*حافظ نعیم الرحمن نے ماڈل ٹاؤن میں پارک، پیور بلاک سڑکوں اور ماڈل محلے کا افتتاح کر دیا*
1دن پہلے
حافظ نعیم الرحمن نے ماڈل ٹاؤن میں پارک، پیور بلاک سڑکوں اور ماڈل محلے کا افتتاح کر دیا
ہمارے بلدیاتی نمائندے اختیارات سے بڑھ کر کام کرنے کے وعدے کے مطابق مصروف عمل ہیں، حافظ نعیم الرحمن کا خطاب
یومیہ بنیادوں پر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان
حافظ نعیم الرحمن کی گلستان رفیع ملیر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، علاقہ مکینوں کا جماعت اسلامی کے نمائندوں سے اظہار تشکر
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے عوامی خدمت کا وژن کے مطابق یوسی 7 ماڈل ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے پیر کے روز گلستان رفیع ملیر میں بیک وقت ماڈل محلے،پیور بلاکس سے مزین سڑکیں،تفریحی پارک کا افتتاح کردیا۔ان کے ہمراہ امیر کراچی منعم ظفر خان، سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،امیر ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، وائس ٹاؤن چیئر مین فیصل باسط، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن کی گلستان رفیع آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا وژن اور عوام سے یہ ہی وعدہ تھا کہ اختیار سے بڑھ کر کام کریں گے، اسی وعدے اور وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں،آج کراچی کے وہ ٹاؤنز جہاں جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسیز کے چیئر مین ہیں۔ دیانت کے ساتھ خدمت کا سفر جاری ہے۔ماڈل ٹاؤن میں ہزار گلیوں کا پروجیکٹ شروع ہوچکا۔ جماعت اسلامی کے نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں وہ قرض بھی اُتاررہے ہیں جو بلدیاتی نمائندوں پر واجب بھی نہیں تھے۔ سیوریج لائنوں کی درستگی،میٹھے پانی کی فراہمی براہ راست واٹر بورڈ کا کام ہے لیکن جس ادارے کا چیئر مین قبضہ مئیر ہو اس سے کام کی امید کیا رکھی جا سکتی ہے۔ آج اس یوسی میں ماڈل محلے،پارک اور سڑکوں کی تعمیر اور افتتاح بیک وقت اس بات کی دلیل ہے کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔عوام ملک بھر میں جماعت اسلامی کا ساتھ د یں تو قبضہ گیروں سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔ جماعت اسلامی کے تعمیراتی کاموں کی جھلک دیکھنے کے لئے اہل پاکستان ہمارے کراچی کے ٹاؤنز میں ہوتے کام کو دیکھ لیں۔ ہم پورے پاکستان کے لئے خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔



