News Detail Banner

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ ظالمانہ اقدام ، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے،سراج الحق

3سال پہلے

لاہور یکم ستمبر 2021

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکی۔ حکومت فی الفور اضافہ واپس لے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک میں تیزی لائے گی ،تین سالوں میں روپیہ اپنی نصف قدر کھو چکا ، ڈالر کی بلند پرواز سے روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی ،ان کا کہنا تھا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کیساتھ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔