مہنگائی، پانی کا بحران،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ،ٹرانسپورٹ و دیگر مسائل حکمرانوں کے مسلط کردہ ہیں،حافظ نعیم الرحمن
26دن پہلے
مہنگائی، پانی کا بحران،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ،ٹرانسپورٹ و دیگر مسائل حکمرانوں کے مسلط کردہ ہیں،حافظ نعیم الرحمن
وقت آگیا ہے کہ ظالم اور عوام دشمن حکمرانوں کا راستہ روکا جائے،اورنگی ٹاؤن و مومن آباد میں ممبر شپ کیمپوں کا دورہ و خطاب
بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا، عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغاز، پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کریں گے
کراچی ہر زبان بولنے والوں کا شہر ہے،سندھ حکومت اور قابض میئر کی نااہلی،بدانتظامی کے باعث مسائل سے کراچی کا ہر شہری متاثر ہے
ممبر شپ کیمپوں پر مدثر حسین انصاری، ڈاکٹر نور الحق نے بھی خطاب کیا، حافظ نعیم نے شہریوں کو فارم بھروا کر ممبر بنایا
حافظ نعیم الرحمن کی میٹروول اوراورنگی ٹاؤن آمد پر شاندار استقبال کیاگیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،پرجوش نعرے لگائے گئے
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،پانی کا بحران،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ،تعلیم وصحت،ٹرانسپورٹ اور سیوریج کے مسائل عوام کا مقدر نہیں حکمرانوں کا مسلط کردہ عذاب ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ظالم اور عوام دشمن حکمرانوں کا راستہ روکا جائے،اگر عوام بالخصوص نوجوان حکمرانوں کے راستے کی دیوار نہیں بنیں گے تو یہ ظالم عوام کو اسی طرح دباتے اور مسائل سے دوچار کرتے رہیں گے، بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا، پیٹرول کی قیمت کم نہ کی گئی اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف نہ دیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغاز، پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کریں گے، بلدیاتی الیکشن میں اورنگی ٹاؤن سمیت پورے شہر میں عوامی مینڈیٹ کو چھیناگیا، جماعت اسلامی کے ٹاؤن اورمیئر شپ پر قبضہ کیاگیا، عوام کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم کیاگیا، جماعت اسلامی نے اہل اورنگی،دودفعہ ہجرت کرنے والوں اور پورے شہر کے عوام کے حق اور مسائل کے حل کی جدوجہد کی، نادرا میں شناختی کارڈزکے حصول کے مسائل حل کرائے،کے الیکٹرک،واٹر کارپوریشن کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی، کراچی کسی ایک زبان بولنے والے نہیں بلکہ تمام زبانیں بولنے اورملک کے ہر حصے سے تعلق رکھنے والوں کا شہر ہے، سندھ حکومت اور قابض میئر کی نااہلی،بدانتظامی اور ناقص کارکردگی کے باعث پیدا شدہ مسائل سے کراچی کا ہر شہری متاثر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن اور میٹروول کے دورے کے دوران مومن آباد چوک اور دعا چوک ساڑھے گیارہ نمبر میں جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر شپ ڈرائیوکے سلسلے میں لگائے گئے کیمپوں پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری، امیر ضلع غربی سائٹ ڈاکٹر نورالحق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،جبکہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکریٹری کراچی عبدالرزاق خان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،نائب ضلعی امراء سائٹ غربی سلطان روم، نذر برکی، سیکریٹری ضلع راشد خان،نائب ضلعی امراء غربی خالد زمان، شہباز خالد، سیکریٹری ضلع عبد الحنان اور مختلف یوسیز کے چیئر مین و دیگر منتخب نمائندگان بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن کی میٹروول اوراورنگی ٹاؤن آمد پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،پرجوش نعرے لگائے گئے اور حافظ نعیم الرحمن کو جلوس کی صورت میں ممبرشپ کیمپوں تک لایاگیا، شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا، حافظ نعیم الرحمن نے ممبر شپ فارم بھرواکر شہریوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا، حافظ نعیم الرحمن نے امرائے اضلاع ودیگر ذمہ داران اور کارکنان کو بھرپور ممبر شپ مہم چلانے اور نئے ممبرز بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنے پرتپاک استقبال پر علاقہ مکینوں سے اظہار تشکر کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ اورنج لائن پروجیکٹ کے نام سے اورنگی کے عوام کو دھوکا دیا گیاہے۔ 18سال ہو گئے کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوا،12ارب روپے سے بنائی جانے والی حب نہر چند دنوں میں ٹوٹ گئی،کراچی کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، عوام پر پیٹرول بم گرائے جارہے ہیں، غریب ومتوسط گھرانے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جارہے ہیں،پیٹرول کی قیمت میں 150روپے کا ٹیکس لگایاجاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ملک میں چینی اور آٹا مافیا مسلط ہیں،کراچی کی یونیورسٹیاں بدترین صورتحال کاشکار ہیں، انہیں گرانٹ نہیں دی جاتی، اساتذہ،ملازمین اور ہزاروں طلبہ وطالبات مسائل سے دوچار ہیں، اہل کراچی نے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ دیکر نمبر ون پارٹی بنایا تھا، لیکن بلدیاتی حکومت پر پیپلز پارٹی نے قبضہ کرلیا،قابض میئر کراچی کو مزید تباہ وبرباد کررہے ہیں، تاریخ گواہ ہے جماعت اسلامی کو جب جب موقع ملا اس نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، عوام اور نوجوانوں کی قوت سے شہر میں پیپلز پارٹی کے قبضے سے جان چھڑوائیں گے، نوجوان اپنے حقوق اور عدل وانصاف کے نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے ممبر بنیں، جماعت اسلامی ہرفرد کی جماعت ہے،سب جماعت اسلامی میں شامل ہوسکتے ہیں، جماعت اسلامی بنوقابل پروگرام کے ذریعے فری آئی ٹی کورسز کروارہی ہے، اورنگی ٹاؤن میں مزید کیمپس بنائیں گے،اگر ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم ہوگا او ریکساں اور اعلی معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اورنگی ٹاؤن کے عوام نے جماعت اسلامی کی لیڈر شپ پر اعتماد کرکے ووٹ دیے لیکن جماعت اسلامی کا جیتا ہوا ٹاؤن چھین لیا گیا،عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کو تقسیم کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور صرف ووٹ ہی نہ دیں بلکہ ووٹ کی حفاظت بھی کریں اور قبضہ مافیا سے اپنے مینڈیٹ کو بچائیں۔ قبضہ مافیا نے شہریوں کو پانی،بجلی، گیس، ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی سہولیات سے محروم کیا ہوا ہے۔ قابض مئیر نے عباسی شہید اسپتال کو تباہ کردیا ہے۔ ڈاکٹروں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں،ڈاکٹر نور الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی بدل دونظام تحریک کے پلیٹ فارم سے ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے عوام متحد ہورہے ہیں، کراچی کے نوجوان ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار رہیں،عوام ظالم حکمرانوں کا تسلط مزید برداشت نہیں کریں گے، مولانا مدثر حسین انصاری نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کراچی سمیت پورے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن نے اورنگی والوں کو شناخت دلوائی اور قومی شناختی کارڈ بنوائے، اورنگی ٹاؤن کے عوام پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں، اورنگی والے جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔



