پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے لیے جماعت اسلامی کے ملک گیر مظاہرے
3گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے لیے جماعت اسلامی کے ملک گیر مظاہرے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
لاہور،کراچی، پشاور، اسلام آباد؍راولپنڈی: 19 جون 2026ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔ احتجاج میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور مہنگائی کی مجموعی صورت حال کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد؍ راولپنڈی،کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں ہونے والے مظاہروں میں عوام نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے حکومتی اقدامات کو عوام سے ظلم اور زیادتی قرار دیا اور حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عیاشیاں اور مراعات کم کریں اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے بڑے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے جب کہ اسلام آباد میں امیر ضلع نصراللہ رندھاوا نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات جب کہ امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان نے چکدرہ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری نے گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا، امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا، حمید الدین اعوان، عمر فاروق گیلانی، حافظ نعیم فہیم و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔پشاور میں جماعت اسلامی کےکارکنان نے گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔قائم مقام امیرجماعت اسلامی کراچی واپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے ضلع قائدین کے تحت کالا پل پر احتجاجی مظاہرہ سےخطاب کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز و دیگر ہمراہ ہیں۔ شمالی کراچی میںپاور ہاؤس چورنگی نارتھ پر احتجاجی مظاہرہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ جنوبی کراچی میں امیر جماعت اسلامی ضلع سفیان دلاور جب کہ گڈاپ کراچی میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ خالد صدیقی اور نعمان جدون مظاہرین و نائب امیر ضلع طارق رحمٰن نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ نائب امیر ملیر قدر گل نے ملیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا۔ ملتان میں پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر صوبہ پنجاب وسطی صہیب عمار صدیقی نے خطاب کیا۔ فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید نے کی۔ اس موقع پر امیر ضلع محبوب الزماں بٹ، قیم ضلع چوہدری محمد سلیم، مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین خان، ڈویژنل صدر ٹریڈزون رانا سکندر اعظم، میاں اجمل حسین بدر و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔خانیوال، اوکاڑہ میں بھی بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
ضلع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت ہزارہ کے مختلف علاقوں میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مظاہرے ہوئے۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ عبدالرزاق عباسی اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ جاوید اختر اور دیگر قائدین مظاہرین سے خطاب کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہدچنا کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر، میرپورخاص، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو،دادو،نوابشاہ، ٹنڈو الہ یار ، کندھکوٹ، سانگھڑ، شکارپور، ٹنڈو آدم ، عمرکوٹ، کنری، نوشہرو فیروز، گھارو، سمیت سندھ بھر کے ضلعی وتحصیل مقامات پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
ساہیوال میں امیر ضلع طیب محمود بلوچ نے مظاہرہ قیادت کی۔ضلع تورغر جدبا بازار میں پٹرول کی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ رحیم یار خان میں بھی بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جماعت اسلامی میرپور خاص کے تحت مدینہ مسجد چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ڈپٹی سکریٹری جنرل جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق نائب امیر ظفر اقبال ، عاصم شیخ نادر خان و دیگر نے خطاب کیا۔ نارووال مظاہرہ کی قیادت امیر شہر محمد کلیم سلمان، مرکزی نائب صدر کسان بورڈ چوہدری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ اور چوہدری احسن عدیل تتلہ ایڈووکیٹ نے کی۔ حافظ آباد میں مظاہرہ کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا تحفہ دستگیر احمد نے کی، اس موقع پر امیر ضلع ملک شوکت علی پھلروان، ڈاکٹر یاسین انصاری و دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سانگڑ شاپور جہانیاں میں مولانا محمد یاسین لاکھو مظاہرین سے خطاب کیا۔ مہمند میں امیر ضلع مہمند ملک سعید خان کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ ہوا۔ پاکپتن میں مظاہرہ کی قیادت امیر ضلع رانا محمد معروف نے کی، اس موقع پر امیر زون آصف ندیم گریوال و دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مانسہرہ میں امیر ضلع ڈاکٹر محمد قاسم، امیر شہر عامر شہزاد، ملک احتشام نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ جعفر آباد میں امیر ضلع پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نصیرآباد میں مظاہرے سے قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع نصیرآباد پروفیسر محمد ابراہیم نے خطاب کیا۔ کرک میں ضلعی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کے پی جنوبی محمد ظہور خٹک نے مظاہرہ کی قیادت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کرک صدیق اللہ شاہین اور قیم ضلع اعجاز قمر و دیگر نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ مٹیاری اور مردان میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جماعت اسلامی شہدادپور کے تحت بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،قیم جماعت اسلامی شہدادپور امان اللہ ٹالپر نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ دیربالا میں امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ سمیت دیگر قائدین نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ اٹک میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔نوابشاہ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی نوابشاہ نجف رضا اور امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد طارق جاوید نے کی۔ جیکب آباد میں قائد اعظم روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت قائم مقام ضلعی امیر عبدالصمد کٹبار، مقامی امیر حاجی دیدار علی لاشاری، مشتاق احمد لغاری اور عنایت اللہ ٹالانی نے کی۔ ژوب ، بہاولنگر، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، کروڑ لعل عیسن میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔منڈی بہاؤالدین میں امیر ضلع سیف اللہ ساہی نے مظاہرہ کی قیادت کی۔ بھکر میںڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی عبد الوہاب خان نیازی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی بھکر سید افتخار حسین شاہ و دیگر زمہ داران شریک تھے۔ لاڑکانہ میں دفتر جماعت اسلامی بندر روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو اور مقامی امیر رمیز راجہ نے کی۔ اس موقع پر عباس علی ڈاہانی، حفیظ الرحمٰن، ایڈووکیٹ اطہر مجید تونیو، نعمت اللہ سیال، عبدالوحید سندیلو اور محمد طاہر منگی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ نوشہرو فیروز میں امیر ضلع ایڈووکیٹ نعیم احمد کمبوہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا جہاں پر سابق امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرو فیروز ایڈووکیٹ محمد شبیر خانزادہ قیم جماعت اسلامی ضلع مولانا محمد ہاشم لاشاری صاحب اور دیگر مقررین موجود تھے۔ جامشورو میں مظاہرے کی قیادت قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو حافظ خلیل الرحمٰن کورائی نے کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو عبدالجلیل شیخ ، اعجاز احمد شیخ ، غلام نبی جمالی ، محمد رحیم بروہی ، دلدار احمد اعوان ، سید شاہد علی اور دیگر رہنماؤں سمیت کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بدین میں احتجاجی مظاہرہ سید علی مردان شاہ کی زیر قیادت ہوا۔
مری میں نائب امیر پنجاب شمالی حافظ تنویر احمد ، چارسدہ میں امیر ضلع شاہ حسین ایڈووکیٹ، باڑہ میں امیر تحصیل محمد خان آفریدی، نائب امیر باڑہ خان ولی آفریدی نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ شیخوپورہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے ضلع زاہد عمران کوروٹانہ ، امیر شہر جاوید اقبال سندھو اورضلعی صدر جماعتِ اسلامی یوتھ قیصر مختار ہاشمی نے خطاب کیا ۔ جڑانوالہ میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باسم سعید چوہدری،امیر ضلع ڈاکٹر سعید احمد جب کہ سیالکوٹ میں مظاہرہ سے امیر ضلع چوہدری امتیاز احمد بریار نے خطاب کیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی نائب امیر رانا عبد الوحید خان نے کی، اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر عطاء اللہ حمید، نائب امیر ضلع رحمت اللہ ارشد، امرائے زونز محمود عزمی، حیدر علی و دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔جھنگ میں امیر ضلع فرید احمد مگھیانہ نے بڑے مظاہرہ کی قیادت کی۔


