News Detail Banner

حکومت ریاستی جبر سے مطالبات کو دبانے کی بجائے عدل و انصاف سے کام لے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

2سال پہلے

لاہور30اگست2021ء

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ  نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی جبر سے مطالبات کو دبانے کی بجائے عدل وانصاف سے کام لے کر مسائل حل کرے۔ انھوں نے میٹروبسوں کے ملازمین کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے ان کو گریجویٹی دیے بغیر یک لخت نکالنے کی مذمت کی اور کہا کہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے دوسری طرف حکومت بے روزگاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انھوں نے ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج اور زہریلی گیس کے سپرے کی مذمت کی اور کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا این ایل ای ٹیسٹ کے سلسلہ میں مطالبہ قابل توجہ ہے۔ انٹری ٹیسٹ پھر مسلسل امتحانات اس طرح ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ان سے ایک اور ٹیسٹ کا مطالبہ حکومت کا اپنے پورے نظام پر عدم اعتماد ہے۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کرنے سے ہماری ڈگریوں کی عالمی سطح پر کیا وقعت ہو گی۔ انھوں نے مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔