News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بہاولپور میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی

3سال پہلے

لاہور  10اکتوبر2021ء

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بہاولپور میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی۔جبکہ لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم  نے فیصل مسجدمیں نماز جنازہ میں شرکت کی اور جامع مسجد منصورہ میں مولانا عبدالمالک نے دعائے مغفرت کروائی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی بہاولپو ر میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں بہت بڑھی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،میاں محمد اسلم،نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی سید عارف شیرازی،اور دیگر  نے بھی نماز جنازہ میں شر کت کی ۔ دریں اثناء مرکز جماعت اسلامی پاکستان منصورہ میں  جامع مسجد منصورہ میں شیخ الحدیث والقرآن مولانا عبدالمالک نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماحافظ محمد ادریس اور کارکنا ن کی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔ مولاناعبدالمالک نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان پاکستان کے فخر تھے۔ان کی ملک کے لئے خدما ت ناقابل فراموش ہیں۔ وہ اسلا م و پاکستان کے سفیر تھے۔ حافظ محمد ادریس نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے آج پورے ملک میں نہیں امت مسلمہ میں رنج وغم کی فضاء ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان امت مسلمہ پاکستان کی عزت وقار تھے۔