News Detail Banner

میاں مقصود احمد ایک فرد نہیں بلکہ تحریک تھے، انہوں نے ملک میں نفاذ اسلام کے لیے درجنوں تحریکوں میں نمایاں کردار ادا کیا ، حافظ نعیم الرحمٰن

2دن پہلے

مرکزی رہنما جماعت اسلامی اور سابق امیر پنجاب میاں مقصود احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پڑھائی

میاں مقصود احمد ایک فرد نہیں بلکہ تحریک تھے، انہوں نے ملک میں نفاذ اسلام کے لیے درجنوں تحریکوں میں نمایاں کردار ادا کیا ، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمااور پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد کی نماز جنازہ کے بعد اچھرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ منصورہ مین گرائونڈ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پڑھائی، نمازجنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امرا لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،سیکریٹری جنرل امیر العظیم ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ عثمان فاروق،اظہر اقبال حسن، مشیرامیر جماعت ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان شکیل احمد ترابی، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، امیر جماعتا سلامی حلقہ لاہور ضیا الدین انصاری، حافظ محمد ادریس، چودھری شوکت، صوفی محمد اکرم، حافظ یاسر معراج، صہیب شریف، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما قاری محمد یعقوب شیخ، پروفیسر محمد حماد لکھوی،مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی حافظ محمد نعمان، آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خاں، پی ٹی آئی کے جہانگیر بارا ،حافظ ذیشان ، ،پیپلز پارٹی کے نوید چوہدری ،فیصل میر، مجید غوری سمیت دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطا الرحمٰن، میاں محمد اسلم، پروفیسر ابراہیم، نائب قیمین وقاص جعفری، رسل خان بابر، مولانا عبدالحق ہاشمی، ممتاز حسین سہتو، سید فراست علی شاہ نے میاں مقصود احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن،سراج الحق اور لیاقت بلوچ نے میاں مقصود احمد کی غلبۂ دین کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ میاں مقصود احمد ایک فرد نہیں بلکہ اپنے اندر ایک تحریک تھے ۔انہوں نے ملک میں نفاذ اسلام کے لیے درجنوں تحریکوں میں نمایاں کردار ادا کیا ۔میاں مقصود احمد نے اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے ناقابل فراموش جدوجہد کی اور ہمیشہ صف اول میں رہے۔