News Detail Banner

گوادر کے مظاہرین کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے،امیر العظیم

3سال پہلے

لاہور19نومبر2021ء

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام ایک طویل عرصے سے پریشانیوں سے دوچار اور اپنے حق کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ علاقہ کے ہزاروں افراد کئی روز سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن صوبائی اور مرکزی حکومت کسی طور پر ان کی بات سننے کے لیے تیار نہیں۔ 

منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی کے سبب لوگوں کا اعتماد جمہوری جدوجہد سے اٹھ جاتا ہے اور معاشرے  میں دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے۔ امیر العظیم نے گوادر میں عوامی دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی گوادر کے عوامی مطالبات کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں بھی بلند کرے گی۔ انہوں مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔