وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی مرحوم امیر العظیم کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت
1دن پہلے
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی مرحوم امیر العظیم کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل مرحوم امیر العظیم کی رہائش گاہ آمد۔انھوں نے اہل خانہ اور جماعت کی قیادت سے تعزیت کی۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور،مرحوم کے بھائی نور العظیم، بیٹوں منیب العظیم، شہیر العظیم اور شیخ اسامہ حسان بلوچ و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر العظیم بہت عظیم شخص تھے ان کی ملی سیاسی قومی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔



