News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پانچ روزہ تنظیمی دورہ پر قطر روانہ

3سال پہلے

لاہور22نومبر2021ء

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پانچ روزہ تنظیمی دورہ پر قطر روانہ ہو گئے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق قطر میں قیام کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ملک کی معروف دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات کے مطابق سراج الحق 27 نومبر کی رات قطر سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔