امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر راہنماوں کی سینئر صحافی قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پر اظہار تعزیت
3سال پہلے
لاہور04نومبر 2021ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امرا لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، اسد اللہ بھٹو، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اورسیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ قدرت اللہ چوہدری ایک بلند پایہ صحافی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے قدرت اللہ چوہدری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔