News Detail Banner

امریکہ عبرتناک شکست سے دوچار، جماعت اسلامی کاموقف درست ثابت ہوا,محمد جاوید قصوری

3سال پہلے

 16۔اگست  2021

لاہور (           )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 20سال بعد نام نہاد امریکی جنگ کا خاتمہ اوربعد کی صورتحال امریکی آقاؤں کو خوش کرنے والوں کے لیے بہت بڑا سبق ہے۔ طالبان کا بغیر لڑے افغانستان کو فتح کرنا خوش آئند ہے۔طالبان نے کابل سمیت پورے افغانستان میں عام معافی کا اعلان کر کے ایک اچھا اقدام کیا ہے۔اس سے امریکہ اور مغربی ممالک کا یہ پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے کہ طالبان امن کے دشمن ہیں۔ اب افغانستان میں طالبان اور دوسرے اسٹیک ہولڈر مل کر  نمائندہ افغان حکومت کو تشکیل دیں تاکہ وہاں مستقل امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اول دن سے موقف تھا کہ امریکہ اس خطے میں قدم نہیں جماسکتا۔ وہ غاصب ہے اور اسے واپس جانا ہے۔ اس جنگ کے دوران ایک لاکھ 8ہزار افغانی شہری جبکہ 75ہزار پاکستانی شہید ہوئے جبکہ  3ہزار846امریکی فوجی و کنٹریکٹر جبکہ نیٹو ممالک کے 1ہزار 44سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔ 444امدادی کارکن اور 72صحافیوں کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کی سب سے مہنگی ترین جنگ نہتے لوگوں نے جیت لی ہے۔ طالبان کی کامیابی عالم اسلام اور کفار کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کی کامیابی ہے۔ اس سے کشمیر اور فلسطین میں آزادی کی تحریکوں کو تقویت ملے گی۔ خطے میں حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ افغانستان میں فلاحی کاموں کی آڑ میں بھارت نے جو کھیل رچا رکھا ہے اس کا بھی بلآخر خاتمہ ہوچکا ہے۔ ہندوستان کو ہذ یمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے اربوں ڈالر ڈوب چکے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکی غلامی کا طوق گلوں میں ڈال کر ان کے ایجنڈوں کو آگے بڑھانے والوں کے لیے طالبان کی فتح سبق آموز ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی طرح بہت سارے کفار کے ایجنٹ سکتے میں آچکے ہیں۔