News Detail Banner

پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، اسکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان ۔

5دن پہلے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ایکس پربیان ۔‏

پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ نہیں ایجوکیشن سپورٹ، اسکل سپورٹ اور اے آئی سپورٹ پروگرام کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام قوم کو بھکاری بنانے کا فراڈ پروگرام ہےاور پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ہے۔ حافظ نعیمُ الرحمان ۔

قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم اور اسکلز کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی ۔

صوبائی حکومتیں تعلیمی ادارے آؤٹ سورس کررہی ہیں ، اور غریبوں کا نام لیکر سیکڑوں ارب روپے ایک ایسے پروگرام کے لیے رکھے جارہے ہیں جو غربت میں کمی کے بجائے اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان ۔

ورلڈ بینک کے مطابق ملک میں گذشتہ تین برس میں غربت میں 33 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کروڑ 30 لاکھ نئے افراد غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان ۔

پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی نے یہ بات ثابت کردی کہ اگر وہ کسی پراجیکٹ کے لیے پیسے مانگ رہے ہے تو سمجھ لیں کرپشن کرنےکے لیے مانگ رہے ہیں ۔

پیپلزُپارٹی وڈیرہ سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان ۔