جماعتِ اسلامی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سالانہ مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جمع کروا دی
3سال پہلے
لاہور23اگست2021ء
جماعتِ اسلامی پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سالانہ مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جمع کروا دی ہے۔مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق ممبرقومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ گوشوارے جمع کراتے وقت میاں محمد اسلم کے ساتھ مرکزی معاون برائے قانونی وپارلیمانی امور سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان باقاعدگی سے ہر سال مالیاتی گوشواروں کی تفصیل جمع کراتی آئی ہے۔