News Detail Banner

ملک کا نظام انصاف طاقتور جاگیرداروں کے زیراثر ہے، حافظ نعیم الرحمن

2گھنٹے پہلے

ملک کا نظام انصاف طاقتور جاگیرداروں کے زیراثر ہے، حافظ نعیم الرحمن

وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا ام رباب کے والد،چچا، دادا قتل کیس فیصلہ پر ردعمل

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں عدالتی فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوجداری عدالت کی جانب سے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کا نظامِ انصاف طاقتور جاگیرداروں کے زیر اثر ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس فیصلے نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ انصاف کا نظام بااثر طبقات کے سامنے بے بس ہے اور عام شہری کو انصاف کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے ام رباب چانڈیو کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ قوم پرستی کی سیاست کرنے والی جماعت کے وڈیرہ چیئرمین سے پوچھا جانا چاہیے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہیں، یا صرف طاقتور اور جاگیردار ہی ان کے قریب ہیں؟
حافظ نعیم الرحمن نے سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ام رباب چانڈیو کے ساتھ کھڑے ہوں اور انصاف کی فراہمی کے لیے آواز بلند کریں۔