پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم کرے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
2سال پہلے
لاہور8 فروری 2022ء
نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے کرونا کی لہر دنیا بھر میں آئی، پاکستان بھی اس سے متاثر ہوا۔ اُس وقت سے لے کر اب تک لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دن رات ایک کر کے اس مہم میں حصہ لیا اور گھر گھر جا کر کرونا ویکسین کے ٹیکے لگائے، مگر حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ایک فیصد بھی صلہ نہیں دیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہفتہ وار چھٹی اور سرکاری چھٹیاں بھی بند ہیں۔ چھٹیوں کے بدلے چھٹیاں دی گئیں اور نہ ہی اس کا معاوضہ دیا گیا۔ کرونا ویکسین کے کام کا کوئی اضافی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔
سابق ایم این اے ڈاکٹر فرید پراچہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فوری طور پر چھٹیوں کا معاوضہ اور کرونا ویکسین میں دن رات اضافی کام کرنے کا معاوضہ ادا کرے۔